6. Surah Al-An'aam
الأنعامThe Cattle · 165 ayahsتفسیر الکتاب
وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَّ عَدْلًا١ؕ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ١ۚ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 6:115 in the Quran reader
تمہارے رب کا (یہ) کلام سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے، کوئی اس کی باتوں کو بدلنے والا نہیں اور وہ (سب کچھ) سننے والا (اور) جاننے والا ہے۔
وَ اِنْ تُطِعْ اَكْثَرَ مَنْ فِی الْاَرْضِ یُضِلُّوْكَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنْ هُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَ Open ayah 6:116 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) اکثر لوگ تو (روئے) زمین پر ایسے ہیں کہ اگر تم ان کا کہا مانو تو وہ تمہیں اللہ کی راہ سے بھٹکا دیں گے۔ وہ پیروی نہیں کرتے مگر محض گمان کی اور قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ مَنْ یَّضِلُّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ۚ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ Open ayah 6:117 in the Quran reader
بلاشبہ تمہارا رب ہی خوب واقف ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور وہی راہ پائے ہوؤں کو بھی خوب جانتا ہے۔
فَكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ اِنْ كُنْتُمْ بِاٰیٰتِهٖ مُؤْمِنِیْنَ Open ayah 6:118 in the Quran reader
پس (گمراہوں کے وہم و گمان کی پیروی نہ کرو اور) جس (جانور) پر (ذبح کرتے ہوئے) اللہ کا نام لیا گیا ہو اس میں سے (بلا تامل) کھاؤ اگر تم اس کے احکام پر ایمان رکھتے ہو۔
وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تَاْكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ وَ قَدْ فَصَّلَ لَكُمْ مَّا حَرَّمَ عَلَیْكُمْ اِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ اِلَیْهِ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا لَّیُضِلُّوْنَ بِاَهْوَآئِهِمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُعْتَدِیْنَ Open ayah 6:119 in the Quran reader
اور تمہارے لئے آخر کیا وجہ ہے کہ تم ایسے (جانور) میں سے نہ کھاؤ جس پر (ذبح کرتے ہوئے) اللہ کا نام لیا گیا ہے حالانکہ جو کچھ اللہ نے تم پر حرام کیا ہے وہ اس نے تفصیل کے ساتھ بیان کردیا ہے مگر وہ چیز کہ (حرام تو ہے لیکن) تم اس (کے کھانے) پر مجبور ہوجاؤ۔ اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو بغیر علم کے محض اپنی خواہشات کی بنا پر (لوگوں کو) بہکاتے رہتے ہیں۔ (تو اے پیغمبر، یقین رکھو) تمہارا رب ان حد سے گزرنے والوں کو خوب جانتا ہے۔
وَ ذَرُوْا ظَاهِرَ الْاِثْمِ وَ بَاطِنَهٗ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْسِبُوْنَ الْاِثْمَ سَیُجْزَوْنَ بِمَا كَانُوْا یَقْتَرِفُوْنَ Open ayah 6:120 in the Quran reader
(لوگو، ) ظاہری گناہ کو بھی چھوڑو اور پوشیدہ گناہ کو بھی۔ جو لوگ گناہ کماتے ہیں (وہ انسان کی نگاہ سے کتنا ہی پوشیدہ رہ کر گناہ کریں) انہیں اپنی کمائی کا بدلہ جلد مل جائے گا۔
وَ لَا تَاْكُلُوْا مِمَّا لَمْ یُذْكَرِ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ وَ اِنَّهٗ لَفِسْقٌ١ؕ وَ اِنَّ الشَّیٰطِیْنَ لَیُوْحُوْنَ اِلٰۤى اَوْلِیٰٓئِهِمْ لِیُجَادِلُوْكُمْ١ۚ وَ اِنْ اَطَعْتُمُوْهُمْ اِنَّكُمْ لَمُشْرِكُوْنَ۠ Open ayah 6:121 in the Quran reader
