Sunan Abu Dawood 1956

مناسک حج کا بیان

1956Sunan Abu Dawood

یوم النحر میں خطبہ کس وقت پڑھے

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ، عَنْ هِلَالِ بْنِ عَامِرٍ الْمُزْنِيِّ، حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ عَمْرٍو الْمُزْنِيُ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ بِمِنًى حِينَ ارْتَفَعَ الضُّحَى عَلَى بَغْلَةٍ شَهْبَاءَ، وَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُعَبِّرُ عَنْهُ وَالنَّاسُ بَيْنَ قَاعِدٍ وَقَائِمٍ.

رافع بن عمرو المزنی کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو منیٰ میں ایک سفید خچر پر سوار لوگوں کو خطبہ دیتے سنا جس وقت آفتاب بلند ہوچکا تھا اور علی ؓ آپ کی طرف سے اسے لوگوں کو پہنچا ١ ؎ رہے تھے اور دور والوں کو بتا رہے تھے، کچھ لوگ بیٹھے ہوئے تھے اور کچھ کھڑے تھے۔

Narrated Rafi ibn Amr al-Muzani (RA) : I saw the Messenger of Allah ﷺ addressing the people at Mina (on the day of sacrifice) when the sun rose high (i. e. in the forenoon) on a white mule, and Ali (Allah be pleased with him) was interpreting on his behalf; some people were standing and some sitting.

Notes · وضاحت
١ ؎: رسول اللہ ﷺ سے سن کر وہی کلمات بلند آواز سے دہرا رہے تھے تاکہ جو لوگ آپ ﷺ سے دور ہیں وہ بھی اسے سن لیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، ( تحفة الأشراف: ٣٥٩٧)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الکبری/ الحج (٤٠٩٤) (صحیح )