Sunan Ibne-Majah 1113

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1113Sunan Ibne-Majah

جو مسجد میں اس وقت داخل ہوجب امام خطبہ دے رہا ہو؟

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ: أَصَلَّيْتَ؟، قَالَ: لَا، قَالَ: فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ.

ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ خطبہ دے رہے تھے، اسی دوران ایک شخص مسجد میں آیا، آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تم نے نماز پڑھ لی؟ اس نے کہا: جی نہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: دو رکعت پڑھ لو ١ ؎۔

It was narrated that Abu Sa’eed said: “A man entered the Masjid when the Prophet ﷺ was delivering the sermon. He said: ‘Have you prayed?’ He said: ‘No.’ He said: ‘Then pray two Rak’ah.” (Hasan)

Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ امام خطبہ کے دوران بات کرسکتا ہے، اور مقتدی بھی امام کا جواب دے سکتا ہے، لیکن ازخود مقتدی کا خطبہ کی حالت میں بات کرنا صحیح نہیں ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الصلاة ٢٥٠ (٥١١)، سنن النسائی/الجمعة ٢٦ (١٤٠٩)، (تحفة الأشراف: ٤٢٧٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٢٥)، سنن الدارمی/الصلاة ١٩٦ (١٥٩٣) (حسن صحیح )