اور جس (جانور) پر (ذبح ہوتے ہوئے) اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو اس میں سے نہ کھاؤ۔ بلاشبہ یہ نافرمانی ہے (اگر تم اس سے کھاؤ) ، اور شیاطین تو اپنے دوستوں کے دلوں میں (شکوک و اعتراضات) القا کرتے ہیں تاکہ وہ تم سے کج بحثی کریں۔ اور اگر تم نے ان کا کہا مان لیا تو یقینا تم (بھی) مشرک ہوجاؤ گے۔
اَوَ مَنْ كَانَ مَیْتًا فَاَحْیَیْنٰهُ وَ جَعَلْنَا لَهٗ نُوْرًا یَّمْشِیْ بِهٖ فِی النَّاسِ كَمَنْ مَّثَلُهٗ فِی الظُّلُمٰتِ لَیْسَ بِخَارِجٍ مِّنْهَا١ؕ كَذٰلِكَ زُیِّنَ لِلْكٰفِرِیْنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:122 in the Quran reader
کیا ایک شخص جو (پہلے) مردہ تھا پھر ہم نے اسے زندہ کردیا اور اس کو روشنی عطا کی جس کی مدد سے وہ لوگوں کے درمیان چلتا پھرتا ہے، اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جس کا حال یہ ہے کہ تاریکیوں میں (گھرا ہوا) ہے اور ان سے نکلنے والا نہیں ؟ اسی طرح تو کافروں کے لئے ان کے اعمال خوشنما بنا دیئے گئے ہیں
وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنَا فِیْ كُلِّ قَرْیَةٍ اَكٰبِرَ مُجْرِمِیْهَا لِیَمْكُرُوْا فِیْهَا١ؕ وَ مَا یَمْكُرُوْنَ اِلَّا بِاَنْفُسِهِمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 6:123 in the Quran reader
اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں اس کے بدکردار آدمیوں کے سردار پیدا کردیئے ہیں تاکہ وہاں مکر و فریب (کا جال) پھیلائیں اور (فی الحقیقت) وہ مکرو فریب نہیں کرتے مگر اپنے ہی ساتھ لیکن وہ اس کا شعور نہیں رکھتے۔
وَ اِذَا جَآءَتْهُمْ اٰیَةٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتّٰى نُؤْتٰى مِثْلَ مَاۤ اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰهِ١ؔۘؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗ١ؕ سَیُصِیْبُ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا صَغَارٌ عِنْدَ اللّٰهِ وَ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا كَانُوْا یَمْكُرُوْنَ Open ayah 6:124 in the Quran reader
اور جب ان کے پاس کوئی آیت آتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک کہ ہمیں بھی وہ چیز نہ دی جائے جو اللہ کے رسولوں کو دی گئی ہے (حالانکہ) اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کون اس کی رسالت کا اہل ہے۔ جو لوگ (انکار حق کے) جرم کے مرتکب ہوئے عنقریب ان کو اللہ کے پاس (پہنچ کر) ذلت نصیب ہوگی اور عذاب سخت (بھی) ان مکاریوں کی پاداش میں جو وہ کرتے رہے ہیں۔
فَمَنْ یُّرِدِ اللّٰهُ اَنْ یَّهْدِیَهٗ یَشْرَحْ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ١ۚ وَ مَنْ یُّرِدْ اَنْ یُّضِلَّهٗ یَجْعَلْ صَدْرَهٗ ضَیِّقًا حَرَجًا كَاَنَّمَا یَصَّعَّدُ فِی السَّمَآءِ١ؕ كَذٰلِكَ یَجْعَلُ اللّٰهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 6:125 in the Quran reader
پس (حقیقت تو یہ ہے کہ) جس کو اللہ ہدایت دینا چاہتا ہے اس کا سینہ (قبول) اسلام کے لئے کھول دیتا ہے اور جس شخص کو چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کے سینے کو اس طرح تنگ (اور) بھنچا ہوا کردیتا ہے گویا وہ بلندی پر چڑھ رہا ہو۔ اس طرح اللہ (حق سے فرار اور نفرت کی) ناپاکی ان لوگوں پر مسلط کردیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔
