26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsسراج البیان
طٰسٓمّٓ Open ayah 26:1 in the Quran reader
طسم2
تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ Open ayah 26:2 in the Quran reader
یہ کھلی کتات کی آیتیں ہیں
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:3 in the Quran reader
شاید تو غم میں اپنی جان کو کھونے والا ہے کہ وہ اہل مکہ مسلمان نہیں ہوتے
اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِیْنَ Open ayah 26:4 in the Quran reader
اگر ہم چاہیں تو آسمان سے کوئی نشانی ان پر نازل کریں ۔ پھر ان کی گردنیں اس نشانی کے سامنے نیچی رہ جائیں
وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ Open ayah 26:5 in the Quran reader
اور رحمن کی طرف سے جب ان کے پاس جب کبھی بھی نئی نصیحت آئی اسی سے انہوں نے منہ موڑا
فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَیَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 26:6 in the Quran reader
سو یہ جھٹلا چکے اب عنقریب انہیں اس کی حقیقت معلوم ہوجائیں گی جس پر ٹھٹھا (ف 1) کرتے تھے
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ Open ayah 26:7 in the Quran reader
کیا انہوں نے زمین کی طرف نہ دیکھا کہ اس میں ہم نے کس قدر ہر قسم کی نفیس چیزیں اگائی ہیں
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:8 in the Quran reader
بیشک اس میں نشانی ہے اور اکثر ان میں ماننے والے نہیں
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:9 in the Quran reader
اور اللہ تیرا رب وہی غالب مہربان ہے
وَ اِذْ نَادٰى رَبُّكَ مُوْسٰۤى اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَۙ Open ayah 26:10 in the Quran reader
اور جب تیرے رب نے (ف 2) کو پکارا کہ ظالم لوگوں کے پاس جا
قَوْمَ فِرْعَوْنَ١ؕ اَلَا یَتَّقُوْنَ Open ayah 26:11 in the Quran reader
جو فرعون کی قوم ہے کیا ان کو ڈر نہیں ؟
قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِؕ Open ayah 26:12 in the Quran reader
بولا اے رب میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلائیں
وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ Open ayah 26:13 in the Quran reader
اور میرا دل رک جاتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی ، تو ہارون کی طرف پیغام بھیج
وَ لَهُمْ عَلَیَّ ذَنْۢبٌ فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِۚ Open ayah 26:14 in the Quran reader
اور مجھ ان کا ایک گناہ ثابت ہے کہ مصری مارا تھا ، میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کریں
قَالَ كَلَّا١ۚ فَاذْهَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ Open ayah 26:15 in the Quran reader
فرمایا ہرگز نہیں ۔ تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ۔ ہم تمہارے ساتھ سنتے ہیں
فَاْتِیَا فِرْعَوْنَ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 26:16 in the Quran reader
سو فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم جہاں کے ماکل کا پیغام لائے ہیں
اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 26:17 in the Quran reader
کہ ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے
قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِیْنَا وَلِیْدًا وَّ لَبِثْتَ فِیْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِیْنَۙ Open ayah 26:18 in the Quran reader
بولا کیا ہم نے تجھے تیرے لڑکپن کے زمانہ میں اپنے گھر میں نہیں پالا تھا ؟ اور تو ہم میں اپنی عمر کے کتنے برسوں تک رہا
وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِیْ فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 26:19 in the Quran reader
اور تو اپنا کام کرگیا جو کرگیا ۔ اور تو ناشکروں میں ہے
قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیْنَؕ Open ayah 26:20 in the Quran reader
بولا وہ کام میں نے اس وقت کیا تھا اور میں بھولنے ، چوکنے والاوں میں سے نہ ہوں
فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِیْ رَبِّیْ حُكْمًا وَّ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 26:21 in the Quran reader
پھر جب میں تم سے ڈرا تو تمہارے پاس سے بھاگ گیا ۔ پھر میرے رب نے مجھے حکم عطا کیا اور مجھے رسول بنایا
وَ تِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَیَّ اَنْ عَبَّدْتَّ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 26:22 in the Quran reader
اور کیا یہی احسان ہے ۔ جو تو مجھ پر رکھتا ہے ۔ کہ تونے بنی اسرائیل (ف 1) کو غلام بنا رکھا ہے
قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:23 in the Quran reader
فرعون نے کہا رب العالمین کیا چیز ہے ؟
قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ Open ayah 26:24 in the Quran reader
کہا آسمانوں اور زمین اور جو ان کے درمیان ہے ۔ اس کا مالک ۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ Open ayah 26:25 in the Quran reader
فرعون نے ان لوگوں سے جو اس کے گرد تھے کہا تم نہیں سنتے ہو ؟
قَالَ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 26:26 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا ۔ تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا رب
قَالَ اِنَّ رَسُوْلَكُمُ الَّذِیْۤ اُرْسِلَ اِلَیْكُمْ لَمَجْنُوْنٌ Open ayah 26:27 in the Quran reader
فرعون نے کہا ۔ البتہ یہ تمہارا رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے ۔ دیوانہ ہے
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ Open ayah 26:28 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا ۔ مشرق اور مغرب اور جو ان کے درمیان میں ہے اس رب اگر تم عقل رکھتے ہو
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ Open ayah 26:29 in the Quran reader
فرعون نے کہا ۔ اگر تونے میرے سوا کوئی اور معبود ٹھہرایا تو میں تجھے قید خانہ میں بھیج دوں گا
قَالَ اَوَ لَوْ جِئْتُكَ بِشَیْءٍ مُّبِیْنٍۚ Open ayah 26:30 in the Quran reader
بولا اگرچہ میں تیرے پاس ایک روشن چیز لاؤں !
قَالَ فَاْتِ بِهٖۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 26:31 in the Quran reader
کہا اگر تو سچا ہے ۔ تو وہ چیز لا
فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌۚۖ Open ayah 26:32 in the Quran reader
تب اس نے اپنی لاٹھی ڈال دی ۔ تو وہ اسی وقت صریح اژدھا بن گئی
وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ۠ Open ayah 26:33 in the Quran reader
اور اپنا ہاتھ اندر سے نکالا تو وہ اسی وقت ناظرین کے لئے (سفید) چٹا ہوگیا
قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌۙ Open ayah 26:34 in the Quran reader
فرعون (ف 1) نے اپنے گرد کے سرداروں سے کہا ۔ یہ کوئی (بڑا ہی) دانا جادوگر ہے
یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ١ۖۗ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ Open ayah 26:35 in the Quran reader
چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہارے ملک سے نکال دے ، سو اب تم کیا صلاح دیتے ہو ؟