Sunan Ibne-Majah 652

تیمم کا بیان

652Sunan Ibne-Majah

حائضہ کے کپڑے میں نماز۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْعَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيُصَلِّي وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ، وَعَلَيَّ مِرْطٌ لِي، وَعَلَيْهِ بَعْضُهُ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز ادا کرتے تھے، اور میں حیض کی حالت میں آپ کے پہلو میں ہوتی تھی، اور میرے اوپر ایک چادر ہوتی جس کا کچھ حصہ آپ پر ہوتا ١ ؎۔

It was narrated that ‘ Aisha (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ was performing prayer, and I was by his side. I was menstruating, and I was wearing a wool cloak, and part of it was over him.”(Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اس کا ایک حصہ آپ ﷺ کے مبارک جسم پر ہوتا، اس سے بھی معلوم ہوا کہ حائضہ کا بدن اور کپڑا پاک ہے، ورنہ ایک نجس کپڑا آپ ﷺ اپنے بدن پر نماز کی حالت میں کیوں کر رکھ سکتے تھے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصلاة ٥١ (٥١٤)، سنن ابی داود/الطہارة ١٣٥ (٣٧٠)، سنن النسائی/القبلة ١٧ (٧٦٩)، (تحفة الأشراف: ١٦٣٠٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٢٠٤) (صحیح )