6. Surah Al-An'aam
الأنعامThe Cattle · 165 ayahsتفسیر الکتاب
وَ اَنَّ هٰذَا صِرَاطِیْ مُسْتَقِیْمًا فَاتَّبِعُوْهُ١ۚ وَ لَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ Open ayah 6:153 in the Quran reader
اور (اس نے یہ بھی فرمایا ہے کہ) یہی راہ ہماری (ٹھہرائی ہوئی) سیدھی راہ ہے سو اسی پر چلو اور (دوسری) راہوں پر نہ چلو کہ وہ تم کو اللہ کی راہ سے بھٹکا کر تتر بتر کردیں گی۔ (غرضیکہ) یہ (سب باتیں ہیں) جن کا حکم اللہ نے تم کو دیا ہے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔
ثُمَّ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ تَمَامًا عَلَى الَّذِیْۤ اَحْسَنَ وَ تَفْصِیْلًا لِّكُلِّ شَیْءٍ وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ بِلِقَآءِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 6:154 in the Quran reader
پھر دیکھو، ہم نے موسیٰ کو کتاب (تورات) عطا فرمائی تھی کہ جو نیکو کار ہیں ان پر (ہماری) نعمت پوری ہو اور ہر (ضروری) بات کی تفصیل (اس کے ذریعے سے ہوجائے) اور (لوگوں کے لئے باعث) ہدایت و رحمت ہو تاکہ وہ اپنے رب کی ملاقات پر ایمان لائیں۔
وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ Open ayah 6:155 in the Quran reader
اور (اسی طرح اب) یہ کتاب ہم نے نازل کی ہے، ایک (خیرو) برکت والی کتاب، پس تم اس کی پیروی کرو اور تقویٰ (کی روش اختیار) کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے (اور برکت وسعادت کی راہ تم پر کھل جائے) ۔
اَنْ تَقُوْلُوْۤا اِنَّمَاۤ اُنْزِلَ الْكِتٰبُ عَلٰى طَآئِفَتَیْنِ مِنْ قَبْلِنَا١۪ وَ اِنْ كُنَّا عَنْ دِرَاسَتِهِمْ لَغٰفِلِیْنَۙ Open ayah 6:156 in the Quran reader
(اور یہ کتاب اس لئے بھی نازل کی) کہ تم یہ نہ کہو کہ ہم سے پہلے تو بس دو ہی گروہوں پر کتاب اتاری گئی تھی اور ہم تو اس کے پڑھنے پڑھانے سے بالکل بیخبر ہی رہے۔
اَوْ تَقُوْلُوْا لَوْ اَنَّاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا الْكِتٰبُ لَكُنَّاۤ اَهْدٰى مِنْهُمْ١ۚ فَقَدْ جَآءَكُمْ بَیِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ١ۚ فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ صَدَفَ عَنْهَا١ؕ سَنَجْزِی الَّذِیْنَ یَصْدِفُوْنَ عَنْ اٰیٰتِنَا سُوْٓءَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا یَصْدِفُوْنَ Open ayah 6:157 in the Quran reader
یا یہ کہو کہ اگر ہم پر کتاب اتاری گئی ہوتی تو ہم ضرور ان لوگوں سے (جن پر کتاب نازل ہوئی تھی) زیادہ ہدایت یافتہ ہوتے۔ سو (دیکھو، ) تمہارے پاس (بھی) تمہارے رب کی طرف سے ایک دلیل اور ہدایت اور رحمت آگئی ہے۔ پھر (بتلاؤ، ) اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ کی آیتوں کو جھٹلائے اور ان سے منہ موڑے۔ (یاد رکھو، ) جو لوگ ہماری آیتوں سے منہ موڑتے ہیں ہم انہیں ان کی روگردانی کی پاداش میں بدترین عذاب دیں گے۔
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ یَاْتِیَ رَبُّكَ اَوْ یَاْتِیَ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّكَ١ؕ یَوْمَ یَاْتِیْ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّكَ لَا یَنْفَعُ نَفْسًا اِیْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ اَوْ كَسَبَتْ فِیْۤ اِیْمَانِهَا خَیْرًا١ؕ قُلِ انْتَظِرُوْۤا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ Open ayah 6:158 in the Quran reader
کیا یہ لوگ اس بات کے منتظر ہیں کہ فرشتے ان کے پاس آئیں، یا تمہارا رب (خود) آئے، یا تمہارے رب کی بعض نشانیاں نمودار ہوجائیں ؟ (تو انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ) جس دن تمہارے رب کی بعض نشانیاں نمودار ہوں گی (پھر) کسی شخص کو اس کا ایمان نفع نہ دے گا جو پہلے سے ایمان نہ لا چکا ہو یا اپنے ایمان (کی حالت) میں اس نے نیکی نہ کمائی ہو۔ (اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو کہ (اگر تم اس بات کے منتظر ہو تو اچھا) انتظار کرتے رہو ہم (مسلمان) بھی (فیصلہ حق و باطل کا) انتظار کرتے ہیں۔
