26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsتفسیر الکتاب
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:122 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) بلاشبہ تمہارا رب زبردست بھی ہے (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا بھی۔
كَذَّبَتْ عَادُ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:123 in the Quran reader
(اسی طرح قوم) عاد نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:124 in the Quran reader
جب کہ ان کے بھائی ہود نے ان سے کہا تھا، '' کیا تم لوگ (اللہ سے) نہیں ڈرتے ؟۔
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:125 in the Quran reader
میں تمہارے لئے ایک امانت دار رسول ہوں
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:126 in the Quran reader
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:127 in the Quran reader
اور میں اس (تبلیغ رسالت) پر تم سے اجرت تو مانگتا نہیں۔ میری اجرت تو رب العالمین کے ذمے ہے۔
اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِیْعٍ اٰیَةً تَعْبَثُوْنَ Open ayah 26:128 in the Quran reader
(یہ تمہارا کیا حال ہے کہ) ہر اونچے مقام پر ایک محض فضول یادگار (کے طور پر عمارت) بناتے ہو۔
وَ تَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَۚ Open ayah 26:129 in the Quran reader
اور (بڑے بڑے) محل تعمیر کرتے ہو گویا تمہیں ہمیشہ (دنیا میں) رہنا ہے۔
وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَۚ Open ayah 26:130 in the Quran reader
اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو (تو) بڑی بےدردی سے ڈالتے ہو۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:131 in the Quran reader
پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَ اتَّقُوا الَّذِیْۤ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَۚ Open ayah 26:132 in the Quran reader
اور اس (کے غضب) سے ڈرو جس نے تمہاری مدد کی ان چیزوں سے جنہیں تم جانتے ہو۔
اَمَدَّكُمْ بِاَنْعَامٍ وَّ بَنِیْنَۚۙ Open ayah 26:133 in the Quran reader
تمہاری مدد کی مویشیوں سے اور اولادوں سے۔
وَ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚ Open ayah 26:134 in the Quran reader
باغوں اور چشموں سے۔
اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍؕ Open ayah 26:135 in the Quran reader
مجھے (تمہاری بدکرداری کی وجہ سے) تمہارے لئے ایک بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے ''۔
قَالُوْا سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَوَ عَظْتَ اَمْ لَمْ تَكُنْ مِّنَ الْوٰعِظِیْنَۙ Open ayah 26:136 in the Quran reader
وہ بولے، '' تم ہمیں نصیحت کرو یا نہ کرو ہمارے لئے (تو سب) برابر ہے۔
اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 26:137 in the Quran reader
یہ (عذاب کا ڈراوا جو تم ہمیں دیتے ہو) بس اگلے لوگوں کی ریت ہے۔
وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَۚ Open ayah 26:138 in the Quran reader
اور ہمیں کوئی عذاب نہیں ہونے کا ''۔
فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:139 in the Quran reader
غرض انہوں نے ہود کو جھٹلا دیا تو ہم نے ان کو ہلاک کر مارا۔ بلاشبہ اس (واقعے) میں (بھی) ایک نشانی ہے مگر ان لوگوں میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:140 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب زبردست بھی ہے (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا بھی۔
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:141 in the Quran reader
(اسی طرح قوم) ثمود نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا۔
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:142 in the Quran reader
جب کہ ان کے بھائی صالح نے ان سے کہا تھا، '' کیا تم (اللہ سے) نہیں ڈرتے ؟۔
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:143 in the Quran reader
میں تمہارے لئے ایک امانت دار رسول ہوں۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:144 in the Quran reader
پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:145 in the Quran reader
اور میں اس (تبلیغ رسالت) پر تم سے اجرت تو مانگتا نہیں۔ میری اجرت تو رب العالمین کے ذمے ہے
اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَۙ Open ayah 26:146 in the Quran reader
کیا تم ان سب چیزوں کے درمیان جو یہاں (دنیا میں) ہیں چین سے چھوڑ دئیے جاؤ گے ؟۔
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 26:147 in the Quran reader
(ان) باغوں اور چشموں میں ؟۔
وَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِیْمٌۚ Open ayah 26:148 in the Quran reader
(ان) کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں ؟۔
وَ تَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا فٰرِهِیْنَۚ Open ayah 26:149 in the Quran reader
اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر ان میں فخریہ مکانات بناتے ہو۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:150 in the Quran reader
پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
وَ لَا تُطِیْعُوْۤا اَمْرَ الْمُسْرِفِیْنَۙ Open ayah 26:151 in the Quran reader
اور ان حد سے بڑھنے والوں کا کہنا نہ مانو۔
الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ Open ayah 26:152 in the Quran reader
جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیں اور (خرابیوں کی) اصلاح نہیں کرتے ''
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۚ Open ayah 26:153 in the Quran reader
وہ بولے، '' تم پر تو بس کسی نے جادو کیا ہے۔
مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۖۚ فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 26:154 in the Quran reader
تم بھی ہم ہی جیسے آدمی ہو، پس اگر تم (دعویٰ نبوت میں) سچے ہو تو کوئی معجزہ لا دکھاؤ ''۔
قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۚ Open ayah 26:155 in the Quran reader
(صالح نے) کہا، '' یہ اونٹنی (معجزہ) ہے۔ پانی پینے کی (ایک دن) باری اس کی اور ایک مقررہ دن پینے کی باری تمہاری۔
وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 26:156 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) اس کو (ہرگز) برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک بڑے (سخت) دن کا عذاب تم کو آ لے گا ''۔
فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَۙ Open ayah 26:157 in the Quran reader
مگر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں۔ پھر (جب آثار عذاب نمودار ہوئے تو بہت ہی) پشیمان ہوئے۔
فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:158 in the Quran reader
آخرکار ان کو عذاب نے آلیا۔ بلاشبہ اس (واقعے) میں (بھی) ایک نشانی ہے مگر ان لوگوں میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:159 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب زبردست بھی ہے (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا بھی۔
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:160 in the Quran reader
(اسی طرح) قوم لوط نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا۔
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:161 in the Quran reader
جب کہ ان کے بھائی لوط نے ان سے کہا تھا، '' کیا تم (اللہ سے) نہیں ڈرتے ؟۔
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:162 in the Quran reader
میں تمہارے لئے ایک امانت دار رسول ہوں۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:163 in the Quran reader
پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:164 in the Quran reader
اور میں اس (تبلیغ رسالت) پر تم سے اجرت تو مانگتا نہیں۔ میری اجرت تو رب العالمین کے ذمے ہے۔
اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 26:165 in the Quran reader
کیا تمام دنیا جہان والوں میں سے تم مردوں کے پاس جاتے ہو۔