23. Surah Al-Muminoon
المؤمنونThe Believers · 118 ayahsتفسیر القرطبی
وَ مَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۙ لَا بُرْهَانَ لَهٗ بِهٖ١ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ Open ayah 23:117 in the Quran reader
اور جو شخص خدا کے ساتھ اور معبود کو پکارتا ہے جس کی اس کے پاس کچھ سند نہیں تو اس کا حساب خدا ہی کے ہاں ہوگا کچھ شک نہیں کہ کافر رستگاری نہیں پائیں گے
وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠ Open ayah 23:118 in the Quran reader
کہ میرے پروردگار مجھے بخش دے اور (مجھ پر) رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے
آیت نمبر 117 تا 118 ۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ومن یدع مع اللہ الھا اخرلا برھان لہ بہ یعنی اسکے لیے اس پر کوئی دلیل نہیں ہے۔ فانما حسابہ عندربہ وہ اسے سزا دے گا اور محاسبہ کرے گا۔ انہ ضمیر شان ہے۔ لا یفلح الکفرون۔ حسن اور قتاداہ نے لا یفلح فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے جس نے تکذیب کی اور انکار کیا اس کا جو میں نے بھیجا ہے اور جس نے میری نعمتوں کی نا شکری کی وہ کامیاب نہ ہوگا۔ پھر اپنے نبی کریم ﷺ کو حکم دیا کہ استغفار کرو تاکہ آپ کی اقتدار کرے۔ بعض علماء نے فرمایا : استغفار کا حکم آپ کی امت کیلئے ہے۔ ثعلبی نے ابن لبیعہ کی حدیث مسند روایت کی ہے ابن لہیعتہ نے عبداللہ بن ہیرو سے انہوں نے حنش بن عبداللہ صنعانی سے انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایات کی ہے کہ وہ ایک مصیبت میں مبتلا شخص کے پاس سے گذرتے تو انہوں نے اس کے کان میں افحسبتم انما خلقنکم عبثا الخ۔ پڑھ دیا تو وہ ٹھیک ہوگیا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ــ” تو نے اس کے کان میں کیا پڑھا ہے “ حضرت ابن مسعود نے بتایا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! اگر کوئی شخص جو یقین رکھتا ہو وہ اسے پہاڑ پر پڑھتے تو وہ اپنی جگہ سے زائل ہو جائیـ“