6. Surah Al-An'aam
الأنعامThe Cattle · 165 ayahsتفسیر الکتاب
قُلْ اَرَءَیْتَكُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُ اللّٰهِ اَوْ اَتَتْكُمُ السَّاعَةُ اَغَیْرَ اللّٰهِ تَدْعُوْنَ١ۚ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 6:40 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) پوچھو، کیا تم نے (اس بات پر) غور کیا ہے کہ اگر اللہ کا عذاب تم پر آپڑے یا قیامت سامنے آ کھڑی ہو تو کیا (اس وقت بھی) اللہ کے سوا دوسروں کو پکارو گے ؟ (جواب دو ) اگر تم سچے ہو۔
بَلْ اِیَّاهُ تَدْعُوْنَ فَیَكْشِفُ مَا تَدْعُوْنَ اِلَیْهِ اِنْ شَآءَ وَ تَنْسَوْنَ مَا تُشْرِكُوْنَ۠ Open ayah 6:41 in the Quran reader
نہیں بلکہ تم اسی (ایک اللہ) کو پکاروگے اور جس (مصیبت) کے لئے پکارو گے اگر وہ چاہے گا تو دور کردے گا اور جو کچھ شرک تم کرتے تھے (اس وقت سب) بھول جاؤ گے۔
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَاَخَذْنٰهُمْ بِالْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمْ یَتَضَرَّعُوْنَ Open ayah 6:42 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) یہ واقعہ ہے کہ ہم تم سے پہلے (اور بھی) امتوں کی طرف (پیغمبر) بھیج چکے ہیں پھر (جب انہوں نے پیغمبروں کا کہا نہ مانا تو) ہم نے ان کو سختی اور تکلیف میں مبتلا کیا تاکہ وہ (ہمارے حضور) گڑگڑائیں۔
فَلَوْ لَاۤ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَا تَضَرَّعُوْا وَ لٰكِنْ قَسَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:43 in the Quran reader
پھر جب ہماری طرف سے ان پر سختی آئی تو وہ کیوں نہیں گڑگڑائے، بلکہ ان کے دل (تو اور) سخت ہوگئے اور جو کچھ وہ کرتے رہے شیطان اسے ان کی نظر میں خوشنما کر کے دکھاتا رہا۔
فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُكِّرُوْا بِهٖ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ اَبْوَابَ كُلِّ شَیْءٍ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا فَرِحُوْا بِمَاۤ اُوْتُوْۤا اَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً فَاِذَا هُمْ مُّبْلِسُوْنَ Open ayah 6:44 in the Quran reader
پھر جب وہ اس نصیحت کو جو انہیں کی گئی تھی بھلا بیٹھے تو ہم نے ان پر ہر طرح (کی خوش حالیوں) کے دروازے کھول دیئے۔ یہاں تک کہ جب وہ ان نعمتوں میں جو انہیں ملی تھیں خوب مگن ہوگئے تو ہم نے ان کو دفعتاً (عذاب میں) پکڑ لیا اور وہ ناگہاں بےآس ہو کر رہ گئے۔
فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ؕ وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 6:45 in the Quran reader
پس اس طرح ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی گئی جنہوں نے ظلم کیا تھا اور ساری تعریف اللہ رب العالمین کے لئے ہے (کہ اس نے ان کا قصہ پاک کردیا) ۔
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَخَذَ اللّٰهُ سَمْعَكُمْ وَ اَبْصَارَكُمْ وَ خَتَمَ عَلٰى قُلُوْبِكُمْ مَّنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِهٖ١ؕ اُنْظُرْ كَیْفَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ ثُمَّ هُمْ یَصْدِفُوْنَ Open ayah 6:46 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان سے) پوچھو، کیا (کبھی) تم نے (اس بات پر) غور کیا کہ اگر اللہ تمہاری سماعت اور تمہاری بینائی تم سے چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے تو اس کے سوا (اور) کون معبود ہے جو تمہیں یہ (نعمتیں واپس) لا دے ؟ دیکھو، کس طرح ہم (اپنی قدرت کی) دلیلیں طرح طرح سے بیان کرتے ہیں پھر بھی یہ اعراض کئے جاتے ہیں۔
قُلْ اَرَءَیْتَكُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُ اللّٰهِ بَغْتَةً اَوْ جَهْرَةً هَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 6:47 in the Quran reader