وَ هٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسْتَقِیْمًا١ؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّذَّكَّرُوْنَ Open ayah 6:126 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) یہ (اسلام کی راہ) تمہارے رب کی سیدھی راہ ہے (اور) جو لوگ غور و فکر کرتے ہیں ان کے لئے ہم نے (راہ حق کی) نشانیاں تفصیل کے ساتھ بیان کردی ہیں۔
لَهُمْ دَارُ السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ هُوَ وَلِیُّهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:127 in the Quran reader
ان کے لئے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور (دنیا میں) جو (نیک) عمل کرتے رہے اس کے صلے میں وہ ان کا سرپرست ہوگا۔
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا١ۚ یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْاِنْسِ١ۚ وَ قَالَ اَوْلِیٰٓؤُهُمْ مِّنَ الْاِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بِبَعْضٍ وَّ بَلَغْنَاۤ اَجَلَنَا الَّذِیْۤ اَجَّلْتَ لَنَا١ؕ قَالَ النَّارُ مَثْوٰىكُمْ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ Open ayah 6:128 in the Quran reader
اور وہ دن (یاد کرنے کے قابل ہے) جب اللہ ان سب کو (اپنے حضور) جمع کرے گا (اور فرمائے گا) ، '' اے گروہ جن تم نے انسانوں میں سے بڑی تعداد (اپنی وسوسہ اندازیوں سے اپنے) ساتھ لے لی ''۔ اور انسانوں میں سے (جو لوگ دنیا میں) ان کے رفیق (تھے وہ) کہیں گے کہ '' اے ہمارے رب، (دنیا میں) ہم ایک دوسرے سے فائدہ اٹھاتے رہے اور اب ہم اس وقت پر آپہنچے ہیں جو تو نے ہمارے لئے مقرر کردیا تھا '' (اس پر) اللہ فرمائے گا، '' (اچھا، اب) تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے، اس میں ہمیشہ (ہمیشہ) رہوگے ''۔ ہاں اگر اللہ کو (نکالنا) منظور ہو (تو دوسری بات ہے) ۔ (اے پیغمبر، ) بلاشبہ تمہارا رب حکمت والا (اور سب کچھ) جاننے والا ہے۔
وَ كَذٰلِكَ نُوَلِّیْ بَعْضَ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ۠ Open ayah 6:129 in the Quran reader
(دیکھو، ) اسی طرح ہم (آخرت میں) ظالموں کو ان کی کمائی کے سبب (جو وہ دنیا میں کرتے تھے) ایک دوسرے کا ساتھی بنائیں گے۔
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اَلَمْ یَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِیْ وَ یُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا١ؕ قَالُوْا شَهِدْنَا عَلٰۤى اَنْفُسِنَا وَ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ شَهِدُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِیْنَ Open ayah 6:130 in the Quran reader
(نیز ہم اس دن پوچھیں گے کہ) اے گروہ جن و انس، کیا تمہارے پاس (خود) تم میں سے (ایسے) رسول نہیں آئے تھے جو ہماری آیتیں تمہیں سناتے اور اس روز (قیامت) کے پیش آنے سے تمہیں ڈراتے تھے ؟ وہ عرض کریں گے کہ ہم اپنے خلاف خود گواہی دیتے ہیں (کہ بلاشبہ آئے تھے اور انہوں نے ہمیں سب کچھ بتایا تھا مگر ہم نے نہ مانا) ۔ اور (حقیقت یہ ہے کہ) دنیا کی (چند روزہ) زندگی نے انہیں دھوکے میں رکھا اور (آج) انہوں نے (خود) اپنے خلاف گواہی دی کہ بلاشبہ وہ کافر تھے۔
ذٰلِكَ اَنْ لَّمْ یَكُنْ رَّبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرٰى بِظُلْمٍ وَّ اَهْلُهَا غٰفِلُوْنَ Open ayah 6:131 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) یہ (پیغمبروں کا ظہور) اس لئے ہوا کہ تمہارا رب ظلم سے بستیوں کو ہلاک کرنے والا نہیں جب کہ وہاں کے باشندے (راہ حق سے) بیخبر ہوں۔
وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:132 in the Quran reader
(لوگو، قانون الٰہی کی رو سے) تمام (انسانوں) کے درجے ان کے اعمال کے مطابق ہیں اور جو کچھ (لوگ دنیا میں) کررہے ہیں تمہارا رب اس سے غافل نہیں ہے۔
وَ رَبُّكَ الْغَنِیُّ ذُو الرَّحْمَةِ١ؕ اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَسْتَخْلِفْ مِنْۢ بَعْدِكُمْ مَّا یَشَآءُ كَمَاۤ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ ذُرِّیَّةِ قَوْمٍ اٰخَرِیْنَؕ Open ayah 6:133 in the Quran reader
تمہارا رب بےنیاز (اور) صاحب رحمت ہے۔ اگر وہ چاہے (تو) تم لوگوں کو (دنیا سے) اٹھا لے اور تمہارے بعد جس (قوم) کو چاہے تمہارا جانشین بنا دے جس طرح اس نے ایک دوسری قوم کی نسل سے تم کو پیدا کیا ہے۔
اِنَّ مَا تُوْعَدُوْنَ لَاٰتٍ١ۙ وَّ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ Open ayah 6:134 in the Quran reader
(لوگو، ) جس ( روز قیامت) کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ یقینا آنے والا ہے اور تم (اللہ کو اس بات پر) مجبور نہیں کرسکتے (کہ قیامت کو واقع نہ ہونے دے) ۔
قُلْ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ١ۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ۙ مَنْ تَكُوْنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 6:135 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) تم کہہ دو کہ اے میری قوم (کے لوگو، اگر تم جہل و انکار سے باز نہیں آتے تو میرا اور تمہارا فیصلہ اللہ کے ہاتھ ہے، ) تم اپنی جگہ کام کئے جاؤ میں بھی (اپنی جگہ) کام کر رہا ہوں پھر عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کس کے لئے ہے آخرت کا گھر۔ یقینا ظالم کبھی فلاح نہیں پاسکتے۔
وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ مِمَّا ذَرَاَ مِنَ الْحَرْثِ وَ الْاَنْعَامِ نَصِیْبًا فَقَالُوْا هٰذَا لِلّٰهِ بِزَعْمِهِمْ وَ هٰذَا لِشُرَكَآئِنَا١ۚ فَمَا كَانَ لِشُرَكَآئِهِمْ فَلَا یَصِلُ اِلَى اللّٰهِ١ۚ وَ مَا كَانَ لِلّٰهِ فَهُوَ یَصِلُ اِلٰى شُرَكَآئِهِمْ١ؕ سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ Open ayah 6:136 in the Quran reader
اور (یہ کافر) اللہ کی پیدا کی ہوئی کھیتی اور (اس کے پیدا کئے ہوئے) مویشیوں میں اللہ کے لئے ایک حصہ ٹھہراتے ہیں پھر اپنے خیال کے مطابق کہتے ہیں کہ یہ (حصہ) اللہ کے لئے ہے اور یہ (حصہ) ہمارے (ٹھہرائے ہوئے) شریکوں کے لئے۔ پھر جو کچھ ان کے (ٹھہرائے ہوئے) شریکوں کے لئے ہے وہ تو اللہ کو نہیں پہنچتا لیکن جو کچھ اللہ کے لئے ہے وہ ان کے (ٹھہرائے ہوئے) شریکوں کو پہنچ جاتا ہے۔ کیا ہی برا فیصلہ ہے جو یہ لوگ کرتے ہیں۔
وَ كَذٰلِكَ زَیَّنَ لِكَثِیْرٍ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَ قَتْلَ اَوْلَادِهِمْ شُرَكَآؤُهُمْ لِیُرْدُوْهُمْ وَ لِیَلْبِسُوْا عَلَیْهِمْ دِیْنَهُمْ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا فَعَلُوْهُ فَذَرْهُمْ وَ مَا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 6:137 in the Quran reader
اور اسی طرح بہت سے مشرکین کو ان کے (ٹھہرائے ہوئے) شریکوں نے ان کی اولاد کے قتل کو خوشنما کر دکھایا ہے تاکہ ان کو ہلاکت میں ڈالیں اور ان کے دین کو ان پر مشتبہ کردیں اور اگر اللہ چاہتا تو وہ یہ (وحشیانہ) فعل نہ کرتے۔ پس (اے پیغمبر، ) تم ان کو اور ان کی افترا پردازیوں کو (اللہ پر) چھوڑ دو ، (وہ ان سے سمجھ لے گا) ۔
