26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsسراج البیان
قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِیْنَ Open ayah 26:71 in the Quran reader
وہ بولے کہ ہم بت پوجتے ہیں پھر سارے دن ان کے پاس لگے بیٹھے رہتے ہیں
قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَۙ Open ayah 26:72 in the Quran reader
کہا جب تم پکارتے ہو کیا وہ تمہاری پکار سنتے ہیں ؟
اَوْ یَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ یَضُرُّوْنَ Open ayah 26:73 in the Quran reader
یا تمہیں کچھ نفع پہنچاتے ہیں یا نقصان ؟
قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ Open ayah 26:74 in the Quran reader
بولے نہیں ۔ پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو اس طرح کرتے پایا ہے
قَالَ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 26:75 in the Quran reader
ابراہیم نے کہا بھلا تمہیں یہ بھی معلوم ہے کہ جنہیں تم پوجتے ہوں
اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ٘ۖ Open ayah 26:76 in the Quran reader
تم بھی اور تمہارے اگلے باپ داد سے بھی
فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّیْۤ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 26:77 in the Quran reader
وہ تو میرے (ف 1) دشمن ہیں ۔ مگر جہاں کا رب (دوست ہے)
الَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَهُوَ یَهْدِیْنِۙ Open ayah 26:78 in the Quran reader
جس نے مجھے پیدا کیا ۔ سو وہی مجھے راہ بتاتا ہے
وَ الَّذِیْ هُوَ یُطْعِمُنِیْ وَ یَسْقِیْنِۙ Open ayah 26:79 in the Quran reader
اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ۪ۙ Open ayah 26:80 in the Quran reader
اور جب میں بیمار ہوں تو وہی مجھے چنگا کرتا ہے
وَ الَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِۙ Open ayah 26:81 in the Quran reader
اور وہ جو مجھے مارے گا پھر مجھے جلائے گا
وَ الَّذِیْۤ اَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لِیْ خَطِیْٓئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ Open ayah 26:82 in the Quran reader
اور وہ جس سے مجھے توقع ہے ۔ کہ انصاف کے دن میرے گناہ بحشے
رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَۙ Open ayah 26:83 in the Quran reader
اے رب مجھے حکم دے اور نیکوں میں ملا
وَ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 26:84 in the Quran reader
اور پچھلوں میں میرا ذکر خیر جاری رکھ
وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِۙ Open ayah 26:85 in the Quran reader
اور مجھے نعمت کے باغ کے وارثوں میں شامل کر
وَ اغْفِرْ لِاَبِیْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّیْنَۙ Open ayah 26:86 in the Quran reader
اور میرے باپ کو بخش دے وہ گمراہوں میں تھا
وَ لَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَۙ Open ayah 26:87 in the Quran reader
اور جس (ف 1) دن مردے اٹھائے جائیں مجھے رسوا نہ کر
یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ Open ayah 26:88 in the Quran reader
جس دن نہ مال کام آئے گا ۔ نہ بیٹے
اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍؕ Open ayah 26:89 in the Quran reader
مگر جو اللہ کے پاس بےعیب دل لے کر آئے گا
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَۙ Open ayah 26:90 in the Quran reader
اور جنت متقیوں کے پاس لائی جائیگی
وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰوِیْنَۙ Open ayah 26:91 in the Quran reader
اور گمراہوں (ف 2) کے لئے دوزخ ظاہر کی جائے گی
وَ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 26:92 in the Quran reader
اور ان سے کہا جائے گا جنہیں تم پوجتے تھے وہ کہاں ہیں
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ یَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ یَنْتَصِرُوْنَؕ Open ayah 26:93 in the Quran reader
خدا کے سوا کیا وہ تمہاری کچھ مدد کرسکتے ہیں یا بدلے لے سکتے ہیں
فَكُبْكِبُوْا فِیْهَا هُمْ وَ الْغَاوٗنَۙ Open ayah 26:94 in the Quran reader
پھر وہ (ان کے معبود) اور سب گمراہ اس میں اوندھے منہ گرائے جائیں گے
وَ جُنُوْدُ اِبْلِیْسَ اَجْمَعُوْنَؕ Open ayah 26:95 in the Quran reader
اور ابلیس (ف 3) کا تمام لشکر بھی
قَالُوْا وَ هُمْ فِیْهَا یَخْتَصِمُوْنَۙ Open ayah 26:96 in the Quran reader
وہ وہاں آپس میں جھگڑتے ہوئے یوں کہیں گے
تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 26:97 in the Quran reader
کہ اللہ کی قسم ہر صریح گمراہی میں تھے
اِذْ نُسَوِّیْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 26:98 in the Quran reader
جب کہ ہم تم (معبودوں) کو جہان کے رب کے برابر ٹھہراتے تھے
وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ Open ayah 26:99 in the Quran reader
اور ہم کو سوا ان گنہگاروں کے اور کسی نے گمراہ نہیں کیا
فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِیْنَۙ Open ayah 26:100 in the Quran reader
سو اب ہمارا نہ کوئی سفارشی ہے
وَ لَا صَدِیْقٍ حَمِیْمٍ Open ayah 26:101 in the Quran reader
اور نہ کوئی غم خوار دوست
فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:102 in the Quran reader
سو کاش ہمارے لئے ایکبار پھر دنیا میں لوٹ کر جانا ہو کہ ہم ایمان لانے والوں میں ہوں
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:103 in the Quran reader
اس بیان میں البتہ نشانی ہے ۔ اور اکثر ان میں ماننے والے نہ تھے
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:104 in the Quran reader
اور بیشک تیرا رب وہی غالب مہربان ہے
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:105 in the Quran reader
نوح کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:106 in the Quran reader
جب ان سے ان کے بھائی نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ۔
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:107 in the Quran reader
بیشک تمہارے لئے میں امانتدار پیغمبر ہوں