(ان سے) پوچھو، کیا تم نے (کبھی اس بات پر) غور کیا کہ اگر اللہ کا عذاب تم پر اچانک یا (بتا کر) علانیہ آئے تو کیا ظالموں کے سوا کوئی اور بھی ہلاک کیا جائے گا ؟
وَ مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّا مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ١ۚ فَمَنْ اٰمَنَ وَ اَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ Open ayah 6:48 in the Quran reader
اور ہم (اپنے قانون کے تحت) پیغمبروں کو صرف اس غرض سے بھیجا کرتے ہیں کہ (ایمان و عمل کی برکتوں کی) خوشخبری سنائیں اور (انکار و بدعملی کے نتائج سے) ڈرائیں۔ پھر جو کوئی ایمان لایا اور اس نے (اپنی حالت کی) اصلاح کرلی تو ایسے لوگوں پر (قیامت کے دن) نہ (تو کسی طرح کا) خوف (طاری) ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا یَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ Open ayah 6:49 in the Quran reader
مگر جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو اپنی نافرمانیوں کی وجہ سے (ہمارا) عذاب ان پر نازل ہو (کر رہے) گا۔
قُلْ لَّاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِیْ خَزَآئِنُ اللّٰهِ وَ لَاۤ اَعْلَمُ الْغَیْبَ وَ لَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ اِنِّیْ مَلَكٌ١ۚ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ١ؕ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ؕ اَفَلَا تَتَفَكَّرُوْنَ۠ Open ayah 6:50 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہہ دو کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں اور نہ میں تم سے کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں تو بس اسی (حکم) پر چلتا ہوں جو میری طرف وحی کیا جاتا ہے (اور اسی کی طرف تمہیں بھی بلاتا ہوں) ان سے پوچھو، کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہوسکتے ہیں ؟ پھر کیا تم غورو فکر نہیں کرتے ؟
وَ اَنْذِرْ بِهِ الَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ اَنْ یُّحْشَرُوْۤا اِلٰى رَبِّهِمْ لَیْسَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ وَلِیٌّ وَّ لَا شَفِیْعٌ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ Open ayah 6:51 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) تم اس (قرآن) کے ذریعے سے ان لوگوں کو (انکار و بدعملی کے نتائج سے) ڈراؤ جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ (قیامت کے دن) اپنے رب کے حضور (اس حال میں) پیش کئے جائیں گے کہ اس کے سوا نہ کوئی ان کا دوست ہوگا اور نہ سفارشی۔ عجب نہیں کہ وہ (متنبہ ہو کر) متقی ہوجائیں۔
وَ لَا تَطْرُدِ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ١ؕ مَا عَلَیْكَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ وَّ مَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَیْهِمْ مِّنْ شَیْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُوْنَ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 6:52 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) جو لوگ اپنے رب کو صبح و شام پکارتے ہیں اور اس کی رضا چاہتے ہیں ان کو (اپنے پاس سے) مت نکالو، ان کی ذمہ داری کا کوئی حصہ تم پر نہیں اور نہ تمہاری ذمہ داری کا کوئی حصہ ان پر ہے۔ اس پر بھی اگر تم انہیں نکالو گے تو ظالموں میں (شمار) ہوگے۔
وَ كَذٰلِكَ فَتَنَّا بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لِّیَقُوْلُوْۤا اَهٰۤؤُلَآءِ مَنَّ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنْۢ بَیْنِنَا١ؕ اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَعْلَمَ بِالشّٰكِرِیْنَ Open ayah 6:53 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) اس طرح ہم نے بعض انسانوں کو بعض انسانوں کے ذریعے سے آزمائش میں ڈال رکھا ہے تاکہ (جاہ و دولت کا گھمنڈ رکھنے والے غریبوں کو دیکھ کر) کہنے لگیں کہ کیا یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے ہم میں سے اپنا فضل کیا ہے ؟ (اے گھمنڈ کرنے والو، ) کیا اللہ اپنے شکرگزار بندوں کو (تم سے) بہتر جاننے والا نہیں ہے ؟