اِنَّ الَّذِیْنَ فَرَّقُوْا دِیْنَهُمْ وَ كَانُوْا شِیَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِیْ شَیْءٍ١ؕ اِنَّمَاۤ اَمْرُهُمْ اِلَى اللّٰهِ ثُمَّ یُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ Open ayah 6:159 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ ڈالا اور (الگ الگ) گروہ بن گئے، تمہیں ان سے کچھ سروکار نہیں۔ ان کا معاملہ تو اللہ کے حوالے ہے، (وہ ان کا حساب لے لے گا، ) پھر وہی ان کو بتائے گا جو کچھ (دنیا میں) وہ کرتے رہے۔
مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشْرُ اَمْثَالِهَا١ۚ وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَا یُجْزٰۤى اِلَّا مِثْلَهَا وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 6:160 in the Quran reader
(یاد رکھو، ) جو کوئی (اللہ کے حضور) نیکی لے کر آئے گا اس کے لئے دس گنا (اجر) ہے، اور جو کوئی بدی لے کر آئے گا اس کو بس اس کے برابر ملے گا اور لوگوں پر (کسی طرح کا) ظلم نہیں کیا جائے گا۔
قُلْ اِنَّنِیْ هَدٰىنِیْ رَبِّیْۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ١ۚ۬ دِیْنًا قِیَمًا مِّلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ۚ وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 6:161 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہہ دو کہ مجھ کو تو میرے رب نے سیدھا راستہ دکھا دیا ہے، ایک دین مستحکم (یعنی) ابراہیم یکسو کا طریقہ ( کہ بس ایک اللہ کے لئے ہوجانا) اور ابراہیم مشرکوں میں سے نہ تھا۔
قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 6:162 in the Quran reader
(ان سے) کہو کہ میری نماز، میری (ساری) عبادتیں، میرا جینا اور میرا مرنا (سب) اللہ رب العالمین کے لئے ہے
لَا شَرِیْكَ لَهٗ١ۚ وَ بِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ Open ayah 6:163 in the Quran reader
اس کا کوئی شریک نہیں۔ مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے اور میں سب سے پہلا مسلمان ہوں۔
قُلْ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْ رَبًّا وَّ هُوَ رَبُّ كُلِّ شَیْءٍ١ؕ وَ لَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ اِلَّا عَلَیْهَا١ۚ وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى١ۚ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ Open ayah 6:164 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) پوچھو، کیا (تم یہ چاہتے ہو کہ) میں اللہ کے سوا کوئی (اور) رب تلاش کروں حالانکہ وہی ہر چیز کا رب ہے ؟ اور ہر آدمی (اپنے عمل سے) جو کچھ کماتا ہے وہ اسی کے ذمے ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ (ہر شخص خود ہی اپنے عمل کا ذمہ دار ہے) ۔ پھر تم (سب) کو اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے (اور جب اس کے سامنے حاضر ہوگے) تو وہ بتلا دے گا جن (جن باتوں) میں تم (دنیا میں) اختلاف کرتے تھے۔
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓئِفَ الْاَرْضِ وَ رَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجٰتٍ لِّیَبْلُوَكُمْ فِیْ مَاۤ اٰتٰىكُمْ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ سَرِیْعُ الْعِقَابِ١ۖ٘ وَ اِنَّهٗ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 6:165 in the Quran reader
اور وہی ( اللہ) ہے جس نے زمین میں تم کو (اپنا) خلیفہ بنایا اور تم میں سے بعض کو بعض پر درجوں میں بلندی دی تاکہ جو کچھ تمہیں دیا ہے اس میں تمہیں آزمائے۔ (اے پیغمبر، ) بلاشبہ تمہارا رب سزا دینے میں بھی بہت تیز ہے اور وہ (بڑا ہی) بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