Sunan Abu Dawood 2002

مناسک حج کا بیان

2002Sunan Abu Dawood

طواف وداع کا بیان

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي كُلِّ وَجْهٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ لوگ ہر جانب سے (مکہ سے) لوٹتے تھے تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: کوئی بھی مکہ سے کوچ نہ کرے یہاں تک کہ اس کا آخری کام بیت اللہ کا طواف (طواف وداع) ہو ١ ؎۔

Narrated Ibn Abbas (RA) : The people used to go out (from Makkah after Hajj) by all sides. The Prophet ﷺ said: No one should leave (Makkah) until he performs the last circumambulation of the House (the Kabah).

Notes · وضاحت
١ ؎: اسے طواف صدر یا طواف وداع کہتے ہیں، بعض اہل علم کے نزدیک یہ سنت ہے، اور بعض کے نزدیک واجب، اگر عورت کو چلتے وقت حیض آجائے تو وہ یہ طواف چھوڑ دے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحج ٦٧ (١٣٢٧)، سنن ابن ماجہ/المناسک ٨٢ (٣٠٧٠)، سنن النسائی/ الکبری/ الحج (٤١٨٤)، (تحفة الأشراف: ٥٧٠٣)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحج ١٤٤ (١٧٥٥)، مسند احمد (١/٢٢٢)، سنن الدارمی/المناسک ٨٥ (١٩٧٤) (صحیح )