26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsسراج البیان
وَ اتَّقُوا الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 26:184 in the Quran reader
اور اس سے ڈرو جس نے تمہیں اور اگلی مخلوقات کو پیدا کیا
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۙ Open ayah 26:185 in the Quran reader
اور بولے سوا اس کے نہیں کہ تجھ پر تو کسی نے جادو کیا ہے
وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۚ Open ayah 26:186 in the Quran reader
اور تو تو ہماری مانند ایک آدمی ہے ۔ اور ہمارے خیال میں تو تو جھوٹا ہے
فَاَسْقِطْ عَلَیْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَؕ Open ayah 26:187 in the Quran reader
سو اگر تو سچا ہے ۔ تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے
قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 26:188 in the Quran reader
بولا میرا رب خوب جانتا ہے جو تم کرتے ہو
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 26:189 in the Quran reader
پھر انہوں نے اسے جھٹلایا تب سائبان کے ان کے عذاب نے انہیں آپکڑا بیشک وہ بڑے دن کا عذاب تھا
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:190 in the Quran reader
بیشک اس بیان میں نشانی ہے ۔ اور ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں تھے
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:191 in the Quran reader
اور بیشک تیرا رب وہی غالب مہربان ہے
وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:192 in the Quran reader
اور بیشک یہ قرآن جہانوں کے رب کا اتارا ہوا ہے
نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُۙ Open ayah 26:193 in the Quran reader
اسے روح الامین (ف 1) (جبرائیل) نے اتارا ہے
عَلٰى قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ Open ayah 26:194 in the Quran reader
تیرے دل پر تاکہ تو ڈرانے والوں میں ہوجائے
بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍؕ Open ayah 26:195 in the Quran reader
فصیح عربی زبان میں
وَ اِنَّهٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 26:196 in the Quran reader
اور بیشک یہ قرآن اگلے پیغمبروں کی کتابوں میں مذکور ہے
اَوَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ اٰیَةً اَنْ یَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 26:197 in the Quran reader
کیا ان (اہل مکہ) کے لئے یہ نشانی کافی نہیں ۔ کہ اس قرآن کو علماء بنی اسرائیل جانتے ہیں
وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِیْنَۙ Open ayah 26:198 in the Quran reader
اور اگر ہم اس قرآن کو کسی عجمی شخص پر نازل کرتے
فَقَرَاَهٗ عَلَیْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِیْنَؕ Open ayah 26:199 in the Quran reader
پھر وہ اس کو ان (غریبوں) کے سامنے پڑھتا تو اس پر بھی ایمان نہ لاتے
كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَؕ Open ayah 26:200 in the Quran reader
اسی طرح کا انکار ہم نے مجرموں کے دلوں میں جما رکھا ہے
لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَۙ Open ayah 26:201 in the Quran reader
وہ قرآن کو نہ مانیں گے یہاں تک کہ دکھ کی مار دیکھیں
فَیَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ Open ayah 26:202 in the Quran reader
پھر وہ ان پر ناگہاں سمجھائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو
فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ Open ayah 26:203 in the Quran reader
پھر کہیں کیا ہمیں مہلت مل سکتی ہے
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 26:204 in the Quran reader
پس کیا وہ ہمارا عذاب جلد چاہتے ہیں
اَفَرَءَیْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِیْنَۙ Open ayah 26:205 in the Quran reader
بھلا دیکھ تو اگر اور چند برس ہم انہیں بہرہ مند رکھیں
ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا یُوْعَدُوْنَۙ Open ayah 26:206 in the Quran reader
پھر ان کے پاس وہ آفت آئے جس کا ان سے وعدہ تھا
مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یُمَتَّعُوْنَؕ Open ayah 26:207 in the Quran reader
تو ان کا چند برس بہرہ مند ہونا ان کے کیا کام آئے گا
وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ٥ۗۛۖ Open ayah 26:208 in the Quran reader
اور ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا کہ اس کے ڈرانے والے (پہلے) نہ آئے ہوں
ذِكْرٰى١ۛ۫ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 26:209 in the Quran reader
نصیحت دینے کے لئے اور ہم ظالم نہیں
وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّیٰطِیْنُ Open ayah 26:210 in the Quran reader
اور اس قرآن کو شیطان نے نہیں اتارا
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَؕ Open ayah 26:211 in the Quran reader
اور انہیں لائق نہیں (کہ قرآن اتاریں اور وہ ایسا اتار نے کی) قدرت نہیں رکھتے
اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَؕ Open ayah 26:212 in the Quran reader
بیشک وہ تو (قرآن) سننے سے بھی دور کئے گئے ہیں
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَۚ Open ayah 26:213 in the Quran reader
پس تو (اے محمد ﷺ اللہ کے ساتھ دوسرے معبود کو نہ پکار کہ تمہیں عذاب میں گرفتار (نہ) کیا جائے
وَ اَنْذِرْ عَشِیْرَتَكَ الْاَقْرَبِیْنَۙ Open ayah 26:214 in the Quran reader
اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرا
وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 26:215 in the Quran reader
اور جو مسلمان تیری تابع ہیں ان کے لئے اپنے بازو نیچے رکھ (نرمی) کر
فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ Open ayah 26:216 in the Quran reader
پھر اگر وہ تیری نافرمانی کریں تو کہیے کہ میں تمہارے کاموں سے بےتعلق ہوں
وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ Open ayah 26:217 in the Quran reader
اور اس غالب مہربان پر بھروسہ رکھ
الَّذِیْ یَرٰىكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ Open ayah 26:218 in the Quran reader
اور تجھے اٹھتے وقت دیکھتا ہے
وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ Open ayah 26:219 in the Quran reader
اور نمازیوں میں تیرا پھرنا دیکھتا ہے
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 26:220 in the Quran reader
بیشک وہی سننے والا جاننے والا ہے
هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّیٰطِیْنُؕ Open ayah 26:221 in the Quran reader
میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین (ف 1) کس شخص پر اترتے ہیں
تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 26:222 in the Quran reader
وہ ہر جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں
یُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ اَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَؕ Open ayah 26:223 in the Quran reader
سنی ہوئی بات لاڈالتے ہیں ۔ اور بہت ان میں جھوٹے ہیں