وَ اِذَا جَآءَكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِنَا فَقُلْ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلٰى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ١ۙ اَنَّهٗ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوْٓءًۢا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاَنَّهٗ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 6:54 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) جب تمہارے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو تم (شفقت و محبت سے ان کا خیر مقدم کرو اور) کہو، تم پر سلامتی ہو، تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت لازم کر رکھی ہے، اگر تم میں سے کوئی ازراہ نادانی کوئی برائی کر بیٹھے اور پھر توبہ کرے اور اپنی (حالت کی) اصلاح کرلے تو (اللہ اسے معاف کردے گا کیونکہ) وہ بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔
وَ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ وَ لِتَسْتَبِیْنَ سَبِیْلُ الْمُجْرِمِیْنَ۠ Open ayah 6:55 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) ہم اس طرح کھول کھول کر (اپنی) آیتیں بیان کرتے ہیں تاکہ مجرموں کی راہ (سب پر) ظاہر ہوجائے۔
قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قُلْ لَّاۤ اَتَّبِعُ اَهْوَآءَكُمْ١ۙ قَدْ ضَلَلْتُ اِذًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُهْتَدِیْنَ Open ayah 6:56 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہہ دو کہ مجھے اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ ان کی عبادت کروں جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو۔ (نیز) کہو کہ میں تمہاری خواہشات کی پیروی نہ کروں گا۔ اگر ایسا کروں تو میں گمراہ ہوگیا اور ان میں نہ رہا جو راہ راست پر ہیں۔
قُلْ اِنِّیْ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ كَذَّبْتُمْ بِهٖ١ؕ مَا عِنْدِیْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِهٖ١ؕ اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّٰهِ١ؕ یَقُصُّ الْحَقَّ وَ هُوَ خَیْرُ الْفٰصِلِیْنَ Open ayah 6:57 in the Quran reader
تم کہو کہ بلاشبہ میں اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور تم نے اسے جھٹلایا ہے۔ جس (عذاب) کے لئے تم جلدی مچا رہے ہو وہ میرے پاس (تو ہے) نہیں۔ حکم کسی کا نہیں بجز اللہ کے۔ حق بات وہی بتلاتا ہے اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔
قُلْ لَّوْ اَنَّ عِنْدِیْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِهٖ لَقُضِیَ الْاَمْرُ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِالظّٰلِمِیْنَ Open ayah 6:58 in the Quran reader
(ان سے) کہو کہ جس عذاب کے لئے تم جلدی مچا رہے ہو اگر وہ میرے اختیار میں ہوتا تو میرے اور تمہارے درمیان (کبھی کا) فیصلہ ہوچکا ہوتا (لیکن وہ تو اللہ کے ہاتھ میں ہے اور اس نے ہر بات کی طرح اس کے لئے بھی ایک خاص وقت ٹھہرا دیا ہے) اور وہ ظالموں کے حال سے بخوبی واقف ہے
وَ عِنْدَهٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُهَاۤ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ یَعْلَمُ مَا فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ١ؕ وَ مَا تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَةٍ اِلَّا یَعْلَمُهَا وَ لَا حَبَّةٍ فِیْ ظُلُمٰتِ الْاَرْضِ وَ لَا رَطْبٍ وَّ لَا یَابِسٍ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 6:59 in the Quran reader
اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جنہیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور جو کچھ بحر و بر میں ہے سب کا وہ علم رکھتا ہے اور (درخت سے) کوئی پتہ نہیں گرتا مگر یہ کہ وہ اسے جانتا ہے اور زمین کی تاریکیوں (کے پردوں) میں کوئی دانہ نہیں اور نہ کوئی خشک و تر (چیز) ہے مگر (یہ کہ سب) ایک واضح کتاب میں (درج) ہیں۔
وَ هُوَ الَّذِیْ یَتَوَفّٰىكُمْ بِالَّیْلِ وَ یَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّهَارِ ثُمَّ یَبْعَثُكُمْ فِیْهِ لِیُقْضٰۤى اَجَلٌ مُّسَمًّى١ۚ ثُمَّ اِلَیْهِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ یُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 6:60 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) وہی ہے جو رات کے وقت تم پر موت طاری کردیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اسے جانتا ہے پھر (جب رات بھر سو لیتے ہو تو) دن کے وقت اٹھا کھڑا کرتا ہے تاکہ (زندگی کی) مقررہ میعاد پوری ہوجائے پھر (اس میعاد کے بعد) اس کی طرف تمہاری واپسی ہے، پھر وہ تمہیں بتادے گا جو کچھ تم (دنیا میں) کرتے رہے ہو۔
وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ وَ یُرْسِلُ عَلَیْكُمْ حَفَظَةً١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَ هُمْ لَا یُفَرِّطُوْنَ Open ayah 6:61 in the Quran reader
وہ اپنے بندوں پر غالب ہے اور تم پر نگران (فرشتے) بھیجتا ہے، یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کو موت آتی ہے تو اس کے بھیجے ہوئے (فرشتے) اس (شخص) کی جان نکال لیتے ہیں اور وہ ذرا کوتاہی نہیں کرتے۔
ثُمَّ رُدُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ١ؕ اَلَا لَهُ الْحُكْمُ١۫ وَ هُوَ اَسْرَعُ الْحٰسِبِیْنَ Open ayah 6:62 in the Quran reader
پھر (اسی طرح سب لوگ) اللہ کی طرف واپس لائے جاتے ہیں جو ان کا حقیقی مالک ہے۔ یاد رکھو، اسی کا حکم (چلتا) ہے اور وہ حساب لینے میں بہت تیز ہے۔
قُلْ مَنْ یُّنَجِّیْكُمْ مِّنْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ تَدْعُوْنَهٗ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةً١ۚ لَئِنْ اَنْجٰىنَا مِنْ هٰذِهٖ لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِیْنَ Open ayah 6:63 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) پوچھو کہ بحر و بر کی تاریکیوں (میں خطرات) سے کون تمہیں نجات دیتا ہے (جب) تم گڑگڑا (گڑگڑا) کر اور چپکے (چپکے) اس سے دعائیں مانگتے ہو (اور عہد کرتے ہو کہ) اگر اس نے ہمیں اس (مصیبت) سے نجات دی تو ہم ضرور اس کے شکرگزار (بندے) ہو کر رہیں گے ؟
قُلِ اللّٰهُ یُنَجِّیْكُمْ مِّنْهَا وَ مِنْ كُلِّ كَرْبٍ ثُمَّ اَنْتُمْ تُشْرِكُوْنَ Open ayah 6:64 in the Quran reader
(اے پیغمبر، یہ تو اس کا کیا جواب دیں گے، تم ہی ان سے) کہو کہ اللہ ہی تمہیں اس سے اور ہر طرح کی سختی سے نجات دیتا ہے پھر بھی تم شرک کرنے لگتے ہو۔
قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلٰۤى اَنْ یَّبْعَثَ عَلَیْكُمْ عَذَابًا مِّنْ فَوْقِكُمْ اَوْ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِكُمْ اَوْ یَلْبِسَكُمْ شِیَعًا وَّ یُذِیْقَ بَعْضَكُمْ بَاْسَ بَعْضٍ١ؕ اُنْظُرْ كَیْفَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّهُمْ یَفْقَهُوْنَ Open ayah 6:65 in the Quran reader
(ان سے) کہو کہ وہ اس پر قادر ہے کہ تمہارے اوپر سے یا تمہارے پیروں کے نیچے سے کوئی عذاب تمہارے لئے نکال کھڑا کرے یا تمہیں گروہ گروہ کر کے (ایک دوسرے سے) بھڑا دے اور ایک (گروہ) کو دوسرے (گروہ) کی طاقت (کا مزا) چکھوا دے۔ سو دیکھو، ہم دلائل کو کس (کس) طرح پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ سمجھیں۔
