Sunan Abu Dawood 810

نماز کا بیان

810Sunan Abu Dawood

نماز مغرب میں قرأت کی مقدار

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّأُمَّ الْفَضْلِ بِنْتَ الْحَارِثِ سَمِعَتْهُ وَهُوَ يَقْرَأُ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا، فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ، لَقَدْ ذَكَّرْتَنِي بِقِرَاءَتِكَ هَذِهِ السُّورَةِ، إِنَّهَا لَآخِرُ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهَا فِي الْمَغْرِبِ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ ام فضل بنت حارث ؓ نے انہیں والمرسلات عرفا پڑھتے ہوئے سنا تو کہنے لگیں: میرے بیٹے! تم نے اس سورة کو پڑھ کر مجھے یاد دلا دیا، یہی آخری سورت ہے جسے میں نے رسول اللہ ﷺ کو مغرب میں پڑھتے ہوئے سنا۔

Um al-fadl daughter of al-Harith said: I heard IbnAbbas reciting wa’l-mursalat urfan (surah lxxxvii). She said; sonny you have reminded me of this surah by your recitation. Thie is the last surah which I heard the Messenger of Allah ﷺ reciting in the sunset prayer.

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأذان ٩٨ (٧٦٣)، والمغازي ٨٣ (٤٤٢٩)، صحیح مسلم/الصلاة ٣٥ (٤٦٢)، سنن الترمذی/الصلاة ١١٨ (٣٠٨)، سنن النسائی/الافتتاح ٦٤ (٩٨٦)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ٩ (٨٣١)، (تحفة الأشراف: ١٨٠٥٢)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الصلاة ٥ (٢٤)، مسند احمد (٦/٣٣٨، ٣٤٠)، سنن الدارمی/الصلاة ٦٤ (١٣٣١) (صحیح )