وَ قَالُوْا هٰذِهٖۤ اَنْعَامٌ وَّ حَرْثٌ حِجْرٌ١ۖۗ لَّا یَطْعَمُهَاۤ اِلَّا مَنْ نَّشَآءُ بِزَعْمِهِمْ وَ اَنْعَامٌ حُرِّمَتْ ظُهُوْرُهَا وَ اَنْعَامٌ لَّا یَذْكُرُوْنَ اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهَا افْتِرَآءً عَلَیْهِ١ؕ سَیَجْزِیْهِمْ بِمَا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 6:138 in the Quran reader
اور (یہ لوگ یہ بھی) کہتے ہیں کہ فلاں فلاں جانور اور فلاں فلاں کھیت ممنوع ہیں، انہیں اس آدمی کے سوا کوئی نہیں کھا سکتا جسے ہم اپنے خیال کے مطابق کھلانا چاہیں، اور (اسی طرح) کچھ جانور ہیں کہ (ان کے خیال میں) ان کی پیٹھ (پر سوار ہونا یا سامان لادنا) حرام ہے، اور کچھ جانور ایسے ہیں کہ (ذبح کرتے ہوئے) ان پر یہ اللہ کا نام نہیں لیتے۔ یہ (سب کچھ) اللہ پر ان کی افترا پردازیاں ہیں۔ عنقریب اللہ ان کو ان افترا پردازیوں کا بدلہ دے گا۔
وَ قَالُوْا مَا فِیْ بُطُوْنِ هٰذِهِ الْاَنْعَامِ خَالِصَةٌ لِّذُكُوْرِنَا وَ مُحَرَّمٌ عَلٰۤى اَزْوَاجِنَا١ۚ وَ اِنْ یَّكُنْ مَّیْتَةً فَهُمْ فِیْهِ شُرَكَآءُ١ؕ سَیَجْزِیْهِمْ وَصْفَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ Open ayah 6:139 in the Quran reader
اور (یہ بھی) کہتے ہیں کہ ان جانوروں کے پیٹ میں (سے) جو (بچہ نکلے اور اس میں جان) ہو وہ صرف ہمارے مردوں کے (کھانے کے) لئے ہے اور ہماری عورتوں پر (اس کا کھانا) حرام ہے اور اگر مرا ہوا ہو تو پھر (اس کے کھانے پر مرد و عورت) سب شریک ہیں۔ عنقریب اللہ انہیں ان کی بکواس کا بدلہ دے گا۔ بلاشبہ وہ حکمت والا (اور سب کچھ) جاننے والا ہے۔
قَدْ خَسِرَ الَّذِیْنَ قَتَلُوْۤا اَوْلَادَهُمْ سَفَهًۢا بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ حَرَّمُوْا مَا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ افْتِرَآءً عَلَى اللّٰهِ١ؕ قَدْ ضَلُّوْا وَ مَا كَانُوْا مُهْتَدِیْنَ۠ Open ayah 6:140 in the Quran reader
یقینا خسارے میں پڑگئے وہ لوگ جنہوں نے حماقت سے بن سمجھے اپنی اولاد کو قتل کیا اور جو کچھ اللہ نے ان کے لئے رزق پیدا کیا تھا اسے اللہ پر افترا پردازی کر کے اپنے اوپر حرام کرلیا۔ بلاشبہ یہ لوگ (راہ راست سے) بھٹک گئے اور ہدایت پانے والے نہ بنے۔
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ جَنّٰتٍ مَّعْرُوْشٰتٍ وَّ غَیْرَ مَعْرُوْشٰتٍ وَّ النَّخْلَ وَ الزَّرْعَ مُخْتَلِفًا اُكُلُهٗ وَ الزَّیْتُوْنَ وَ الرُّمَّانَ مُتَشَابِهًا وَّ غَیْرَ مُتَشَابِهٍ١ؕ كُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖۤ اِذَاۤ اَثْمَرَ وَ اٰتُوْا حَقَّهٗ یَوْمَ حَصَادِهٖ١ۖ٘ وَ لَا تُسْرِفُوْا١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ Open ayah 6:141 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) وہ اللہ ہی ہے جس نے (طرح طرح کے) باغ پیدا کئے (بعض تو ٹٹیوں پر) چڑھائے ہوئے (جیسے انگور کی بیلیں) اور (بعض) بغیر چڑھائے ہوئے (جیسے عام طور پر درخت ہوتے ہیں) ، اور کھجور کے درخت اور کھیتیاں جن کے پھل مختلف (قسموں کے) ہوتے ہیں، نیز زیتون اور انار (کے درخت جن کے پھل بعض تو صورت، شکل اور مزے میں) ایک دوسرے سے ملتے ہوئے اور (بعض) ایک دوسرے سے مختلف۔ (لوگو، ) یہ سب چیزیں جب پھلیں ان کے پھل (شوق سے) کھاؤ اور ان کے کاٹنے (اور توڑنے) کے دن اللہ کا حق ادا کرو اور اسراف مت کرو کہ اللہ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
