26. Surah Ash-Shu'araa

الشعراءThe Poets · 227 ayahsتفسیر الکتاب

Ayahs 26:108–120

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:108 in the Quran reader

پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۚ Open ayah 26:109 in the Quran reader

اور میں اس (تبلیغ رسالت) پر تم سے اجرت تو مانگتا نہیں۔ میری اجرت تو رب العالمین کے ذمے ہے۔

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِؕ Open ayah 26:110 in the Quran reader

پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ''۔

قَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لَكَ وَ اتَّبَعَكَ الْاَرْذَلُوْنَؕ Open ayah 26:111 in the Quran reader

وہ بولے، '' کیا ہم تم کو مان لیں حالانکہ (ہم دیکھتے ہیں کہ) تمہاری پیروی رذیل لوگوں نے اختیار کی ہے ''۔

قَالَ وَ مَا عِلْمِیْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ Open ayah 26:112 in the Quran reader

(نوح نے) کہا، '' مجھے کیا خبر کہ وہ کیا (پیشہ) کرتے ہیں۔

اِنْ حِسَابُهُمْ اِلَّا عَلٰى رَبِّیْ لَوْ تَشْعُرُوْنَۚ Open ayah 26:113 in the Quran reader

ان سے حساب لینا تو میرے رب کا کام ہے۔ کاش تم کو (اتنا) شعور ہو۔

وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 26:114 in the Quran reader

میرا یہ کام نہیں کہ ایمان والوں کو دھتکار دوں۔

اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌؕ Open ayah 26:115 in the Quran reader

میں تو بس (لوگوں کو انکار و بدعملی کے نتائج سے) خبردار کرنے والا ہوں ''۔

قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَؕ Open ayah 26:116 in the Quran reader

وہ بولے، '' نوح، اگر تم (اپنی حرکت سے) باز نہ آئے تو ضرور سنگسار کر دئیے جاؤ گے ''۔

قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوْمِیْ كَذَّبُوْنِۚۖ Open ayah 26:117 in the Quran reader

(نوح نے) دعا کی، '' اے میرے رب، میری قوم مجھے جھٹلا رہی ہے

فَافْتَحْ بَیْنِیْ وَ بَیْنَهُمْ فَتْحًا وَّ نَجِّنِیْ وَ مَنْ مَّعِیَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:118 in the Quran reader

پس (اب) میرے اور ان کے درمیان ایک قطعی فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو اہل ایمان میرے ساتھ ہیں ان کو بچا لے ''۔

فَاَنْجَیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۚ Open ayah 26:119 in the Quran reader

چناچہ ہم نے اس کو اور جو اس کے ساتھ بھری ہوئی کشتی میں (سوار) تھے (سب کو) بچا لیا

ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبٰقِیْنَؕ Open ayah 26:120 in the Quran reader

(اور) پھر اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کردیا۔

[22] اس قصے کی تفصیل سورة ہود میں گزر چکی ہے۔
Ayah 26:121

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:121 in the Quran reader

بلاشبہ اس (واقعے) میں (بھی) ایک نشانی ہے مگر ان لوگوں میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں۔

[23] نشانی اللہ تعالیٰ کی قدرت اور انتقام کی۔