7. Surah Al-A'raaf

الأعرافThe Heights · 206 ayahsتفسیرِ ماجدی

Ayah 7:157

اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الْاُمِّیَّ الَّذِیْ یَجِدُوْنَهٗ مَكْتُوْبًا عِنْدَهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ وَ الْاِنْجِیْلِ١٘ یَاْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهٰىهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ یُحِلُّ لَهُمُ الطَّیِّبٰتِ وَ یُحَرِّمُ عَلَیْهِمُ الْخَبٰٓئِثَ وَ یَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَ الْاَغْلٰلَ الَّتِیْ كَانَتْ عَلَیْهِمْ١ؕ فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِهٖ وَ عَزَّرُوْهُ وَ نَصَرُوْهُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ مَعَهٗۤ١ۙ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠ Open ayah 7:157 in the Quran reader

جو لوگ اس امی رسول ونبی کی پیروی کرتے ہیں،218 ۔ جسے وہ اپنے ہاں لکھا ہوا پاتے ہیں،219 ۔ توریت اور انجیل میں،220 ۔ انہیں وہ نیک کاموں کا حکم دیتا ہے اور انہیں برائی سے روکتا ہے اور ان کے لیے پاکیزہ چیزیں جائز بتاتا ہے اور ان پر گندی چیزیں حرام رکھتا ہے اور ان پر سے بوجھ اور قیدیں جو ان پر (اب تک) تھیں اتارے دیتا ہے،221 ۔ سو جو لوگ اس (نبی) پر ایمان لائے اور اس کا ساتھ دیا اور اس کی مدد کی اور اس نور کی پیروی کی جو اس کے ساتھ اتارا گیا ہے سو یہی لوگ تو ہیں جو (پوری) فلاح پانے والے،222 ۔

