Sunan Abu Dawood 1403

نماز کا بیان

1403Sunan Abu Dawood

مفصل میں سجدہ نہ ہونے کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ الْقَاسِمِ، قَالَ مُحَمَّدٌ: رَأَيْتُهُ بِمَكَّةَ، حَدَّثَنَا أَبُو قُدَامَةَ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْعِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَلَمْ يَسْجُدْ فِي شَيْءٍ مِنْ الْمُفَصَّلِ مُنْذُ تَحَوَّلَ إِلَى الْمَدِينَةِ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ مکہ سے مدینہ آجانے کے بعد رسول اللہ ﷺ نے مفصل (سورتوں) میں سے کسی سورة میں سجدہ نہیں کیا ١ ؎۔

Narrated Abdullah ibn Abbas (RA) : The Messenger of Allah ﷺ did not make a prostration at any verse in al-Mufassal from the time he moved to Madina.

Notes · وضاحت
١ ؎: یہ حدیث امام مالک کی دلیل ہے، لیکن یہ ضعیف ہے، جیسا کہ تخریج سے واضح ہے، اور ابوہریرہ ؓ کی صحیح حدیث (١٤٠٧) جو آگے آرہی ہے کے معارض ہے، اور ابوہریرہ ؓ متاخر الاسلام ہیں، انہوں نے ساتویں ہجری میں اسلام قبول کیا ہے، نیز ان کی حدیث صحیحین میں ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ٦٢١٦) (ضعیف) (اس کے راوی ابوقدامہ حارث بن عبید اور مطر وراق حافظہ کے بہت کمزور راوی ہیں )