وَ كَذَّبَ بِهٖ قَوْمُكَ وَ هُوَ الْحَقُّ١ؕ قُلْ لَّسْتُ عَلَیْكُمْ بِوَكِیْلٍؕ Open ayah 6:66 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) تمہاری قوم نے اس (قرآن) کو جھٹلایا ہے حالانکہ وہ حق ہے۔ تم کہہ دو کہ میں تم پر داروغہ تو ہوں نہیں (کہ تمہیں قبول حق پر مجبور کردوں)
لِكُلِّ نَبَاٍ مُّسْتَقَرٌّ١٘ وَّ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 6:67 in the Quran reader
ہر خبر (کے ظہور میں آنے) کا ایک وقت مقرر ہے اور جلد ہی تمہیں (انجام) معلوم ہوجائے گا۔
وَ اِذَا رَاَیْتَ الَّذِیْنَ یَخُوْضُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتّٰى یَخُوْضُوْا فِیْ حَدِیْثٍ غَیْرِهٖ١ؕ وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 6:68 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) جب ایسے لوگ (کہیں) تمہیں نظر آئیں جو ہماری آیتوں کو (طنز و استہزا کے ساتھ) مشغلہ بنا رہے ہوں تو ان (کے پاس) سے ٹل جاؤ یہاں تک کہ وہ کسی دوسری بات میں لگ جائیں اور اگر شیطان تمہیں (یہ بات) بھلا دے (اور تم ان سے بحث و نزاع کرنے لگو) تو یاد آجانے کے بعد (ایسے) ظالم لوگوں کے پاس ہرگز نہ بیٹھنا۔
وَ مَا عَلَى الَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ وَّ لٰكِنْ ذِكْرٰى لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ Open ayah 6:69 in the Quran reader
اور جو لوگ پرہیزگار ہیں ان پر ان کے حساب میں سے کوئی ذمہ داری نہیں، البتہ ان کے ذمے نصیحت کرنا ہے شاید کہ وہ (بھی) پرہیزگاری اختیار کرلیں۔
وَ ذَرِ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَهُمْ لَعِبًا وَّ لَهْوًا وَّ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ ذَكِّرْ بِهٖۤ اَنْ تُبْسَلَ نَفْسٌۢ بِمَا كَسَبَتْ١ۖۗ لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلِیٌّ وَّ لَا شَفِیْعٌ١ۚ وَ اِنْ تَعْدِلْ كُلَّ عَدْلٍ لَّا یُؤْخَذْ مِنْهَا١ؕ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اُبْسِلُوْا بِمَا كَسَبُوْا١ۚ لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِیْمٍ وَّ عَذَابٌ اَلِیْمٌۢ بِمَا كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ۠ Open ayah 6:70 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) جن لوگوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا لیا ہے اور (دنیا کی) زندگی نے انہیں دھوکے میں ڈال رکھا ہے ایسے لوگوں کو (ان کے حال پر) چھوڑ دو اور (موقع بہ موقع) اس (قرآن) کے ذریعے (ان کو) نصیحت کرتے رہو تاکہ (ایسا نہ ہو کہ) کوئی شخص (قیامت میں) اپنے کرتوتوں (کے وبال) میں گرفتار ہوجائے کہ (اس وقت) اللہ کے سوا نہ کوئی اس کا حامی ہوگا اور نہ سفارشی اور اگر وہ (ہرممکن) معاوضہ بھی دے تب بھی اس سے نہ لیا جائے۔ ایسے ہی لوگ اپنے کرتوتوں (کے وبال) میں پکڑے جائیں گے۔ ان کو پینے کے لئے کھولتا ہوا پانی (ملے گا) اور عذاب درد ناک ہوگا اس کفر کے بدلے جو وہ (دنیا میں) کرتے رہے۔
قُلْ اَنَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُنَا وَ لَا یَضُرُّنَا وَ نُرَدُّ عَلٰۤى اَعْقَابِنَا بَعْدَ اِذْ هَدٰىنَا اللّٰهُ كَالَّذِی اسْتَهْوَتْهُ الشَّیٰطِیْنُ فِی الْاَرْضِ حَیْرَانَ١۪ لَهٗۤ اَصْحٰبٌ یَّدْعُوْنَهٗۤ اِلَى الْهُدَى ائْتِنَا١ؕ قُلْ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الْهُدٰى١ؕ وَ اُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 6:71 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) پوچھو، کیا (تم یہ چاہتے ہو کہ) ہم (مسلمان) اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکاریں جو نہ ہم کو نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ نقصان ؟ اور جب کہ اللہ ہمیں سیدھی راہ دکھا چکا ہے۔ (تو کیا) ہم اس کے بعد بھی الٹے پاؤں (کفر کی طرف) لوٹ جائیں (اور ہماری وہ مثال ہو) جیسے کسی شخص کو شیاطین نے بیابان میں بھٹکادیا ہو (اور وہ) حیران و پریشان (پھر رہا ہو اور) اس کے ساتھی اس کو سیدھے راستے کی طرف بلا رہے ہوں کہ (ادھر) ہمارے پاس آ۔ (اے پیغمبر، ان سے) کہو کہ اصل رہنمائی تو اللہ کی رہنمائی ہے اور ہم (مسلمانوں) کو تو یہی حکم ملا ہے کہ ہم اللہ رب العالمین کے آگے سر تسلیم خم کردیں۔
