Sunan Abu Dawood 3168

جنازوں کا بیان

3168Sunan Abu Dawood

جنازے کے ساتھ جانے اور اس پر نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَرْوِيهِ، قَالَ: مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً فَصَلَّى عَلَيْهَا، فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَمَنْ تَبِعَهَا حَتَّى يُفْرَغَ مِنْهَا، فَلَهُ قِيرَاطَانِ، أَصْغَرُهُمَا مِثْلُ أُحُدٍ، أَوْ أَحَدُهُمَا مِثْلُ أُحُدٍ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ جو شخص جنازہ کے ساتھ جائے اور نماز جنازہ پڑھے تو اسے ایک قیراط (کا ثواب) ملے گا، اور جو جنازہ کے ساتھ جائے اور اس کے دفنانے تک ٹھہرا رہے تو اسے دو قیراط (کا ثواب) ملے گا، ان میں سے چھوٹا قیراط یا ان میں سے ایک قیراط احد پہاڑ کے برابر ہوگا۔

Narrated Abu Hurairah (RA) : If anyone attends the funeral and prays over (the dead), he will get the reward of one qirat, and if anyone attends the funeral until the completion (of the burial), he will get the reward of two qirats, the smaller of them being equivalent of Uhud, or one of them being equivalent to Uhud.

Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٢٥٥٩)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الإیمان ٣٥ (٤٧)، الجنائز ٥٨ (١٣٢٥)، صحیح مسلم/الجنائز ١٧ (٩٤٥)، سنن النسائی/الجنائز ٧٩ (١٩٩٦)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٣٤ (١٥٣٩)، مسند احمد (٢/٢، ٢٣٣، ٢٤٦، ٢٨٠، ٣٢١، ٣٨٧، ٤٠١، ٤٣٠، ٤٥٨، ٤٧٥، ٤٨٠، ٤٩٣، ٤٩٨، ٥٠٣، ٥٢١) (صحیح )