O Allah for You is all praise, O Allah, none can seize what You have spread forth, and none can spread forth what You have seized, none can guide those whom You misguide, and none can misguide those whom You guide; none can grant what You have withheld, and none can withhold that which You have granted; none can bring close that which You have distanced, and none can distance that which You have brought close; O Allah, extend to us Your blessings, mercy, kindness, and sustenanace. O Allah, I ask You for the favourable station which does not alter nor vanish; O Allah, I ask You for favour on the Day of Terror, and security on the
اے اللہ! تیرے ہی لیے ہر قسم کی تعریف ہے اے اللہ! جو تو پھیلا دے اسے کوئی سمیٹنے والا نہیں اور جسے تو سمیٹ لے اسے کوئی پھیلانے والا نہیں جسے تو گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور جسے تو ہدایت دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں جس سے تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں اور جسے تو دے اس کو کوئی روکنے والا نہیں جو تو دور کر دے اسے کوئی نزدیک کرنے والا نہیں اور جسے تو نزدیک کر دے اسے کوئی دور کرنے والا نہیں اے اللہ! ہم پر اپنی برکات،اپنی رحمت،اپنے فضل اور اپنے رزق کو پھیلا دے اے اللہ! بےشک میں تجھ سے ایسی نعمتیں مانگتا ہوں جو ہمیشہ قائم رہیں نہ (تیری اطاعت میں )حائل ہوں اور نہ زائل ہوں اے اللہ! بےشک میں تجھ سے تنگی کے دن کی نعمت اور جنگ کے دن امن کا سوال کرتا ہوں اے اللہ ! بےشک میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس شر سےجو تو نے ہمیں عطا کیا اور اس شرسے جو تو نے روک لیا اے اللہ! ہمارے لیے ایمان کو محبوب کر دے اور اس سے ہمارے دلوں کو مزین کر دے اور ہمارے لیے کفر، فسق اور نافرمانی کو ناپسند کر دےاور ہمیں ہدایت والوں میں سے کر دے اے اللہ! ہمیں مسلمان فوت کرنااور ہمیں صالحین کے ساتھ ملا دے بغیر کسی پریشانی کے، اے اللہ! کافروں کے ساتھ جنگ کر جو تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور تیرے راستے سے روکتے ہیں اور ان پر اپنی بلائیں اور اپنا عذاب بھیج اے اللہ! ان انکار کرنے والوں سے جنگ کرجو سچے معبود کی کتاب دئیے گئے
أحمد( 24/ 246، برقم 15492)، والنسائي ،( 6/ 156)، والبزار،( 9/ 175)، البخاري في الأدب المفرد،( برقم 699)
O Allah! Verily I seek refuge in You from the decline of Your blessings, the change of our state of well-being, the sudden onset of Your punishment and from all that displeases You.
اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ تیری (دی)کوئی نعمت چھن جائے یا تیری دی ہوئی عافیت پلٹ جائے یا کوئی ناگہانی عذاب آ جائے اور تیرے تمام غصے اور ناراضگیوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں
O My Lord! Help me and do not help (others) against me, give me supremacy and do not let them overpower me, plan in my favour and do not plan against me and guide me and make the guidance easy for me and help me against whoever oppresses me, O my Lord! Make me one most grateful to You, one who remembers You greatly, one who fears You greatly, one who obeys You greatly, one who exhibits humbleness greatly, one who sighs greatly and turns towards (You), O my Lord! Accept my repentance, wash away my sins and accept my supplications, keep firm my proof, keep my tongue truthful, guide my heart and remove grudges from my heart.