وَ مِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَةً وَّ فَرْشًا١ؕ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 6:142 in the Quran reader
اور (دیکھو، اس اللہ نے تمہارے لئے) مویشیوں میں سے (بعض بلند قامت) بوجھ اٹھانے والے (پیدا کئے) اور (بعض) زمین سے لگے ہوئے (جو لادے نہیں جاتے، جیسے بھیڑ، بکری) ۔ جو کچھ اللہ نے تمہیں رزق دیا ہے اس میں سے (بلا تامل) کھاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو۔ وہ بلاشبہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ١ۚ مِنَ الضَّاْنِ اثْنَیْنِ وَ مِنَ الْمَعْزِ اثْنَیْنِ١ؕ قُلْ ءٰٓالذَّكَرَیْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَیَیْنِ اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَیْهِ اَرْحَامُ الْاُنْثَیَیْنِ١ؕ نَبِّئُوْنِیْ بِعِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَۙ Open ayah 6:143 in the Quran reader
(اللہ نے یہ مویشی) آٹھ قسم (کے پیدا کئے ہیں) ، بھیڑ (کی قسم) میں سے (نر و مادہ) دو اور بکری (کی قسم) میں سے (نر و مادہ) دو ۔ (اے پیغمبر، ان لوگوں سے) پوچھو کہ اللہ نے ان دونوں (قسموں) کے نر حرام کئے ہیں یا مادائیں یا وہ بچے جو ان دونوں (قسموں) کی مادائیں اپنے رحم میں لئے ہوئے ہوں ؟ اگر تم (اپنے دعوے میں) سچے ہو تو مجھ کو (اس کی) سند بتاؤ۔
وَ مِنَ الْاِبِلِ اثْنَیْنِ وَ مِنَ الْبَقَرِ اثْنَیْنِ١ؕ قُلْ ءٰٓالذَّكَرَیْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَیَیْنِ اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَیْهِ اَرْحَامُ الْاُنْثَیَیْنِ١ؕ اَمْ كُنْتُمْ شُهَدَآءَ اِذْ وَصّٰىكُمُ اللّٰهُ بِهٰذَا١ۚ فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا لِّیُضِلَّ النَّاسَ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۠ Open ayah 6:144 in the Quran reader
اور (اسی طرح) اونٹ (کی قسم) میں سے (نر و مادہ) دو اور گائے (کی قسم) میں سے (نر و مادہ) دو ۔ (اے پیغمبر، ان سے) پوچھو کہ اللہ نے ان دونوں (قِسموں) کے نر حرام کئے ہیں یا مادائیں یا وہ بچے جو ان دونوں (قِسموں) کی مادائیں اپنے رحم میں لئے ہوئے ہوں ؟ پھر تم (جو بغیر کسی سند کے اللہ کی حلال کی ہوئی چیزوں کو حرام کہہ دیتے ہو تو) کیا اس وقت حاضر تھے جب اللہ نے تمہیں اس بارے میں حکم دیا تھا ؟ پھر (بتلاؤ، ) اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے اللہ پر بلا دلیل جھوٹی تہمت لگائے۔ یقینا اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔
قُلْ لَّاۤ اَجِدُ فِیْ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیَّ مُحَرَّمًا عَلٰى طَاعِمٍ یَّطْعَمُهٗۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّكُوْنَ مَیْتَةً اَوْ دَمًا مَّسْفُوْحًا اَوْ لَحْمَ خِنْزِیْرٍ فَاِنَّهٗ رِجْسٌ اَوْ فِسْقًا اُهِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِهٖ١ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَاِنَّ رَبَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 6:145 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو کہ جو وحی میرے پاس آئی ہے اس میں تو میں کوئی ایسی چیز نہیں پاتا جو کسی کھانے والے پر اس کا کھانا حرام ہو الاّیہ کہ مردار ہو، یا بہتا ہوا خون، یا سور کا گوشت ہو کہ وہ ناپاک ہے، یا (اس جانور کا کھانا موجب) معصیت ہو جس پر غیر اللہ کا نام (ذبح کرتے ہوئے) لیا گیا ہو (تو بلاشبہ وہ بھی حرام ہے) ۔ پھر جو شخص (بھوک سے) لاچار ہو (اور) نافرمانی کا ارادہ نہ رکھتا ہو اور نہ (حدِّ ضرورت سے) تجاوز کرنے والا ہو (اور وہ جان بچانے کے لئے ان حرام چیزوں میں سے کھالے) تو بلاشبہ تمہارا رب بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔
