Sunan Abu Dawood 1955

مناسک حج کا بیان

1955Sunan Abu Dawood

جس نے کہا کہ یوم النحر میں خطبہ پڑھے

حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيَّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ الْكَلَاعِيُّ، سَمِعْتُأَبَا أُمَامَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ خُطْبَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى يَوْمَ النَّحْرِ.

سلیم بن عامر کلاعی کہتے ہیں کہ میں نے ابوامامہ ؓ کو کہتے سنا کہ میں نے منیٰ میں یوم النحر کو رسول اللہ ﷺ کا خطبہ سنا ١ ؎۔

Narrated Abu Umamah (RA) : I heard the address of the Messenger of Allah ﷺ at Mina on the day of sacrifice.

Notes · وضاحت
١ ؎: ہر م اس بن زیاد اور ابو امامہ ؓ وغیرہ کی روایتیں اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ یوم النحر کو خطبہ مشروع ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یوم النحر کو خطبہ نہیں، اور یہ احادیث عام موعظت و نصیحت کے قبیل سے ہیں نہ کہ یہ خطبہ ہے جو حج کے شعائر میں سے ہے، ان روایات سے ان کے اس قول کی تردید ہوتی ہے کیونکہ ان احادیث کے رواۃ نے اسے خطبہ کا نام دیا ہے جیسے عرفات کے خطبہ کو خطبہ کہا گیا ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، ( تحفة الأشراف: ٤٨٦٧) (صحیح )