218 ۔ (آیت) ” الذین “۔ کا لفظ سب انسانوں کے لئے عام ہے، یہاں خاص اشارہ اہل کتاب کی جانب ہے۔ امی سے مراد ان پڑھ بھی ہوسکتا ہے۔ جیسے کہ ہمارے رسول اللہ ﷺ تھے اور ام القری والا یعنی مکی بھی اور امت والا بھی، اور حاصل ان دونوں آخری نسبتوں کا بھی وہی ہے یعنی ان پڑھ ہونا، قیل منسوب الی الامۃ الذین لم یکتبوالکونہ علی عادتھم وقیل سمی بذلک لانہ لم یکن یکتب ولایقرء من کتاب وقیل سمی بذلک لنسبتہ الی ام القری (راغب) قال الزجاج معنی الامی الذی ھو علی صفۃ امتہ العرب فالعرب اکثرھم ماکانوا یکتبون ولا یقرء ون والنبی (علیہ الصلوۃ والسلام) کان لذلک (کبیر) اے الذی لایکتب ولا یقرأ (روح) 219 ۔” جسے “ یعنی جس کی صفات و علامات کو۔ اے یجدنعتہ (کشاف) 220 ۔ یہاں تک کہ اتنی وتصحیف کے بعد بھی یہ حوالے مروجہ توریت وانجیل سے اب تک بالکل نہ دھل سکے چناچہ توریت میں ہے :۔ خداوند تیرا خدا تیرے لیے تیرے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں میں میری مانند ایک نبی برپا کریگا، تم اس کیطرف کان دھریو (استثناء 18: 15) اور خداوند نے مجھے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کیا سوا اچھا کیا، میں ان کے لئے انکے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی برپاکروں گا اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا۔ (استثناء 18: 18) دونوں آیتوں میں بنی اسرائیل کے بھائیوں سے مراد ظاہر ہے کہ بنی اسمعیل ہی ہوسکتے ہیں۔ ” خدواند سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا۔ فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔ دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آیا اور اس کے داہنے ہاتھ ایک آتشی شریعت ان کے لئے تھی “۔ (استثناء 33:2) آتشی شریعت بھی ہمارے ہی رسول ﷺ کی تھی فتح مکہ کے وقت آپ ﷺ ہی داخل ہوئے شہر میں دس ہزار پاک نفس صحابہ ؓ اجمعین (قدوسیوں) کے جلو میں اور سینا (حضرت موسیٰ علیہ السلام) اور شعیر (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) کی نبوتوں کے بعد فاران سے جو نور نبوت جلوہ گر ہوا وہ بھی ہمارے ہی نبی کا تھا (فاران مکہ کے ایک پہاڑ کا نام ہے) ” اور اسمعیل (علیہ السلام) کے حق میں میں نے تیری سنی، دیکھ میں اسے برکت دوں گا اور اسے برومند کروں گا اور اسے بہت بڑھاؤں گا اس سے بارہ سردارپیدا ہوں گے میں اسے ایک بڑی قوم بناؤں گا ، (پیدائش۔ 17:2 1) حضرت اسمعیل (علیہ السلام) کی نسل کے حق میں یہ سارے وعدہ ہمارے رسول ﷺ کی ذات سے جاکر پورے ہوئے ہیں۔ ” یہوداہ سے ریاست کا عصا جدانہ ہوگا اور نہ حاکم اس کے پاؤں کے درمیان سے جاتا رہے گا۔ جب تک کہ وہ نہ آئے جو بھیجا جانے والا ہے اور قومیں اس کے پاس اکٹھی ہوں گی۔ (پیدائش 49 ۔ 10) زیر خط عبارت کا ترجمہ رومن کیتھولک بائبل یعنی Dowey version کے مطابق ہے) دنیا کی مختلف قومیں ہمارے رسول ہی کے علم کے نیچے جمع ہوئیں وہی نبی مرسل تھے۔ انہی کے بعد سے یہود کا اقتدار نمایاں اور دیرپا طور پر ختم ہوگیا اور داؤد کے ایک نغمے میں ہے :۔” میں ساری پشتوں کو تیرا نام یاددلاؤں گا پس سارے لوگ ابدالآباد تک تیری ستایش کریں گے “ (زبور 45: 17) ستایش ہی کو عربی میں محمد ت کہتے ہیں اسم محمد ﷺ صاف ترجمہ ہے ستودہ کا۔” دیکھو بندہ جسے میں سنبھالتا۔ بڑا برگزیدہ جس سے میرا جی راضی ہے میں نے اپنی روح اس پر رکھی وہ قوموں کے درمیان عدالت جاری کرے گا۔ اس کا زوال نہ ہوگا اور نہ مسلا جائے گا جب تک راستی کو زمین پر قائم نہ کرے گا اور بحری ممالک اس کی شریعت کی راہ تکیں (یسعیاہ 42؛ 1 ۔ 4) یہ میرا بندہ (عبدہ ورسولہ) اور میرا برگزیدہ (مصطفی) جس کا ” زوال نہ ہوگا “ (خاتم النبیین) صاف ہمارہی رسول اکرم ﷺ ہیں جن کی شریعت بحری ممالک تک پھیلی ہوئی ہے “ نیز ملاحظہ ہوں انگریزی تفسیرالقرآن کے حاشیے۔ اور انجیل میں ہے۔” یسوع نے ان سے کہا کہ کیا تم نے کتاب مقدس میں نہیں پڑھا کہ جس پتھر کو معماروں نے رد کیا وہی کونے کے سرے کا پتھر ہوگیا۔ یہ خداوند کیطرف سے ہوا اور ہماری نظر میں عجیب ہے۔ اس لیے میں تم سے کہتا ہوں کہ خدا کی بادشاہت تم سے لے لی جائے گی، اور اس قوم کو جو اس کے پھل لائے دے دی جائے گی، اور جو اس پتھر پر گرے گا اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے مگر جس پر وہ گرے گا اسے پیس ڈالے گا “۔ (متی 2 1:42:44) جس پتھر کو اسرائیلیوں (معماروں) نے ہمیشہ رد کیا تھا وہ اسماعیلی تھے آخر میں اسی اسماعیلی نسل کے ایک فرد کو نبوت ملی، اور نبوت بھی اس شان کی کہ یہود ونصاری جو بھی اس سے ٹکرائے چورچور ہوکررہ گئے یسوع مسیح شہر یروشلم کی طرف اشارہ کرکے کہتے ہیں کہ ” جب تک عالم بالا پر سے تم کو خوف کا لباس نہ ملے اس شہر میں ٹھیرے رہو۔ (لوقا 24:49) جب تک ہمارے حضور کا نزول اجلال نہ ہولیا تقدس شہریروشلم ہی کا قیام رہا اور اس کے بعد کعبہ (واقع شہر مکہ) کی جانب منتقل ہوا حضرت یحی (علیہ السلام) کے ظہور کے بعد ” جب یہودیوں نے یروشلم سے کاہن اور لاوی یہ پوچھنے کو اس کے پاس بھیجے کہ تو کون ہے تو اس نے اقرار کیا اور انکار نہ کیا بلکہ اقرار کیا کہ میں تو مسیح نہیں ہوں انہوں نے اس سے پوچھا پھر کون ہے کیا تو ایلیاہ ہے اس نے کہا میں نہیں ہوں کیا تو وہ نبی ہے اس نے جواب دیا کہ نہیں “۔ (یوحنا 1: 19 ۔ 2 1) ” انہوں نے اس سے یہ سوال کیا کہ اگر تو نہ مسیح ہے اور نہ ایلیاہ اور نہ وہ نبی تو پھر بتپسمہ کیوں دیتا ہے “۔ (یوحنا۔ 1:25) یہ صاف اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ علاوہ مسیح کے ایک اور نبی ” وہ نبی “ (النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معلوم ومعروف ہستی کا انتظار یہود کو عرصہ سے تھا۔ ” پس بھیڑ میں سے بعض نے یہ باتیں سن کر کہا بیشک یہی وہ نبی ہے اوروں نے کہا یہ مسیح ہے “۔ (یوحنا۔ 7:40) ثبوت مزید اس امر کا کہ علاوہ مسیح کے ایک اور نبی موعود (النبی۔ اس نبی “ ) کا انتظار ہورہا تھا۔ اور میں باپ سے درخواست کروں گا تو وہ تمہیں دوسرا مددگار (یا وکیل یا شفیع) بخشے گا کہ ابد تک تمہارے ساتھ رہے۔ ( 14: 1) جب وہ مددگار (یاوکیل یا شفیع) آئے گا جس کو میں تمہارے پاس باپ کی طرف سے بھیجوں گا یعنی سچائی کا روح جو باپ کی طرف نکلتا ہے تو وہ میری گواہی دے گا۔ ( 15:26) یہ ابد تک ساتھ رہنے والا اور حضرت مسیح (علیہ السلام) کی تصدیق کرنے والابجز خاتم المرسلین کے جنہوں نے آکر حضرت مسیح (علیہ السلام) کی تصدیق کی اور کون ہوسکتا ہے ؟ یہ حوالے ان نام نہاد ” اناجیل “ اربعہ کے تھے جو مسیحی کلیسا میں آج بھی مسلم ہیں باقی انجیل برنابا تو اس سے کہیں زیادہ اور کھلی ہوئی تصریحات سے لبریز ہے۔ 221 ۔ یعنی اس کی شریعت تمام رسم و رواج اور سابق شریعتوں کی ناسخ اور ان پر حاکم ہے (آیت) ” یامرھم۔۔ عن المنکر “۔ چناچہ جیسا کہ ظاہر ہے شریعت اسلامی جامع ہے تمدن، معاشرت، اخلاق، سیاست، ہر شعبہ حیات میں انفرادی واجتماعی بہترین احکام وقوانین کی۔ (آیت) ” یحل الخآئث “۔ چناچہ اسلامی شریعت پر عمل کے بعد چناچہ اسلامی شریعت پر عمل کے بعد کسی بھی گندگی، پلیدی کا اثر باقی نہیں رہ سکتا۔ 222 ۔ (دنیا آخرت دونوں میں) دنیا میں بہترین دستور حیات ونظام عمل کا مالک اور آخرت میں ہر طرح کی آسایش، فراغت سے مالا مال۔ اے ھم الفائزون بالمطلوب فی الدنیا والاخرۃ (کبیر) (آیت) ” النورالذی انزل معہ “۔ اس نازل شدہ نور سے مراد ہے قرآن وسنت وھوالقران وقیل الھدی والبیان والرسالۃ (کبیر)
Ayah 7:158

قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ جَمِیْعَا اِ۟لَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١۪ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الَّذِیْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ كَلِمٰتِهٖ وَ اتَّبِعُوْهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ Open ayah 7:158 in the Quran reader

کہہ دیجیے کہ اے انسانو ! بیشک میں اللہ کا رسول ہوں تو سب کی طرف،223 ۔ اسی (اللہ) کا جس کی حکومت ہے آسمانوں اور زمین میں سوا اس کے کوئی معبود نہیں وہی جلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے،224 ۔ سو ایمان لاؤ اللہ اور اس کے امی رسول ونبی پر جو خود ایمان رکھتا ہے اللہ اور اس کے کلوموں پر، اور اس کی پیروی کرتے رہو تاکہ تم راہ پاجاؤ،225 ۔

223 ۔ جس میں استثناء نہ کسی قوم ونسل کا ہے نہ کسی ملک وزمانہ کا) آیت ایک محکم و روشن دلیل رسول اللہ ﷺ کی بعثت عامہ پر ہے یعنی قرآن کی دعوت عالمگیر ہے، اس کی مخاطب ساری دنیا ہے نہ کہ عرب قوم، یاچھٹی یا ساتویں صدی مسیحی کی دنیا۔ (آیت) ” یایھا الناس “۔ اس طرز خطاب نے صراحت کردی کہ قرآن کے مخاطب سارے آدم زاد ہیں نہ کہ ان کا کوئی خاص ٹکڑا۔ (آیت) ” رسول اللہ الیکم “ اس نے ایک بار اور صراحت کردی کہ محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے ایک قاصد اور سفیر ہیں اور بس، نہ کہ اس کے مظہر یا اوتار، یا اس کے فرزند و رشتہ دار 224 ۔ یہ نہیں کہ بقاوحیات کے دیوتا وشنوجی ہوں اور موت واہلاک کے دیوتا شوجی۔ (آیت) ” لاالہ الا ھو “۔ یہ نہیں کہ معبود اعظم تو وہ ہے، اور چھوٹے بڑے دیوی، دیوتا اس کے ماتحت ہزاروں ہیں۔ نہیں بلکہ کسی دوسرے کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں۔ معبود تو صرف وہی ایک اور اکیلا ہے۔ (آیت) ” الذی لہ ملک السموت والارض “۔ اس میں ایک لطیف اشارہ یہ نکلتا ہے کہ جس طرح خدائے اسلام کی ربوبیت والوہیت ہمہ گیر ہے، رسول اللہ ﷺ کی بھی دعوت عالمگیر ہے۔ 225 ۔ ( اور انفرادی، اجتماعی، معاشی، معادی ہر قسم ونوعیت کی فلاح پاجاؤ) (آیت) ” رسولہ النبی “۔ رسول اور نبی دہری صفت لانے سے مقصود تاکید اور زور کلام ہے۔ رسول اور نبی کے درمیان فرق بھی متعدد بتائے گئے ہیں اور ان میں سے ایک فرق یہ ہے کہ نبی بشر کے لیے مخصوص ہے اور رسول ملائکہ کے لئے بھی عام ہے اسمان لمعنیین فان الرسول اخص من البنی وقدم الرسول اھتماما لمعنی الرسالۃ والا فمعنی النبوۃ ھو المتقدم (قرطبی) (آیت) ” الذی یؤمن باللہ وکلمتہ “۔ یہاں یہ بتادیا کہ خود اس رسول اشرف واکرم کے لئے یہ امر باعث شرف واکرام ہے کہ اس کا ایمان اللہ اور اس کے سارے کلاموں پر کامل ومحکم ہے۔ (آیت) ” کلمتہ “۔ یعنی جو وحی خدا ان پر نازل ہوئی اس پر اور اس کے سابق کی ساری وحیوں پر۔ اے ماانزل علیہ وعلی سائر الرسل علیھم السلام من کتبہ ووحیہ (روح)
Ayah 7:159

وَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰۤى اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ Open ayah 7:159 in the Quran reader

اور موسیٰ (علیہ السلام) کی قوم میں ایک جماعت ایسی بھی ہے کہ (وہ لوگ) حق کے مطابق (دوسروں کو) ہدایت کرتے ہیں اور (خود بھی) اسی کے موافق انصاف کرتے ہیں،226 ۔

226 ۔ یہود میں یہ وہی اہل حق واہل انصاف ہیں جو آگے چل کر ایمان لے آئے۔ قیل ھم الیہود الذین کانوا فی زمان الرسول علی الصلوۃ والسلام واسلموا (کبیر) (آیت) ” ومن قوم موسیٰ ۔ قوم موسیٰ “۔ قوم موسیٰ سے مراد بنی اسرائیل ہیں۔ (آیت) ” بہ یعدلون “۔ ضمیر الحق کی طرف ہے اور یعدلون یعنی حکم و فیصلہ میں انصاف کرتے ہیں۔ بہ ای بالحق ویعدلون بینھم فی الحکم (بیضاوی) قال الزجاج العدل الحکم بالحق (کبیر) (آیت) ” یھدون بالحق “۔ یعنی دوسروں کو راہ ہدایت کی طرف بلاتے ہیں۔ اے یدعون الناس الی الھدایۃ (قرطبی)
Ayah 7:160

وَ قَطَّعْنٰهُمُ اثْنَتَیْ عَشْرَةَ اَسْبَاطًا اُمَمًا١ؕ وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اِذِ اسْتَسْقٰىهُ قَوْمُهٗۤ اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْحَجَرَ١ۚ فَانْۢبَجَسَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَیْنًا١ؕ قَدْ عَلِمَ كُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ١ؕ وَ ظَلَّلْنَا عَلَیْهِمُ الْغَمَامَ وَ اَنْزَلْنَا عَلَیْهِمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى١ؕ كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ١ؕ وَ مَا ظَلَمُوْنَا وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ Open ayah 7:160 in the Quran reader

اور ہم نے انہیں بارہ خاندانوں جماعتوں میں تقسیم کردیا،227 ۔ اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو جب کہ ان کی قوم نے ان سے پانی طلب کیا وحی کی کہ اپنے (اس) عصا کو (فلاں) پتھر پر مارو تو اس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے (اور) ہر شخص نے اپنے پانی پینے کا مقام معلوم کرلیا،228 ۔ اور ہم نے ان پر ابر کا سایہ کردیا جو ہم نے تم کو دے رکھی ہیں،229 ۔ اور انہوں نے (کوئی) ظلم ہم پر نہیں کیا بلکہ اپنے ہی اوپر ظلم کرتے رہے،230 ۔

