Sunan Ibne-Majah 1519

جنازوں کا بیان

1519Sunan Ibne-Majah

جن اوقات میں میّت کا جنازہ نہیں پڑھنا چاہئے اور دفن نہیں کنا چاہئے

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ جَمِيعًا، عَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، يَقُولُ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ، يَقُولُ: ثَلَاثُ سَاعَاتٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَنْهَانَا أَنْ نُصَلِّيَ فِيهِنَّ، أَوْ نَقْبِرَ فِيهِنَّ مَوْتَانَا، حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَةً، وَحِينَ يَقُومُ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ حَتَّى تَمِيلَ الشَّمْسُ، وَحِينَ تَضَيَّفُ لِلْغُرُوبِ حَتَّى تَغْرُبَ.

عقبہ بن عامر جہنی ؓ کہتے ہیں کہ رسول ﷺ ہم کو تین اوقات میں نماز پڑھنے، اور مردوں کو دفن کرنے سے منع فرماتے تھے: ایک تو جب سورج نکل رہا ہو، اور دوسرے جب کہ ٹھیک دوپہر ہو، یہاں تک کہ زوال ہوجائے یعنی سورج ڈھل جائے، تیسرے جب کہ سورج ڈوبنے کے قریب ہو یہاں تک کہ ڈوب جائے ١ ؎۔

Uqbah bin Amir AI·Juhani said: "There are three times during the day when the Messenger of Allah ﷺ forbade us to offer the funeral prayer or bury our dead: When the sun has fully risen (until it is higher up in the sky); when it is overhead at noon, until it has passed the mend Ian: and when it is starting to set until it has set." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: حدیث عام ہے جس میں نماز جنازہ بھی داخل ہے، اور صحابہ کرام ؓ نے بھی حدیث سے یہی سمجھا ہے، اس لیے بغیر کسی مجبوری کے ان اوقات میں نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المسافرین ٥١ (٨٣١)، سنن ابی داود/الجنائز ٥٥ (٣١٩٢)، سنن الترمذی/الجنائز ٤١ (١٠٣٠)، سنن النسائی/المواقیت ٣٠ (٥٦١)، ٣٣ (٥٦٦)، الجنائز ٨٩ (٢٠١٥)، (تحفة الأشراف: ٩٩٣٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/١٥٢)، سنن الدارمی/الصلاة ١٤٢ (١٤٧٢) (صحیح )