Sunan Ibne-Majah 1153

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1153Sunan Ibne-Majah

جب تکبیر ہو تو اس وقت اور کوئی نماز نہیں سوائے فرض نماز کے

حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكِ بْنِ بُحَيْنَةَ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ، وَقَدْ أُقِيمَتْ صَلَاةُ الصُّبْحِ وَهُوَ يُصَلِّي، فَكَلَّمَهُ بِشَيْءٍ لَا أَدْرِي مَا هُوَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَحَطْنَا بِهِ نَقُولُ لَهُ: مَاذَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ: قَالَ لِي: يُوشِكُ أَحَدُكُمْ أَنْ يُصَلِّيَ الْفَجْرَ أَرْبَعًا.

عبداللہ بن مالک بن بحینہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو نماز پڑھ رہا تھا، اور نماز فجر کے لیے اقامت کہی جا رہی تھی، آپ ﷺ نے اس سے کچھ کہا جو میری سمجھ میں نہیں آیا، جب وہ شخص نماز سے فارغ ہوا تو ہم اس کے گرد یہ پوچھنے کے لیے جمع ہوگئے کہ رسول اللہ ﷺ نے تم سے کیا کہا تھا؟ اس شخص نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: قریب ہے کہ اب تم میں سے کوئی فجر کی نماز چار رکعت پڑھے ١ ؎۔

It was narrated that Abdullah bin Malik bin Buhainah said: "The Prophet ﷺ passed by a man who was praying when the Iqiimah for Subh prayer had been called, and he said something to him, I do not know what he said. When he finished, we surrounded the man and asked him: What did the Messenger of Allah ﷺ say to you? He said: He said to me: "Soon one of you will pray Fajr with four Rakah. (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: فجر کی چار رکعت پڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ اقامت کے بعد وہ دو رکعت سنت پڑھتا ہے، جبکہ وہ فرض نماز کا محل ہے، گویا کہ اس نے فرض کو چار رکعت پڑھ ڈالا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأذان ٣٨ (٦٦٣)، صحیح مسلم/المسافرین ٩ (٧١١)، سنن النسائی/الإمامة ٦٠ (٨٦٨)، (تحفة الأشراف: ٩١٥٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٣٤٥، ٣٤٦)، دی/الصلاة ١٤٩ (١٤٩٠) (صحیح )