Visiting the Sickمریض کی عیادت

9 duas

1

Visiting the sick is encouraged.

مریض کی عیادت کا حکم ہے

Sahih Al-Bukhari: 5649

صحیح البخاری: 5649

Background & narration

The Command to Visit the Sick: The Messenger of Allah (s.a.w) said: اَطْعِمُوا الْجَآئِعَ وَ عُوْدُوا الْمَرِیْضَ وَ فُکُّوا الْعَانِیَ۔ ‘Feed the hungry, visit the sick and free the captives.’ Ṣaḥīḥ al-Bukhārī: 5649

عیادت کا حکم: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اَطْعِمُوا الْجَآئِعَ وَ عُوْدُوا الْمَرِیْضَ وَ فُکُّوا الْعَانِیَ۔ بھوکے کو کھانا کھلاؤ، بیمار کی عیادت کرو اور قیدی کو چھڑاؤ۔ (صحیح البخاری: 5649)

2

Excellence of Visiting the Sick.

مریض کی عیادت باعث اجر و ثواب ہے

Sunan al-Tirmidhī: 967, 969

سنن الترمذی:969 ،967 صحیح

Background & narration

Excellence of Visiting the Sick: Ali (r.a) said that I have heard the Messenger of Allah (s.a.w) saying, ‘When a man goes to visit his sick brother in the morning, a group of seventy thousand angels prays for his forgiveness till the evening and a garden is prepared for him in Paradise. And when a man goes to visit his sick brother in the evening, a group of seventy thousand angels prays for his forgiveness till the morning and a garden is prepared for him in Paradise. Musnad Aḥmad: 975 [Ṣaḥīḥ], Jāmi‘al-Tirmidhī: 967, 969 [Ṣaḥīḥ]

عیادت کی فضیلت: حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جب کوئی شخص صبح کے وقت اپنے کسی مسلمان بھائی کی عیادت کرتا ہے تو ستر ہزار فرشتوں کا گروہ اُس کی مغفرت کے لیے شام تک دعا کرتا رہتا ہے اور اُس کے لیے جنت میں ایک باغ تیار کر دیا جاتا ہے اور اگر کوئی شام کے وقت کسی مریض کی عیادت کرتا ہے تو ستر ہزار فرشتوں کا گروہ اُس کی مغفرت کے لیے صبح تک دعا کرتا رہتا ہے اور اُس کے لیے جنت میں ایک باغ تیار کر دیا جاتا ہے۔ (مسند احمد، ج :975‪,‬ 2) صحیح (سنن الترمذی:969 ،967)صحیح

3

Visiting the sick is a virtuous act.

مریض کی عیادت ضروری ہے

The Messenger of Allah (s.a.w) said, ‘Allah, the Mighty and Exalted, will say on the Day of Resurrection, ‘O son of Adam, I was ill and you did not visit Me.’ The man will say, ‘O Lord, how could I visit You when You are the Lord of the worlds?’ He will say, ‘Do you not know that My slave so-and-so was ill and you did not visit him? Do you not know that if you had visited him, you would have found Me with him?’ Ṣaḥīḥ Muslim: 6556

صحیح مسلم: 6556

Background & narration

The Messenger of Allah (s.a.w) said, ‘Allah, the Mighty and Exalted, will say on the Day of Resurrection, ‘O son of Adam, I was ill and you did not visit Me.’ The man will say, ‘O Lord, how could I visit You when You are the Lord of the worlds?’ He will say, ‘Do you not know that My slave so-and-so was ill and you did not visit him? Do you not know that if you had visited him, you would have found Me with him?’ Ṣaḥīḥ Muslim: 6556

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔ اے ابن آدم! میں بیمار ہوا تو تُو نے میری عیادت کیوں نہ کی؟ وہ کہے گا اے میرے رب! میں تیری عیادت کیسے کرتا تُو تو رب العالمین ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تجھے علم نہ تھا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہے؟ لیکن تو نے اس کی عیادت نہیں کی۔ کیا تجھے علم نہیں تھا کہ اگر تو اس مریض کی عیادت کرتا تو مجھے اس کے پاس پاتا۔ (صحیح مسلم: 6556)

4

اَللّٰهُمَّ عَافِهِ / اَللّٰهُمَّ اشْفِهِ

Allāhumma ‘Āfihi / Allāhummashfihī.

O Allah, grant him well-being or O Allah, cure him.

