3. Surah Aal-i-Imraan
آل عمرانThe Family of Imraan · 200 ayahsتفسیر الکتاب
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ١ؕ وَ اِنَّمَا تُوَفَّوْنَ اُجُوْرَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ١ؕ وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ Open ayah 3:185 in the Quran reader
(یاد رکھو، ) ہر شخص کو (بالآخر) موت کا مزہ چکھنا ہے اور تم کو (تمہارے اعمال کا) پورا پورا بدلہ تو قیامت ہی کے دن دیا جائے گا۔ (اس دن) جو شخص (دوزخ کی) آگ سے پرے ہٹا دیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا وہی کامیاب ہوا اور دنیا کی زندگی تو اس کے سوا کچھ نہیں کہ صرف دھوکے کا سودا ہے۔
لَتُبْلَوُنَّ فِیْۤ اَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ١۫ وَ لَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مِنَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا اَذًى كَثِیْرًا١ؕ وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ Open ayah 3:186 in the Quran reader
(مسلمانو، یاد رکھو، ) تمہارے مالوں (کے نقصان) اور جانوں (کے زیاں) میں ضرور تمہاری آزمائش کی جائے گی اور اہل کتاب و مشرکین سے تمہیں بہت سی دل آزاری کی باتیں سننی پڑیں گی۔ اور اگر (ان حالات میں) صبر کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو بیشک یہ (بڑی) ہمت کے کام ہیں۔
وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَتُبَیِّنُنَّهٗ لِلنَّاسِ وَ لَا تَكْتُمُوْنَهٗ١٘ فَنَبَذُوْهُ وَرَآءَ ظُهُوْرِهِمْ وَ اشْتَرَوْا بِهٖ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ فَبِئْسَ مَا یَشْتَرُوْنَ Open ayah 3:187 in the Quran reader
(اے پیغمبر، اہل کتاب کو وہ وقت یاد دلاؤ) جب اللہ نے اہل کتاب سے عہد لیا تھا کہ (یہ کتاب جو تمہیں دی گئی ہے) اسے لوگوں پر واضح کرتے رہنا اور اس (کی کسی بات) کو نہ چھپانا۔ مگر انہوں نے اس (عہد) کو پس پشت پھینک دیا اور اسے تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالا۔ پس کیسی بری چیز ہے جسے یہ خرید رہے ہیں !
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّ یُحِبُّوْنَ اَنْ یُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ یَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 3:188 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) تم ان لوگوں کو عذاب سے محفوظ نہ سمجھنا جو اپنے کرتوتوں پر خوش ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو کام انہوں نے نہیں کئے ان پر بھی ان کی مدح کی جائے۔ یقینا ان کے لئے (آخرت میں) دردناک عذاب ہے۔
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠ Open ayah 3:189 in the Quran reader
اور آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کے لئے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی الْاَلْبَابِۚۙ Open ayah 3:190 in the Quran reader
بلاشبہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے ردوبدل میں ان عقل مندوں کے لئے (معرفت حق کی بڑی ہی) نشانیاں ہیں۔
الَّذِیْنَ یَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ قِیٰمًا وَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰى جُنُوْبِهِمْ وَ یَتَفَكَّرُوْنَ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا١ۚ سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ Open ayah 3:191 in the Quran reader
جو اٹھتے بیٹھتے اور لیٹتے (ہر حال میں) اللہ کو یاد کرتے رہتے ہیں اور آسمان و زمین کی پیدائش میں غور و فکر کرتے رہتے ہیں۔ (اس ذکرو فکر کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ان پر معرفت حق کا دروازہ کھل جاتا ہے اور وہ پکار اٹھتے ہیں کہ) اے ہمارے رب، یہ سب تو نے فضول و بےمقصد نہیں پیدا کیا ہے۔ تیری ذات (فعل عبث کے کرنے سے) پاک ہے۔ (یہ کارخانہ خبردے رہا ہے کہ آخرت میں نیکی کی جزا اور بدی کی سزا ملے گی، ) تو (اے ہمارے رب، ) ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیجؤ۔
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَیْتَهٗ١ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ Open ayah 3:192 in the Quran reader
اے ہمارے رب، جس کو تو نے دوزخ میں ڈالا اس کو (بہت ہی) خوار کیا اور (وہاں) ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہیں۔