227 ۔ (اور ہر جماعت کا نگراں ایک ایک سردار کو مقرر کردیا) یہی مضمون سورة مائدہ میں بھی آیا ہے۔ (آیت) وبعثنا منھم الثنی عشرنقیبا “۔ توریت میں اسی سلسلہ میں ہے۔ ” یہ سب بنی اسرائیل کے بارہ فرقہ ہیں اور یہی ہے جو انکے باپ نے انہیں کہہ کے برکت دی۔ “ (پیدائش۔ 4 1:28) نیز (خروج 28:2 1) (آیت) ” اسباط امما “۔ اسباط یہاں بدل ہے۔ (آیت) ” اثنتی عشرۃ “ سے اور امما صفت ہے اسباط کی اسباطا بدل من اثنی عشر امما نعت للاسباط (قرطبی) امما بدل بعد بدل اونعت اسباط (بیضاوی) (آیت) قطعنھم “ یعنی انہیں اتنے گروہوں میں تقسیم کردیا۔ اے صیرنا ھم قطعا ای فرقا (کبیر) 228 ۔ حاشیے سورة بقرہ پارۂ اول رکوع 7 کے تحت میں گزر چکے۔ (آیت) ” انبجست “۔ بعض اہل لغت نے کہا ہے کہ یہ انفجرت کے معنی میں ہے اور انبج اس وانفجارمرادف ہیں اس قول پر آگے کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یقال بجس الماء یبجس اونبجس اذا تفجر ھذا قول اھل اللغتہ (کبیر) اے انفجزت کما قال ابن عبا س) (روح) لیکن بعض نے یہ بھی کہا ہے کہ انبج اس پانی کے تھوڑے تھوڑے نکلنے کو اور انفجار پانی کے جوش سے نکلنے کو کہتے ہیں۔ ایسی صورت میں وجہ تطبیق یہ ہوگی کہ قرآن مجید نے یہاں جو انبجست کہا ہے یہ پانی نکلنے کی ابتداء کا ذکر ہے اور سورة بقرہ میں جو انفجرت ارشاد ہوا ہے وہاں آخر میں جوش و خروش سے جاری کرنے کا بیان ہے۔ قال اخرون الانبج اس خروج الماء بقلۃ والانفجار خروجہ بکثرۃ و طریق الجمع ان الماء ابتدا بالخروج قلیلاثم صار کثیرا وھذا الفرق مروی عن ابی عمرو بن العلاء (کبیر 9 229 ۔ حاشیے سورة بقرہ پارہ اول رکوع 6 کے تحت میں گزر چکے۔ 230 ۔ (احکام الہی کی نافرمانی کر کرکے) مشرک جاہلی قوموں میں خدا سے موت خود کے لئے باعث مصیبت سمجھی گئی ہے۔ یہ اسی کی تردید ہے اور اس حقیقت کا بیان ہے کہ قانون الہی کے توڑنے سے خدا کا کیا نقصان ؟ نقصان تو انسان کا اپنا ہوتا ہے۔
Ayah 7:161

وَ اِذْ قِیْلَ لَهُمُ اسْكُنُوْا هٰذِهِ الْقَرْیَةَ وَ كُلُوْا مِنْهَا حَیْثُ شِئْتُمْ وَ قُوْلُوْا حِطَّةٌ وَّ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطِیْٓئٰتِكُمْ١ؕ سَنَزِیْدُ الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 7:161 in the Quran reader

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ان سے کہا گیا کہ (فلاں) بستی میں جا کر سکونت اختیار کرو، اور وہاں کھاؤ، جہاں بھی تم چاہو اور کہتے جاؤ کہ توبہ ہے اور (شہر کے) دروازہ میں (عاجزی سے) جھکے ہوئے داخل ہو، تم تمہاری خطائیں تمہیں معاف کردیں گے، ہم نیک کاروں کو اور زیادہ دیتے ہیں،231 ۔

231 ۔ حاشیے پارۂ اول سورة بقرہ، رکوع 6 میں گزرچکے۔
Ayah 7:162

فَبَدَّلَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ قَوْلًا غَیْرَ الَّذِیْ قِیْلَ لَهُمْ فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِجْزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوْا یَظْلِمُوْنَ۠ Open ayah 7:162 in the Quran reader

لیکن ان میں سے ظالموں نے کلمہ بدل ڈالا خلاف اس کے کہ جو ان سے کہا گیا تھا تو ہم نے ان پر آسمان سے ایک آفت بھیجی اس لیے کہ وہ (اپنے اوپر) ظلم کرتے رہے تھے،232 ۔

232 ۔ حاشیے سورة بقرہ، پارۂ اول، رکوع 6 میں گزر چکے۔
Ayah 7:163

وَ سْئَلْهُمْ عَنِ الْقَرْیَةِ الَّتِیْ كَانَتْ حَاضِرَةَ الْبَحْرِ١ۘ اِذْ یَعْدُوْنَ فِی السَّبْتِ اِذْ تَاْتِیْهِمْ حِیْتَانُهُمْ یَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعًا وَّ یَوْمَ لَا یَسْبِتُوْنَ١ۙ لَا تَاْتِیْهِمْ١ۛۚ كَذٰلِكَ١ۛۚ نَبْلُوْهُمْ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ Open ayah 7:163 in the Quran reader

اور آپ ان سے اس بستی (والوں) کی بابت دریافت کیجیے جو سمندر کے کنارہ تھی،233 ۔ جب کہ وہ لوگ سبت کے بارے میں (احکام سے) تجاوز کررہے تھے (اور) جب کہ ان کے سبت کے روز تو انکی مچھلیاں ظاہر ہوتی تھیں اور جب سبت نہ ہوتا تو نہ آتیں،234 ۔ ہم نے ان کی آزمائش اس طرح سے کہ اس لیے کہ وہ نافرمانی کررہے تھے،235 ۔