وَ اَنْ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّقُوْهُ١ؕ وَ هُوَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ Open ayah 6:72 in the Quran reader
اور (اس نے ہمیں حکم دیا ہے کہ) نماز قائم کرو اور اس (کی نافرمانیوں کے نتائج) سے ڈرتے رہو اور اسی کے پاس (بالآخر) تم سب اکٹھے کئے جاؤ گے۔
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ وَ یَوْمَ یَقُوْلُ كُنْ فَیَكُوْنُ١ؕ۬ قَوْلُهُ الْحَقُّ١ؕ وَ لَهُ الْمُلْكُ یَوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ١ؕ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْخَبِیْرُ Open ayah 6:73 in the Quran reader
اور وہی ہے جس نے آسمانوں کو اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے۔ اور جس دن وہ کہے گا کہ (قیامت) ہوجائے تو وہ (فوراً ) ہوجائے گی۔ اس کی بات سچی ہے اور جس روز صور پھونکا جائے گا بادشاہی اسی کی ہوگی۔ (وہ) غائب اور حاضر (سب) کا جاننے والا ہے اور وہی حکمت والا (اور) خبر رکھنے والا ہے۔
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ لِاَبِیْهِ اٰزَرَ اَتَتَّخِذُ اَصْنَامًا اٰلِهَةً١ۚ اِنِّیْۤ اَرٰىكَ وَ قَوْمَكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 6:74 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، وہ وقت یاد کرو) جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا تھا '' (ابا جان، ) کیا آپ بتوں کو معبود مانتے ہیں ؟ میں تو آپ کو اور آپ کی قوم کو صریح گمراہی میں (مبتلا) پاتا ہوں ''
وَ كَذٰلِكَ نُرِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ مَلَكُوْتَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لِیَكُوْنَ مِنَ الْمُوْقِنِیْنَ Open ayah 6:75 in the Quran reader
اور (جس طرح ابراہیم کے دل میں ہم نے یہ خیال پیدا کیا) اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کی سلطنت (کا نظام) دکھانے لگے تاکہ وہ (کامل) یقین کرنے والوں میں سے ہوجائے۔
فَلَمَّا جَنَّ عَلَیْهِ الَّیْلُ رَاٰ كَوْكَبًا١ۚ قَالَ هٰذَا رَبِّیْ١ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَاۤ اُحِبُّ الْاٰفِلِیْنَ Open ayah 6:76 in the Quran reader
پھر جب رات (کی تاریکی) اس پر چھا گئی تو اسے ایک تارا نظر آیا۔ وہ بولا یہ میرا رب ہے، پھر جب وہ ڈوب گیا تو بولا میں ڈوب جانے والی چیزوں کا گرویدہ نہیں ہوں۔
فَلَمَّا رَاَ الْقَمَرَ بَازِغًا قَالَ هٰذَا رَبِّیْ١ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَئِنْ لَّمْ یَهْدِنِیْ رَبِّیْ لَاَكُوْنَنَّ مِنَ الْقَوْمِ الضَّآلِّیْنَ Open ayah 6:77 in the Quran reader
پھر جب چاند چمکتا ہوا دیکھا تو بولا یہ میرا رب ہے، پھر جب وہ (بھی) ڈوب گیا تو کہنے لگا کہ اگر میرا رب میری رہنمائی نہیں کرے گا تو میں (بھی) ضرور گمراہ لوگوں میں شامل ہوجاؤں گا۔
فَلَمَّا رَاَ الشَّمْسَ بَازِغَةً قَالَ هٰذَا رَبِّیْ هٰذَاۤ اَكْبَرُ١ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَتْ قَالَ یٰقَوْمِ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَ Open ayah 6:78 in the Quran reader
پھر جب سورج کو چمکتے ہوئے دیکھا تو بولا یہ ہے میرا رب، کہ یہ (سب سے) بڑا (بھی) ہے مگر جب وہ بھی ڈوب گیا تو اس نے (اپنی قوم سے مخاطب ہو کر) کہا، اے میری قوم (کے لوگو، ) میں اس شرک سے بیزار ہوں جو تم کیا کرتے ہو۔