وَ عَلَى الَّذِیْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِیْ ظُفُرٍ١ۚ وَ مِنَ الْبَقَرِ وَ الْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَیْهِمْ شُحُوْمَهُمَاۤ اِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُوْرُهُمَاۤ اَوِ الْحَوَایَاۤ اَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ١ؕ ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِبَغْیِهِمْ١ۖ٘ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ Open ayah 6:146 in the Quran reader
اور جو لوگ یہودی ہوئے ان پر ہم نے تمام ناخن والے جانوروں کو حرام کردیا تھا اور گائے بکری کی چربی بھی حرام کردی تھی بجز اس (چربی) کے جو ان کی پیٹھ پر یا ان کی انتڑیوں پر لگی ہو یا ہڈی کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔ یہ ہم نے ان کو ان کی سرکشی کی سزا دی تھی (کہ ان کا دائرہ رزق تنگ ہو) اور بلاشبہ ہم (اپنے بیان میں) سچے ہیں۔
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ رَّبُّكُمْ ذُوْ رَحْمَةٍ وَّاسِعَةٍ١ۚ وَ لَا یُرَدُّ بَاْسُهٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 6:147 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) اگر ( اس پر بھی) یہ لوگ تمہیں جھٹلائیں تو (ان سے) کہہ دو کہ تمہارا رب (بڑی) وسیع رحمت والا ہے (اس لئے مہلت پر مہلت دیئے جاتا ہے) مگر مجرموں سے اس کے عذاب کو (ہمیشہ کے لئے تو) ٹالا نہیں جاسکتا۔
سَیَقُوْلُ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَاۤ اَشْرَكْنَا وَ لَاۤ اٰبَآؤُنَا وَ لَا حَرَّمْنَا مِنْ شَیْءٍ١ؕ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ حَتّٰى ذَاقُوْا بَاْسَنَا١ؕ قُلْ هَلْ عِنْدَكُمْ مِّنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوْهُ لَنَا١ؕ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا تَخْرُصُوْنَ Open ayah 6:148 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) یہ مشرکین (تمہاری ان باتوں کے جواب میں) ضرور کہیں گے کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم اور ہمارے باپ (دادا) شرک نہ کرتے اور نہ کسی (حلال) چیز کو حرام ٹھہراتے۔ اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں وہ بھی (حق کو) جھٹلاتے رہے یہاں تک کہ (بالآخر) ہمارے عذاب کا مزا چکھنا پڑا۔ (ان سے) پوچھو، کیا تمہارے پاس (اس بارے میں) کوئی دلیل ہے (اگر ہے) تو اسے ہمارے (دکھانے کے) لئے نکالو (اور پیش کرو۔ اصل بات یہ ہے کہ) تم لوگ نرے گمان پر چل رہے ہو اور محض قیاس آرائیاں کر رہے ہو۔
قُلْ فَلِلّٰهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ١ۚ فَلَوْ شَآءَ لَهَدٰىكُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 6:149 in the Quran reader
(ان سے) کہو کہ (تمہاری اس حجت کے مقابلے میں) پوری حجت تو اللہ ہی کی رہی، پس اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ضرور ہدایت دے دیتا۔