رَبَّنَاۤ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَاٰمَنَّا١ۖۗ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَیِّاٰتِنَا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِۚ Open ayah 3:193 in the Quran reader
اے ہمارے رب، ہم نے منادی کرنے والے کی منادی سنی جو ایمان کی طرف بلاتا تھا (اور کہتا تھا کہ لوگو، ) اپنے رب پر ایمان لاؤ، تو ہم ایمان لے آئے، پس اے ہمارے رب، ہمارے گناہ بخش دے اور ہم سے ہماری برائیاں دور کردے اور ہمیں نیکوں کے ساتھ موت دے۔
رَبَّنَا وَ اٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰى رُسُلِكَ وَ لَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ Open ayah 3:194 in the Quran reader
اے ہمارے رب، ہمیں وہ سب عطا فرما جس کا وعدہ تو نے ہم سے اپنے رسولوں کے ذریعے سے کیا ہے اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کیجؤ، بیشک تو وعدہ خلافی نہیں کیا کرتا۔
فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ اَنِّیْ لَاۤ اُضِیْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى١ۚ بَعْضُكُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ١ۚ فَالَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ وَ اُوْذُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ وَ قٰتَلُوْا وَ قُتِلُوْا لَاُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَاُدْخِلَنَّهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗ حُسْنُ الثَّوَابِ Open ayah 3:195 in the Quran reader
پس ان کے رب نے ان کی دعائیں قبول کرلیں (اور فرمایا کہ) ہم تم میں سے کسی (نیک) عمل کرنے والے کا عمل ضائع نہیں کرتے خواہ مرد ہو یا عورت، تم سب ایک دوسرے کے ہم جنس ہو۔ پس جن لوگوں نے ہجرت کی اور جو ہماری راہ میں اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور (پھر راہ حق میں) لڑے اور مارے گئے، ہم ان کی خطائیں (ان کے نامہ اعمال سے) ضرور محو کردیں گے اور ان کو ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ یہ اللہ کی طرف سے (ان کے اعمال کا) بدلہ ہے اور بہترین بدلہ تو اللہ ہی کے ہاں ہے۔
لَا یَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِی الْبِلَادِؕ Open ayah 3:196 in the Quran reader
(اے پیغمبر، دنیا کے) ملکوں میں کافروں کا دندنانا تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے۔
مَتَاعٌ قَلِیْلٌ١۫ ثُمَّ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ Open ayah 3:197 in the Quran reader
یہ تو بس تھوڑا سا فائدہ اٹھانا ہے پھر آخرکار ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔
لٰكِنِ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا نُزُلًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ لِّلْاَبْرَارِ Open ayah 3:198 in the Quran reader
لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کے لئے (آخرت میں) باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ ان (باغوں) میں وہ ہمیشہ (ہمیشہ) رہیں گے۔ (یہ ان کے لئے) اللہ کی طرف سے (سامان) ضیافت ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ نیکوں کاروں کے حق میں کہیں بہتر ہے۔
وَ اِنَّ مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَمَنْ یُّؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِمْ خٰشِعِیْنَ لِلّٰهِ١ۙ لَا یَشْتَرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ Open ayah 3:199 in the Quran reader
(مسلمانو، ) بیشک اہل کتاب میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ تم پر نازل ہوا ہے اور جو کچھ ان پر نازل ہوا ہے (ان سب پر بھی ایمان رکھتے ہیں) ، اللہ کے آگے جھکے رہتے ہیں اور اللہ کی آیتوں کو تھوڑی سی قیمت پر بیچ نہیں دیتے۔ یہی لوگ ہیں جن کا اجر ان کے رب کے پاس ہے (ان کو اجر کے حاصل کرنے میں انتظار کرنا نہیں پڑے گا کیونکہ) اللہ جلد حساب چکانے والا ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا وَ رَابِطُوْا١۫ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠ Open ayah 3:200 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، (اللہ کی راہ میں جو تکالیف تمہیں پیش آئیں ان پر) صبر کرو اور ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرو اور ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جاؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم (دنیا و آخرت میں) فلاح پا جاؤ۔