233 ۔ (اے پیغمبر) (آیت) ” وسئلھم “۔ میں ضمیر عہد رسول ﷺ کے معاصر یہود کی طرف ہے۔ ای واسئل الیہود الذین ھم جیرانک عن اخبار اسلافھم (قرطبی) (آیت) ” القریۃ التی کانت حاضرۃ البحر “۔ حاشیے سورة البقرہ پارۂ اول رکوع 7 میں گزر چکے۔ (آیت) ” عن القریۃ “۔ القریہ سے مراد اھل القریۃ ہیں۔ ای عن اھل القریۃ (قرطبی) 234 ۔ (بلکہ وہاں سے کہیں اور نکل جاتیں) (آیت) ” حیتانھم “۔ یعنی ان کے سمندر کی مچھلیاں۔ (آیت) ” تاتیھم۔۔۔ شرعا “۔ یعنی وہ مچھلیاں سطح آب پر پانی سے سرنکال نکال کرنمودار ہوجاتی تھیں، اے شوارع ظاہرۃ علی الماء کثیرۃ (قرطبی) 235 ۔ یعنی اس سخت آزمائش میں وہ اسی لئے ڈالے گئے کہ وہ نافرمانیاں پہلے کرتے آرہے تھے، آزمائشیں حق تعالیٰ کے ہاں سے تو نافرمانوں اور فرماں برداروں دونوں کی ہوا کرتی ہیں لیکن جیسا کہ مفسرین نے لکھا ہے، اہل طاعت کی آزمائش لطف اور تائید اور توفیق سے مقرون ہوا کرتی ہے۔ بعض اہل علم نے آیت سے استدلال کیا ہے کہ احکام شریعت سے بچنے کے لیے حیلہ کرنا حرام ہے۔ واستدل بعض اھل العلم بقصۃ ھؤلآء المعتدین علی حرمۃ الحیل فی الدین (روح) مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا کہ جن حیلوں کا مشروع ہونا فقہاء وحکماء امت سے وارد ہوا ہے وہ احکام شرعی کی تعمیل کے لئے ہے نہ کہ ان سے بچنے کے لئے۔
Ayah 7:164

وَ اِذْ قَالَتْ اُمَّةٌ مِّنْهُمْ لِمَ تَعِظُوْنَ قَوْمَا١ۙ اِ۟للّٰهُ مُهْلِكُهُمْ اَوْ مُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا١ؕ قَالُوْا مَعْذِرَةً اِلٰى رَبِّكُمْ وَ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ Open ayah 7:164 in the Quran reader

اور جب کہ ان میں سے ایک جماعت نے کہا تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کیے جاتے ہوج نہیں اللہ ہلاک کرنے والا ہے یا انہیں (کسی اور) سخت عذاب میں گرفتار کرنے والا،236 ۔ وہ بولے اپنے پروردگار کے رو برو عذر کرنے کے لئے اور شاید کہ یہ لوگ تقوی اختیار کرلیں،237 ۔

236 ۔ (ان کے مسلسل جرائم کی پاداش میں) (آیت) ” اذ قالت امۃ “۔ یہ کہنے والے وہ لوگ تھے جو خود نیک کار تھے لیکن مجرموں کی اصلاح کی طرف سے مایوس ہوگئے تھے اور یہ کہا انہوں نے ان نیک کاروں سے جواب تک وعظ ونصیحت میں لگے ہوئے تھے۔ 237 ۔ (اور اس خشیت الہی سے اپنی اصلاح کرلیں) (آیت) ” معذرۃ الی ربکم “۔ یعنی کم از کم اپنی صفائی تو ہم پیش ہی کردیں گے کہ ہم نے اپنی والی پند ونصیحت تو بہت کچھ کر ڈالی تھی، غرض یہ کہ ان مصلحین نے جواب دودیئے، ایک یہ کہ اپنے اوپر تو تلقین واتمام حجت کا بار نہ رہے۔ دوسرے یہ کہ شاید اب بھی یہ لوگ اصلاح قبول کرلیں، مفسرتھانوی (رح) نے فرمایا کہ جب نصیحت کے مؤثر ہونے کہ امید ہو بالکل نہ رہے تو نصیحت کرنا واجب نہیں رہتا گودلیل عالی ہمتی ہے۔ چناچہ اہل حق میں سے جنہوں نے (آیت) ’ لم تعظون “ کا سوال کیا انہوں نے بوجہ یاس فتوائے عدم وجوب پر عمل کیا اور جنہوں نے (آیت) ” معذرۃ الی ربکم “۔ سے جواب دیا انہوں نے یا تو یاس ہی نہیں ہوئی اور یا انہوں نے عالی ہمتی سے کام لیا اور دونوں فریقوں نے پورا پورا اجر پایا۔
Ayah 7:165

فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُكِّرُوْا بِهٖۤ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ یَنْهَوْنَ عَنِ السُّوْٓءِ وَ اَخَذْنَا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا بِعَذَابٍۭ بَئِیْسٍۭ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ Open ayah 7:165 in the Quran reader