اے اللہ! اس کو عافیت دے یا اے اللہ! اس کو شفا دے * مریض کی لیے دعائیہ کلمات

Musnad Aḥmad, Vol: 637, 2 Ṣaḥīḥ

مسند احمد، ج: 637‪,‬ 2 صحیح

Background & narration

‘Alī (r.a) narrated, I was sick and the Messenger of Allah (s.a.w) came to visit me, as he entered he heard me saying ‘O Allah (s.w.t)! If my death is near then grant me comfort, and if my death is far then make me stand (i.e. make me healthy) and if my test is certain then grant me patience.’ Thereupon the Messenger of Allah (s.a.w) asked me, ‘What are you saying?’ So I repeated what I was saying, then the Messenger of Allah (s.a.w) nudged me with his foot and said, O Allah, grant him well-being or O Allah, cure him (The transmitter was not sure). ‘Alī (r.a) said, ‘After that I never suffered that illness again.’ [Musnad Aḥmad, Vol: 637, 2] Ṣaḥīḥ

مریض کی لیے دعائیہ کلمات: حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں بیمار ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میں کہہ رہا تھا یا اللہ اگر میری موت قریب آئی ہے تو مجھے راحت دے اور اگر موت دور ہے تو مجھے اٹھا کھڑا کردے (تندرست کر دے) اور اگر میرا امتحان منظور ہے تو صبر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ نے فرمایا تم کیا کہہ رہے تھے؟ تو جو میں کہہ رہا تھا دہرا دیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ نے اپنے پاؤں سے مجھ کو مارا اور کہا: تم کیا کہہ رہے ہو؟ میں نے پھر دہرا دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اَللّٰھُمَّ عَافهِ/ اَللّٰھُمَّ اشْفِهِ۔ اے اللہ! اس کو عافیت دے یا اے اللہ! اس کو شفا دے۔ (راوی کو شبہ ہوا) ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر اس کے بعد مجھے یہ مرض لاحق نہ ہوا۔ (مسند احمد، ج: 637‪,‬ 2) صحیح

5

لَا بَاْسَ طَهُوْرٌ اِنْ شَاءَ اللهُ

Lā Ba’sa Ṭahūrun Inshā’Allāh.

No harm, (this illness will be) a purification, if Allah wills.

کوئی حرج نہیں، اللہ نے چاہا تو (یہ بیماری، گناہوں سے) پاک کرنے والی ہے

Ṣaḥīḥ al-Bukhārī: 5662

صحیح البخاری: 5662

Background & narration

Ibn ‘Abbās (r.a) narrated, Allah’s Messenger (s.a.w) entered upon a sick man to pay him a visit, and said to him, No harm, (this illness will be) a purification, if Allah wills. The man said, ‘No, it is but a fever that is boiling within an old man and will send him to his grave.’ On that, the Prophet (s.a.w) said, ‘Then yes, it is so.’ [Ṣaḥīḥ al-Bukhārī: 5662]

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے اور اس سے فرمایا: لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَاءَ اللهُ۔ کوئی حرج نہیں، اللہ نے چاہا تو (یہ بیماری، گناہوں سے) پاک کرنے والی ہے۔ لیکن اس نے جواب دیا کہ ہرگز نہیں یہ ایسا بخار ہے جو ایک بوڑھے پر غالب آچکا ہے اور اسے قبر تک پہنچا کر ہی رہے گا اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر ایسا ہی ہوگا۔ (صحیح البخاری: 5662)

6

اَسْاَلُ اللهَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَكَ

As’alullāhal ‘aẓīma rabbal ‘arshil ‘aẓīmi a(n)y yashfiyaka.

I ask Allah, the Great, Lord of the Magnificent Throne, to cure you. (7 Times)

میں عظمت والے اللہ سے، عرش عظیم کے رب سے سوال کرتا ہوں کہ وہ تجھے شفا دے * بیماری سے نجات کے لیے (7 بار)

Recite 7 times

0 / 7 · tap the circle to count

Sunan Abū Dāwūd: 3106 Ṣaḥīḥ

سنن أبی داؤد: 3106 صحیح

Background & narration

Ibn ‘Abbās (r.a) narrated, Allah’s Messenger (s.a.w) said, ‘Anyone who visits a sick person whose time has not yet come and says seven times in his presence I ask Allah, the Great, Lord of the Magnificent Throne, to cure you. Allah will cure his illness. [Sunan Abū Dāwūd: 3106] Ṣaḥīḥ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی ایسے مریض کی عیادت کی جس کی ابھی اجل نہ آئی ہو تو سات بار اس کے پاس یہ دعا اَسْاَلُ اللهَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ۔ میں عظمت والے اللہ سے، عرش عظیم کے رب سے سوال کرتا ہوں کہ وہ تجھے شفا دے۔ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کو اس بیماری سے عافیت دے دے گا۔ (سنن أبی داؤد: 3106) صحیح

7

اَذْهِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ وَ اشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَّا یُغَادِرُ سَقَمًا

Adh-hibil ba’sa Rabban nāsi washfi antash shāfī la shifā’a illā shifā’uka shifā’a(n)l lā yughādiru saqaman.

