26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsتفسیر الکتاب
الَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَهُوَ یَهْدِیْنِۙ Open ayah 26:78 in the Quran reader
جس نے مجھے پیدا کیا پھر وہی (مشکلات میں) میری رہنمائی کرتا ہے۔
وَ الَّذِیْ هُوَ یُطْعِمُنِیْ وَ یَسْقِیْنِۙ Open ayah 26:79 in the Quran reader
اور جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔
وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ۪ۙ Open ayah 26:80 in the Quran reader
اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔
وَ الَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِۙ Open ayah 26:81 in the Quran reader
اور جو مجھے موت دے گا پھر مجھے زندہ کرے۔
وَ الَّذِیْۤ اَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لِیْ خَطِیْٓئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ Open ayah 26:82 in the Quran reader
اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ انصاف کے دن وہ میری خطا معاف کر دے گا ''۔
رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَۙ Open ayah 26:83 in the Quran reader
(اس کے بعد ابراہیم نے دعا کی، ) '' اے میرے رب، مجھے حکمت عطا کر، اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملا۔
وَ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 26:84 in the Quran reader
اور آنے والی نسلوں میں میرا ذکر خیر جاری رکھ۔
وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِۙ Open ayah 26:85 in the Quran reader
اور مجھے جنت نعیم کے وارثوں میں شامل کر۔
وَ اغْفِرْ لِاَبِیْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّیْنَۙ Open ayah 26:86 in the Quran reader
اور میرے باپ کو بخش دے کہ بیشک وہ گمراہوں میں سے ہے۔
وَ لَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَۙ Open ayah 26:87 in the Quran reader
اور مجھے اس دن رسوا نہ کرنا جب سب لوگ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے۔
یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ Open ayah 26:88 in the Quran reader
جس دن نہ مال ہی کام آئے گا اور نہ اولاد
اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍؕ Open ayah 26:89 in the Quran reader
مگر ہاں جو اللہ کے پاس قلب سلیم لے کر آئے ''۔
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَۙ Open ayah 26:90 in the Quran reader
اور (اس دن) جنت پرہیزگاروں کے قریب لائی جائے گی،۔
وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰوِیْنَۙ Open ayah 26:91 in the Quran reader
اور دوزخ نکال کر گمراہوں کے سامنے کردی جائے گی۔
وَ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 26:92 in the Quran reader
اور ان سے پوچھا جائے گا کہ (اب) کہاں ہیں وہ جن کی تم عبادت کیا کرتے تھے ؟
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ یَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ یَنْتَصِرُوْنَؕ Open ayah 26:93 in the Quran reader
اللہ کو چھوڑ کر، کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا (تمہاری طرف سے) بدلہ لے سکتے ہیں ؟۔
فَكُبْكِبُوْا فِیْهَا هُمْ وَ الْغَاوٗنَۙ Open ayah 26:94 in the Quran reader
پھر وہ (معبود) اور گمراہ لوگ (جو ان کی عبادت کرتے تھے) اوندھے منہ اس (دوزخ) میں ڈال دئیے جائیں گے۔
وَ جُنُوْدُ اِبْلِیْسَ اَجْمَعُوْنَؕ Open ayah 26:95 in the Quran reader
اور ابلیس کے لشکر سب کے سب۔
قَالُوْا وَ هُمْ فِیْهَا یَخْتَصِمُوْنَۙ Open ayah 26:96 in the Quran reader
کہیں گے جبکہ وہ اس میں جھگڑ رہے ہوں گے
تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 26:97 in the Quran reader
اللہ کی قسم ہم واقعی صریح گمراہی میں تھے۔
اِذْ نُسَوِّیْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 26:98 in the Quran reader
جب کہ ہم تم کو رب العالمین کے برابر سمجھتے تھے۔
وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ Open ayah 26:99 in the Quran reader
اور ہم کو تو بس ان (بڑے) مجرموں نے گمراہ کیا۔
فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِیْنَۙ Open ayah 26:100 in the Quran reader
سو اب نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے۔
وَ لَا صَدِیْقٍ حَمِیْمٍ Open ayah 26:101 in the Quran reader
اور نہ کوئی مخلص دوست۔
فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:102 in the Quran reader
پس کاش ہم کو (دنیا میں) پھر واپس جانا مل جائے تو ہم مومن ہوجائیں
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:103 in the Quran reader
بلاشبہ (ابراہیم کے) اس (قصے) میں ایک (بڑی) نشانی ہے مگر ان لوگوں میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:104 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب زبردست بھی ہے اور ہمیشہ رحم کرنے والا بھی
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:105 in the Quran reader
نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:106 in the Quran reader
جب کہ ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا تھا، '' کیا تم لوگ (اللہ سے) ڈرتے نہیں ؟۔
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:107 in the Quran reader
میں تمہارے لئے ایک امانت دار رسول ہوں۔