پھر جب وہ بھولے ہی رہے اس چیز کو جو انہیں یاد دلائی گئی تھی تو ہم نے ان لوگوں کو بچا لیا جو بری بات سے روکا کرتے تھے، اور جو لوگ ظلم کرتے تھے انہیں ہم نے ایک سخت عذاب میں پکڑ لیا اس لیے کہ وہ نافرمانی کرتے رہتے تھے،238 ۔

238 ۔ عذاب الہی کی یہ خصوصیت بار بار بیان کرنے کے قابل ہے (بار بار اس لیے کہ لوگ اسے بھول بھول جاتے ہیں) کہ اس گنہگار اور بےگناہ سب نہیں صرف گنہگار ہی مبتلا کئے جاتے ہیں (آیت) ” انجینا الذین ینھون عن السوٓء “۔ جو لوگ راہ ہدایت پر قائم رہے اور اس کی تلقین دوسروں کو کرتے رہے۔ وہ عذاب الہی سے محفوظ رہے۔
Ayah 7:166

فَلَمَّا عَتَوْا عَنْ مَّا نُهُوْا عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُوْنُوْا قِرَدَةً خٰسِئِیْنَ Open ayah 7:166 in the Quran reader

پھر جب وہ اس چیز کی حد سے نکل گئے جس سے وہ روکے گئے تھے ہم نے ان سے کہہ دیا کہ ذلیل بندر بن جاؤ،239 ۔

239 ۔ مفصل حاشیہ سورة بقرہ پارۂ اول رکوع 8 میں گزر چکا۔
Ayah 7:167

وَ اِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكَ لَیَبْعَثَنَّ عَلَیْهِمْ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ مَنْ یَّسُوْمُهُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ لَسَرِیْعُ الْعِقَابِ١ۖۚ وَ اِنَّهٗ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 7:167 in the Quran reader

اور (وہ وقت یاد کرو) جب آپ کے پروردگار نے یہ جتلا دیا کہ وہ ان (یہود) پر قیامت کے دن تک کسی ایسے کو مسلط رکھے گا جو انہیں سزائے شدید میں مبتلا رکھے گا،240 ۔ بیشک آپ کا پروردگار بہت جلد سزا دینے والا ہے اور بیشک وہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے،241 ۔

240 ۔ اور یہ سزا دنیا میں اس قوم کی مسلسل نافرمانیوں اور گستاخیوں کی پاداش میں مقرر ہوئی ہے) اس کا مشاہدہ آج تک ( 1946 ء ؁ تک) ہورہا ہے جرمنی میں ابھی کل تک انپرجو قیامت برپارہی وہ اظہر من الشمس ہے۔ باقی یوں بھی بنی اسرائیل اس دنیا کے پردہ پر کسی خطہ وعلاقہ میں مطمئن نہیں، روس، برطانیہ، فرانس، امریکہ کوئی بھی ان کا دوست اور مخلص نہیں ہر ایک موقع پا کر انہیں پیس ہی ڈالنا چاہتا ہے اور مشہور عالم دولت و ثروت کے باوجود یہ قوم آج تک مقہور ہی چلی آرہی ہے۔ (آیت) ” علیھم “۔ ضمیر ھم کس کی جانب ہے ؟ قول جمہور یہ ہے کہ اس سے عہد نبوی کے معاصر یہود مراد ہیں انہی کو یہ خبر پہنچا دینا مقصود ہے کہ اگر اب بھی ایمان نہ لائے تو بس حشر تک اس دنیا میں ذلت و خواری کے ساتھ نسلا بعد نسل رہنا ہے۔ قال الاکثرون ھذہ الایۃ فی الیھود الذین ادرکھم الرسول ﷺ ودعاھم الی شریعتہ وھذا اقرب (کبیر) لیکن خود سیاق قرآنی اس خیال کی تائید میں ہے کہ یہ وعید انہی قدیم سبت شکن یہود کو سنائی جارہی ہے کہ تم نے اگر اپنی اصلاح حال نہ کرلی تو قیامت تک محکومیت کے دنیوی عذاب میں مبتلا رکھے جاؤ گے۔ تو ریت کے بھی بعض بیانات اسی مضمون کے ملاحظہ ہوں :۔” اگر تم میرے سننے والے نہ وہ اور ان سب حکموں پر عمل نہ کرو۔ اور مجھ سے عہد شکنی کرو، تو میں بھی تم سے ایسا ہی کروں گا۔۔۔ اور میرا چہرہ تمہارے برخلاف ہوگا۔ اور تم اپنے دشمنوں کے سامنے قتل کئے جاؤ گے۔ اور جو تمہارا کینہ رکھتے ہیں تم پر حکومت کریں گے۔ (احبار 26: 14 ۔ 17) ” تیرے بیٹے اور عزیز بیٹیاں دوسری قوم کو دی جائیں گی، اور تیری آنکھیں دیکھیں گی، اور سارے دن ان کی راہ تکتے تکتے تھک جائیں گے۔ اور تیرے ہاتھ میں کچھ زور نہ ہوگا۔ (آیت) ” استثناء 28:32) 241 ۔ (تائبوں کے حق میں) بدکار نافرمان قومیں مایوس نہ ہوں۔ ان کے لیے اب بھی توبہ ورجوع کے بعد اللہ کے غفر و رحمت سے پوری طرح استفادہ کا موقع باقی ہے اور یہود کے لئے تو اس میں خاص بشارت کا اشارہ نکلتا ہے کہ اگر وہ اپنی اسلام دشمنی سے باز آگئے تو اللہ کی رحمت ان کی پوری دستگیری کو موجود ہے۔ (آیت) ” لسریع العقاب “۔ اس کی اس صفت کا ظہور صرف مجرموں اور عادی مجرموں کے حق میں ہوتا ہے۔
Ayah 7:168

