26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsتفسیر الکتاب
وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ Open ayah 26:166 in the Quran reader
اور تمہارے رب نے جو تمہارے لئے بیویاں پیدا کی ہیں ان سے کنارہ کشی کرتے ہو ؟ بات یہ ہے کہ تم لوگ حد سے ہی گزر گئے ہو ''۔
قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ Open ayah 26:167 in the Quran reader
وہ بولے، '' لوط، اگر تم (اپنی ان باتوں سے) باز نہ آئے تو تم ضرور (بستی) سے نکال دئیے جاؤ گے ''۔
قَالَ اِنِّیْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَؕ Open ayah 26:168 in the Quran reader
(لوط نے) کہا، '' میں تو تمہارے (اس) کام سے (سخت) بیزار ہوں۔
رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 26:169 in the Quran reader
(اور ساتھ ہی اللہ سے دعا کی کہ) '' اے میرے رب، مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کاموں (کے وبال) سے بچا لے جو یہ لوگ کر رہے ہیں ''۔
فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 26:170 in the Quran reader
چناچہ ہم نے لوط اور اس کے سب گھر والوں کو بچا لیا۔
اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَۚ Open ayah 26:171 in the Quran reader
بجز ایک بڑھیا کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی۔
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَۚ Open ayah 26:172 in the Quran reader
پھر ہم نے باقی لوگوں کو ہلاک کردیا۔
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ Open ayah 26:173 in the Quran reader
اور ان پر برسائی ایک بارش، اور (کیا ہی) بری تھی، وہ بارش جو ان (عذاب سے) ڈرائے جانے والوں پر برسی !۔
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:174 in the Quran reader
بلا شبہ اس (واقعے) میں (بھی) ایک نشانی ہے مگر ان لوگوں میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:175 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب زبردست بھی ہے (اور) رحیم بھی۔
كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:176 in the Quran reader
(اسی طرح) ایکہ والوں نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا۔
اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:177 in the Quran reader
جب کہ شعیب نے ان سے کہا تھا، '' کیا تم (اللہ سے) نہیں ڈرتے ؟۔
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:178 in the Quran reader
میں تمہارے لئے ایک امانت دار رسول ہوں۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:179 in the Quran reader
پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:180 in the Quran reader
اور میں اس (تبلیغ رسالت) پر تم سے اجرت تو مانگتا نہیں۔ میری اجرت تو رب العالمین کے ذمے ہے۔
اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَۚ Open ayah 26:181 in the Quran reader
(اور دیکھو، کوئی چیز لوگوں کو پیمانے سے ناپ تول کر دینی ہو تو) پیمانہ بھر کردیا کرو اور (لوگوں کو) گھاٹا نہ دو ۔
وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِۚ Open ayah 26:182 in the Quran reader
اور (تولا کرو تو) ترازو (کی ڈنڈی) سیدھی رکھ کر تولا کرو۔
وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَۚ Open ayah 26:183 in the Quran reader
اور لوگوں کو ان کی چیزیں (جو وہ خریدیں) کمی سے نہ دیا کرو اور زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو۔
وَ اتَّقُوا الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 26:184 in the Quran reader
اور اس ( اللہ) سے ڈرتے رہو جس نے تم کو اور (ساری) اگلی مخلوقات کو پیدا کیا ''۔
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۙ Open ayah 26:185 in the Quran reader
وہ بولے، '' تم پر تو بس کسی نے جادو کردیا ہے
وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۚ Open ayah 26:186 in the Quran reader
اور تم تو ہماری ہی طرح کے ایک آدمی ہو، اور ہم تو تم کو جھوٹا ہی سمجھتے ہیں
فَاَسْقِطْ عَلَیْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَؕ Open ayah 26:187 in the Quran reader
اگر سچے ہو تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو ''۔
قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 26:188 in the Quran reader
(شعیب نے) کہا، '' جو کچھ تم کر رہے ہو میرا رب اس کو خوب جانتا ہے (اور وہ تم کو سزا دے کر رہے گا) ''۔
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 26:189 in the Quran reader
غرض انہوں نے اسے جھٹلایا تو ان کو سائبان والے دن کے عذاب نے آلیا اور وہ بڑے (ہی سخت) دن کا عذاب تھا۔
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:190 in the Quran reader
بلاشبہ اس (واقعے) میں (بھی) ایک نشانی ہے مگر ان لوگوں میں سے اکثر ماننے والے نہیں
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:191 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب زبردست بھی ہے (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا بھی۔
وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:192 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) بلاشبہ یہ (قرآن) رب العالمین کا اتارا ہوا ہے۔
نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُۙ Open ayah 26:193 in the Quran reader
اور اس کو روح الامین نے (ہمارے حکم سے) اتارا ہے۔
عَلٰى قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ Open ayah 26:194 in the Quran reader
تمہارے قلب پر تاکہ تم (بھی لوگوں کو انکار و بدعملی کے نتائج سے) خبردار کرنے والوں میں شامل ہوجاؤ۔
بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍؕ Open ayah 26:195 in the Quran reader
(اور یہ) سلیس عربی زبان ہے۔
وَ اِنَّهٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 26:196 in the Quran reader
اور (اس کی پیشین گوئی) پہلی (آسمانی) کتابوں میں (موجود) ہے۔
اَوَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ اٰیَةً اَنْ یَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 26:197 in the Quran reader
کیا ان لوگوں کے لئے یہ (اس کی صداقت کی) دلیل نہیں ہے کہ اسے بنی اسرائیل کے علماء جانتے ہیں ؟
وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِیْنَۙ Open ayah 26:198 in the Quran reader
اور ( ان کی ہٹ دھرمی کا حال تو یہ ہے کہ) اگر ہم اس کو کسی عجمی پر نازل کرتے۔
فَقَرَاَهٗ عَلَیْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِیْنَؕ Open ayah 26:199 in the Quran reader
پھر وہ اسے ان کو پڑھ کر سناتا تب بھی یہ لوگ اس پر ایمان نہ لاتے۔
كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَؕ Open ayah 26:200 in the Quran reader
اس طرح ہم نے اس (ایمان نہ لانے) کو مجرموں کے دلوں میں جما رکھا ہے۔