اے میرے رب! میری مدد فرما اور میرے خلاف مدد نہ کر، مجھے غلبہ دے اور میرے اوپر غلبہ نہ دے، میرے لیے تدبیر کر اور میرے خلاف تدبیر نہ کر، مجھے ہدایت دے اور میرے لیے ہدایت کو آسان بنا دے، میری مدد کر اس کے خلاف جو مجھ پر زیادتی کرے اے میرے رب! مجھے اپنا بہت شکر کرنے والا، بہت ذکر کرنے والا، بہت ڈرنے والا، بہت اطاعت کرنے والا، اپنی طرف عاجزی کرنے والا بنا دے، اپنی طرف آہیں بھرنے والا، رجوع کرنے والا بنا دے، اے میرے رب! میری توبہ قبول کر اور میرے گناہ دھو ڈال، میری دعا قبول کر، میری دلیل کو ثابت رکھ، میری زبان سیدھی رکھ اور میرے دل کو ہدایت دے اور میرے سینے سے کینہ نکال دے
Our Rabb! Reform our matters within us, guide us to the path of Islam, and save us from the darkness towards the light, turn us away from all kinds of obscenity; the apparent as well as the hidden; bless our hearing, our sight, our hearts, our spouses and our children, turn in mercy towards us. Indeed You are the One who greatly accepts repentance, Most Merciful. Make us the ones most grateful for Your blessings so we may compete with one another in praising You for these (bounties) and complete these (bounties) for us.
اے ہمارے رب! ہمارے درمیان اصلاح فرما دے اور ہمیں سلامتی کے راستوں پر چلا دے اور ہمیں اندھیروں سے روشنی کی طرف نجات دے دےاور ہم سے ظاہری و باطنی بے حیائیوں کو پھیر دے اور ہمارے لیے ہمارے کانوں، ہماری آنکھوں اور ہمارے دلوں اور ہماری بیویوں اور ہماری اولادوں میں برکت عطا فرما اور ہماری تو بہ قبول فرما بے شک تو بہت تو بہ قبول کرنے والا مہربان ہے اور ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر گزار بنا، اس کی تعریف کرنے والا بنا اس کا قائل (زبان سے بیان کرنے والا) بنا دے اور ان کو ہم پر مکمل فرما
O Allah! Put affection amongst our hearts, reform our matters within us, guide us to the path of peace, save us from the darkness towards the light, save us from all kinds of obscenity; the apparent as well as the hidden; bless our hearing, our sight, our hearts, our spouses and our children, turn in mercy towards us. Indeed You are the One who greatly accepts repentance, most Merciful. Make us the ones most grateful for Your bounties so we may compete with one another in Praising You for these (bounties) and complete these (bounties) for us.
اے اللہ ! ہمارے دلوں میں الفت ڈال دے اور ہماری باہم اصلاح فرما، ہمیں سلامتی کے راستے دکھا اور ہمیں اندھیروں سے روشنی کی طرف نجات عطا کر ، ہمیں ظاہری اور چھپے ہوئے گناہوں سے بچا، ہمارے لیے ہماری سماعتوں ، بصارتوں ، دلوں ، بیویوں اور اولاد میں برکت دے ، تو ہم پر مہربان ہو جا، بے شک تو ہی توبہ قبول کرنے والا ، رحم فرمانے والا ہے ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر ادا کرنے والا بنا دے تاکہ ان کے ذریعے ایک دوسرے کے مقابلے میں تیری تعریف کرنے والے بن جائیں اور انہیں (نعمتوں کو) ہم پر پورا کر دے
Allāhumma a‘ūdhubiridhāka min sakhatika wa bimu‘āfātika min ‘uqūbatika wa a‘ūdhubika minka, lā uḥṣī ṯanā’an ‘alayka, anta kamā aṯnayta ‘alā nafsika.
O Allah! I seek refuge in Your pleasure rather than Your anger, in Your forgiveness rather than Your retribution, I seek refuge in You from You. I do not find strength to praise You, You are as You have praised Yourself.
اے اللہ! میں تیرے غصے کی نسبت تیری رضا کی ، تیرے عذاب کی نسبت تیری عافیت چاہتا ہوں اور میں تجھ سے تیری ہی پناہ چاہتا ہوں، مجھ میں تیری تعریف کرنے کی طاقت نہیں، تو ایسا ہی ہے جیسی تو نے خود اپنی تعریف کی
O Allah, indeed I ask You for steadfastness upon deen and firmness upon guidance. And I ask You for that which makes Your mercy compulsory and the things that necessitate Your forgiveness. And I ask You for the capacity to be grateful for Your blessings and to worship You in a beautiful manner. And I ask You for a sound heart, a truthful tongue. And I ask You for all goodness that You know of and I seek refuge in You from all evil that You know of and I seek forgiveness from all that You know of. Indeed, it is You who is the Knower of the unseen.
