26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsتفسیر الکتاب
لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَۙ Open ayah 26:201 in the Quran reader
یہ لوگ اس پر ایمان نہ لائیں گے جب تک کہ عذاب دردناک نہ دیکھ لیں گے
فَیَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ Open ayah 26:202 in the Quran reader
پھر جب وہ (عذاب) اچانک ان کے سامنے آجائے گا اور ان کو اس (کے آنے) کی خبر بھی نہ ہوگی۔
فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ Open ayah 26:203 in the Quran reader
تو (چلا اٹھیں گے اور) کہیں گے، '' کیا (اب) ہمیں مہلت مل سکتی ہے ؟ ''۔
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 26:204 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) تو کیا یہ (لوگ) ہمارے عذاب کے لئے جلدی مچا رہے ہیں۔
اَفَرَءَیْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِیْنَۙ Open ayah 26:205 in the Quran reader
کیا تم نے (اس پر) غور کیا کہ اگر ہم برسوں ان کو (دنیوی) فائدے اٹھانے (بھی) دیں۔
ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا یُوْعَدُوْنَۙ Open ayah 26:206 in the Quran reader
پھر جس (عذاب) کا ان سے وعدہ ہے وہ ان پر آجائے۔
مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یُمَتَّعُوْنَؕ Open ayah 26:207 in the Quran reader
تو جو (دنیوی) فائدے انہوں نے اٹھا لئے (اب) ان کے کیا کام آئیں گے ؟۔
وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ٥ۗۛۖ Open ayah 26:208 in the Quran reader
اور (دیکھو) ہم نے (منکرین کی) جتنی بستیاں غارت کی ہیں سب میں خبردار کرنے والے (پیغمبر حق موجود) تھے
ذِكْرٰى١ۛ۫ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 26:209 in the Quran reader
نصیحت کرنے کو اور ہم ظالم نہ تھے۔
وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّیٰطِیْنُ Open ayah 26:210 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) اس (قرآن) کو (جیسا یہ منکرین خیال کرتے ہیں) شیاطین لے کر نہیں اترتے ہیں۔
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَؕ Open ayah 26:211 in the Quran reader
وہ نہ اس قابل ہیں اور نہ یہ ان کے بس کی بات ہے۔
اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَؕ Open ayah 26:212 in the Quran reader
بیشک وہ تو (وحی کی) سماعت سے بھی دور رکھے گئے ہیں۔
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَۚ Open ayah 26:213 in the Quran reader
پس (اے پیغمبر، ) اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہ پکارنے لگنا ورنہ تم بھی مبتلائے عذاب کئے جانے والوں میں ہوجاؤ گے۔
وَ اَنْذِرْ عَشِیْرَتَكَ الْاَقْرَبِیْنَۙ Open ayah 26:214 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) اپنے قریب ترین رشتہ داروں کو (اللہ کے عذاب سے) ڈراؤ۔
وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 26:215 in the Quran reader
اور جو لوگ بھی ایمان لا کر تمہاری پیروی کریں ان سے بہ تواضع پیش آؤ۔
فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ Open ayah 26:216 in the Quran reader
لیکن اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو (ان سے صاف) کہہ دو کہ میں تمہارے افعال سے بری (الذمہ) ہوں۔
وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ Open ayah 26:217 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) اس زبردست اور ہمیشہ رحم کرنے والے پر بھروسہ رکھو۔
الَّذِیْ یَرٰىكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ Open ayah 26:218 in the Quran reader
جو تمہیں دیکھ رہا ہوتا ہے جس وقت تم اٹھتے ہو۔
وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ Open ayah 26:219 in the Quran reader
اور سجدہ گزار لوگوں میں (بھی) تمہاری حرکات و سکنات کو دیکھتا ہے۔
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 26:220 in the Quran reader
وہ (سب کچھ) سننے والا (اور) جاننے والا ہے۔
هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّیٰطِیْنُؕ Open ayah 26:221 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ان لوگوں سے کہو کہ) میں تمہیں بتاؤں شیاطین کس پر اترا کرتے ہیں ؟۔
تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 26:222 in the Quran reader
وہ ہر جھوٹے بدکار پر اترا کرتے ہیں۔
یُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ اَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَؕ Open ayah 26:223 in the Quran reader
سنی سنائی باتیں کانوں میں پھونکتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔
وَ الشُّعَرَآءُ یَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَؕ Open ayah 26:224 in the Quran reader
اور (یہ پیغمبر شاعر بھی نہیں جیسا کہ یہ منکرین خیال کرتے ہیں۔ کیونکہ) شاعر (تو خود گمراہ ہوتے ہیں اور) ان کی پیروی بھی گمراہ (لوگ ہی) کرتے ہیں۔
اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِیْ كُلِّ وَادٍ یَّهِیْمُوْنَۙ Open ayah 26:225 in the Quran reader
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ یہ (شاعر خیالی باتوں کے) ہر ایک میدان میں سرگرداں پھرا کرتے ہیں۔
وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَۙ Open ayah 26:226 in the Quran reader
اور ایسی باتیں کہا کرتے ہیں جو خود نہیں کرتے
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ ذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ انْتَصَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا١ؕ وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ۠ Open ayah 26:227 in the Quran reader
ہاں مگر جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل (بھی) کئے اور کثرت سے اللہ کا ذکر کیا اور جب ان پر ظلم کیا گیا تو اس کا (واجبی) بدلہ لے لیا۔ اور جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کو عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ کیسی جگہ ان کو لوٹ کر جانا ہے۔