قُلْ هَلُمَّ شُهَدَآءَكُمُ الَّذِیْنَ یَشْهَدُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ حَرَّمَ هٰذَا١ۚ فَاِنْ شَهِدُوْا فَلَا تَشْهَدْ مَعَهُمْ١ۚ وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ وَ هُمْ بِرَبِّهِمْ یَعْدِلُوْنَ۠ Open ayah 6:150 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو (کہ اگر تم اپنے خود ساختہ قاعدوں سے حلال کو حرام ٹھہراتے ہو تو) اپنے گواہوں کو لا حاضر کرو جو اس بات کی گواہی دیں کہ (یہ چیزیں جن کو تم حرام بتاتے ہو) اللہ ہی نے ان کو حرام کیا ہے۔ پھر اگر (بالفرض) ان کے (جھوٹے) گواہ (ان کے موافق) گواہی دے بھی دیں تو تم ان کے ساتھ ہو کر ان کی سی نہ کہنا اور نہ ان لوگوں کی نفسانی خواہشات کی پیروی کرنا جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور (روز) آخرت پر یقین نہیں رکھتے اور (دوسروں کو) اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں۔
قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَیْكُمْ اَلَّا تُشْرِكُوْا بِهٖ شَیْئًا وَّ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا١ۚ وَ لَا تَقْتُلُوْۤا اَوْلَادَكُمْ مِّنْ اِمْلَاقٍ١ؕ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَ اِیَّاهُمْ١ۚ وَ لَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ١ۚ وَ لَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ Open ayah 6:151 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو کہ آؤ میں تمہیں (کلام الٰہی میں سے) پڑھ کر سناؤں جو کچھ تمہارے رب نے تم پر حرام کردیا ہے، وہ یہ کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور والدین کے ساتھ حسن سلوک (کرتے رہو) ، اور مفلسی (کی وجہ) سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو (کیونکہ) ہم (ہی) تم کو (بھی) رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی (دیں گے) اور بےحیائی کی باتوں کے پاس بھی نہ پھٹکنا (خواہ) وہ علانیہ ہوں یا پوشیدہ، اور نہ کسی جان کو قتل کرنا جسے اللہ نے حرام ٹھہرایا ہے مگر حق (شرعی) کی بنا پر۔ یہ ہیں وہ باتیں جن کا حکم اللہ نے تمہیں دیا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو۔
وَ لَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْیَتِیْمِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ حَتّٰى یَبْلُغَ اَشُدَّهٗ١ۚ وَ اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ١ۚ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا١ۚ وَ اِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوْا وَ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ۚ وَ بِعَهْدِ اللّٰهِ اَوْفُوْا١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَۙ Open ayah 6:152 in the Quran reader
اور (اسی طرح) یتیم کے مال کے نزدیک (بھی) نہ جاؤ مگر ایسے طور پر کہ (اس کے حق میں) بہتر ہو یہاں تک کہ وہ جوانی (کی عمر) کو پہنچ جائے۔ اور انصاف کے ساتھ ناپ تول پورا کرو، ہم کسی شخص پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے۔ اور جب کبھی بات کہو تو انصاف کی کہو اگرچہ (معاملہ) قرابت داری ہی کا (کیوں نہ) ہو۔ اور اللہ سے (جو) عہد (کر چکے ہو اس کو) پورا کرو۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کا اس نے تمہیں حکم دیا ہے تاکہ نصیحت پکڑو۔