O Lord of mankind! Remove the disease and bring about healing as You are the Healer. There is no healing but Your healing, a healing that leaves no ailment.

اے لوگو ں کے رب! تکلیف کو دور کر دے اور شفا عطا فرما، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں، ایسی شفا جو بیماری کو باقی نہ چھوڑے ٭ مریض پر دایاں ہاتھ پھیرتے ہوئے پڑھیں خود کو بھی دم کر سکتے ہیں

Ṣaḥīḥ Muslim: 5707

صحیح مسلم: 5707

Background & narration

‘Ā’ishah (r.a) narrated that when one of us would be unwell, the Messenger of Allah (s.a.w) used to pass his right hand over the place of ailment and used to say, O Lord of mankind! Remove the disease and bring about healing as You are the Healer. There is no healing but Your healing, a healing that leaves no ailment. [Ṣaḥīḥ Muslim: 5707]

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب ہم میں سے کوئی بیمار ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا دایاں ہاتھ اس پر پھیرتے پھر فرماتے اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ وَ اشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاؤُکَ شِفَاءً لَّا یُغَادِرُ سَقَمًا۔ اے لوگوں کے رب! تکلیف کو دور کر دے اور شفا عطا فرما، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں، ایسی شفا جو بیماری کو باقی نہ چھوڑے۔ (صحیح مسلم: 5707)

8

اَلْحَمْدُ للهِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَ فَضَّلَنِیْ عَلٰی كَثِیْرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا

Alḥamdulillāhiladhī ‘āfānī mi(n)mmab talāka bihi wa faḍḍalanī ‘ala kathīri(n)m mi(n)m man khalaqa tafḍīlan.

All praise is for Allah, Who saved me from that which He tested you with and favoured me over much of His creation.

سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے اُس سے عافیت دی جس میں تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوقات پر فضیلت عطا کی

Sunan al-Tirmidhī: 3432 Ṣaḥīḥ

سنن الترمذی: 3432 صحیح

Background & narration

Abū Hurairah (r.a) reported that the Prophet (s.a.w) said, ‘If one sees an afflicted person and says, All praise is for Allah, Who saved me from that which He tested you with and favoured me over much of His creation. he will be saved from that affliction.’ [Sunan al-Tirmidhī: 3432] Ṣaḥīḥ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی مصیبت میں مبتلا شخص کو دیکھے تو کہے اَلْحَمْدُ للهِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِهِ وَ فَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا۔۔ سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے اُس سے عافیت دی جس میں تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوقات پر فضیلت عطا کی۔ اس کو وہ مصیبت کبھی نہ پہنچے گی۔ (سنن الترمذی: 3432) صحیح

9

اِنَّا للهِ وَ اِنَّا اِلَیْهِ رَاجِعُوْنَ، اَللّٰهُمَّ اْجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَ اَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْهَا

Innā lillāhi wa innā ilaihi rāji‘ūn, Allāhumma ajurnī fī muṣībatī wa akhlif lī khaira(n)m minhā.

Indeed we belong to Allah, and indeed to Him we will return. O Allah, recompense me for my affliction and replace it for me with something better.

بے شک ہم سب اللہ کے لیے ہیں اور ہم سب اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں اے اللہ! مجھے میری مصیبت کے عوض اجر دے اور مجھے اس سے بہتر عطا فرما

Ṣaḥīḥ Muslim: 2126

صحیح مسلم: 2126

Background & narration

Umm Salimah (r.a) heard the Messenger of Allah (s.a.w) say, ‘Whomsoever is inflicted by a misfortune and then says a supplication that Allah has commanded him to say, Indeed we belong to Allah, and indeed to Him we will return. O Allah, recompense me for my affliction and replace it for me with something better. then Allah (s.w.t) will bestow him with a better substitute.’ [Ṣaḥīḥ Muslim: 2126]

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کسی مسلمان کو مصیبت پہنچے اور وہ یہ دعا مانگے جس کا اللہ نے حکم دیا ہے۔ اِنَّا للهِ وَ اِنَّا اِلَیْهِ رَاجِعُوْنَ، اَللّٰھُمَّ اْجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَ اَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا۔ بے شک ہم سب اللہ کے لیے ہیں اور ہم سب اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ اے اللہ! مجھے میری مصیبت کے عوض اجر دے اور مجھے اس سے بہتر عطا فرما۔ تو اللہ اس کو پہلے سے بہتر بدل عطا فرمائے گا۔ (صحیح مسلم: 2126)