اے اللہ! میں تجھ سے دین پر ثابت قدمی اور ہدایت پر پختگی کا سوال کرتا ہوں اور میں تجھ سے تیری رحمت کو واجب کرنے والے اور تیری مغفرت کو لازم کرنے والے امور کا سوال کرتا ہوں،میں تجھ سے تیری نعمتوں کا شکرادا کرنے اور اچھے انداز میں عبادت کرنے کا سوال کرتا ہوں،میں تجھ سے قلب سلیم اور سچی زبان کا سوال کرتا ہوں اور میں تجھ سے ہر اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جسے تو جانتا ہے،ہر اس برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں جو تیرے علم میں ہے اور تجھ سے (ان تمام گناہوں کی)بخشش چاہتا ہوں جو تیرے علم میں ہیں،بیشک تو غیبوں کو خوب جاننے والا ہے
Rabbi a’innī ‘ala dhikrika wa shukrika wa ḥusni ‘ibadatika.
(Once)
O my Lord, help me in remembering You, in thanking You, and in beautifully worshiping You.
(Once)
اے میرے رب! اپنا ذکر، شکر اور بہترین عبادت کرنے میں میری مدد فرما (ایک بار)
Sunan al-Nasā’ī: 1304 Ṣaḥīḥ
سنن النسائی: 1304 صحیح
Background & narration
Muādh bin Jabl (r.a) narrated that the Messenger of Allah (s.a.w) held my hand and said, ‘I love you, O Muādh!’ I replied, ‘I also love you, O Messenger of Allah (s.a.w)!’ The Messenger of Allah (s.a.w) said, ‘Upon concluding every prayer, say,
O my Lord, help me in remembering You, in thanking You and in beautifully worshiping You
[Sunan al-Nasā’ī: 1304] Ṣaḥīḥ
حضرت معاذ بن جبل رضی الله عنه سے روایت ہے که رسول الله صلی الله علیه وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: میں تجھ سے محبت رکھتا ہوں اے معاذ۔ میں نے کہا: میں بھی آپ صلی الله علیه وسلم سے محبت رکھتا ہوں یا رسول الله صلی الله علیه وسلم۔ تو رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا: که ہر نماز کے آخر میں یه کہا کرو رَبِّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِکَ۔ اے میرے رب! اپنا ذکر، شکر اور بہترین عبادت کرنے میں میری مدد فرما۔
(سنن النسائی: 1304) صحیح
Glorified is Allah (33 Times)
All praises are for Allah (33 Times)
Allah is the greatest (34 Times)
پاک ہے الله (33 بار )
سب تعریف الله کے لیے ہے (33 بار)
الله سب سے بڑا ہے (34 بار)
Recite 100 times
0 / 100 · tap the circle to count
Ṣaḥīḥ Muslim: 1349
صحیح مسلم: 1349
Background & narration
Ka‘ab bin ‘Ujrah (r.a) narrated that the Messenger of Allah (s.a.w) said, ‘After every obligatory prayers some invocations are such that their reader would never be deprived (of reward and ranks).
Glory be to Allah 33 times,
All praise is (due) to Allah 33 times,
Allah is the Greatest 34 times.
[Ṣaḥīḥ Muslim: 1349]
حضرت کعب بن عجره رضی الله عنه سے روایت ہے که رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا ہر فرض نماز کے بعد کچھ دعائیں ایسی ہیں جن کا پڑھنے والا کبھی (ثواب سے یا بلند درجات سے) محروم نہیں ہوتا۔ تینتیس بار سُبْحَانَ اللهِ، الله
پاک ہے۔ تینتیس بار اَلْحَمْدُ للهِ تمام تعریف الله ہی کے لیے ہے اور چونتیس بار اَللهُ اَکْبَرُ الله سب سے بڑا ہے۔
(صحیح مسلم: 1349)