Sunan Ibne-Majah 1154

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1154Sunan Ibne-Majah

جس کی فجر کی سنتیں فوت ہوجائیں تو وہ کب ان کی قضاء کرے

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْقَيْسِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُصَلِّي بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَصَلَاةَ الصُّبْحِ مَرَّتَيْنِ؟، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: إِنِّي لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُ الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ قَبْلَهُمَا فَصَلَّيْتُهُمَا، قَالَ: فَسَكَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

قیس بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا جو نماز فجر کے بعد دو رکعت پڑھ رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: کیا نماز فجر دو بار پڑھ رہے ہو؟ ، اس شخص نے کہا: میں نماز فجر سے پہلے کی دو رکعت سنت نہ پڑھ سکا تھا، تو میں نے اب ان کو پڑھ لیا، تو نبی اکرم ﷺ خاموش رہے ١ ؎۔

It was narrated that Qais bin Amr said: "The Prophet ﷺ saw a man praying two Rakah after the Subh prayer and said, Is the Subh prayer to be offered twice? The man said to him: I did not pray the two Rakah before it, so I prayed them (now). The Messenger of Allah ﷺ remained silent." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ نماز فجر کے بعد سورج نکلنے سے پہلے فجر کی دونوں سنتیں پڑھنا جائز ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ٢٩٥ (١٢٦٧، ١٢٦٨)، سنن الترمذی/الصلاة ١٩٧ (٤٢٢)، (تحفة الأشراف: ١١١٠٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٤٤٧) (صحیح )