وَ قَطَّعْنٰهُمْ فِی الْاَرْضِ اُمَمًا١ۚ مِنْهُمُ الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنْهُمْ دُوْنَ ذٰلِكَ١٘ وَ بَلَوْنٰهُمْ بِالْحَسَنٰتِ وَ السَّیِّاٰتِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ Open ayah 7:168 in the Quran reader

اور زمین پر ہم نے انہیں مختلف جماعتوں میں تقسیم کردیا ان میں سے (بعض) نیک بھی تھے اور ان میں سے (بعض) اس کے علاوہ بھی اور ہم انہیں خوشحالیوں اور بدحالیوں سے آزماتے رہے کہ شاید وہ باز آجائیں،242 ۔

242 ۔ (اپنی مجرمانہ حرکتوں سے، اور ایمان و اطاعت کی طرف لوٹ آئیں) ای لیرجعوا عن کفرھم (قرطبی) یرید کے یتوبوا (کبیر) (آیت) ” بلونھم “۔ ضمیر جمع افراد کی طرف نہیں بلکہ مجموعا قوم یا امت کی طرف ہے۔ قومی خوشحالی کی مثالیں یہ ہیں کہ قوم معزز ہو، دولت مند ہو، صحیح، تندرست ہو، قومی بدحالی کی مثالیں یہ ہیں کہ قوم محکوم وماتحت ہو، ذلیل و ضعیف ہو، مفلس وتنگدست ہو، (آیت) ” بلونھم بالحسنت والسیات “۔ مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا کہ یہاں مراد تو ظاہری ومادی تنگی وفراخی ہے لیکن بندہ کا ابتلا کبھی حسنات باطنی سے بھی کیا جاتا ہے۔ مثلا معاصی کے ہوتے ہوئے بھی ذوق ووجد حاصل ہوجاتا ہے اس سے بندہ کو دھوکا ہوتا ہے کہ میں حق پر ہوں حالانکہ وہ باطل پر ہوتا ہے تو اگر معصیت کے ساتھ بسط جمع ہوجائے تو وہ استدراج ہے اس سے دھوکانہ کھانا چاہیے۔ (آیت) ” لعلھم یرجعون “۔ اس میں اس کا اشارہ آگیا کہ ابتلاء بھی اصلاح ہی کی غرض سے تھا قال اھل المعانی وکل واحد من الحسنات والسیئات یدعوا الی الطاعۃ اما النعم فلا جل الترغیب واما النقم فلاجل الترھیب (کبیر) (آیت) ” قطعنھم فی الارض امما “۔ یعنی وہ قوم منتشر ومتفرق ہو کر زمین پر پھیل گئی اور مختلف حصوں میں آباد ہوگئی۔ اے فرقنا ھم فی البلاد (قرطبی) فرقنا ھم تفریقا شدیدا۔ (کبیر)
Ayah 7:169

فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ وَّرِثُوا الْكِتٰبَ یَاْخُذُوْنَ عَرَضَ هٰذَا الْاَدْنٰى وَ یَقُوْلُوْنَ سَیُغْفَرُ لَنَا١ۚ وَ اِنْ یَّاْتِهِمْ عَرَضٌ مِّثْلُهٗ یَاْخُذُوْهُ١ؕ اَلَمْ یُؤْخَذْ عَلَیْهِمْ مِّیْثَاقُ الْكِتٰبِ اَنْ لَّا یَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الْحَقَّ وَ دَرَسُوْا مَا فِیْهِ١ؕ وَ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 7:169 in the Quran reader

پھر ان کے بعد ان کے جانشین ہوئے ایسے نالائق (لوگ) کہ کتاب کو تو ان سے حاصل کیا (لیکن) اس دنیا کا مال لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہماری تو ضرور مغفرت ہوجائے گی اور اگر ان کے پاس ویسا ہی مال (پھر) آجائے تو اسے (بھی) پالیں،243 ۔ کیا ان سے کتاب میں اس کا عہد نہیں لیا جاچکا ہے کہ اللہ پر کوئی بات نہ گڑھیں ہاں صرف حق کہیں،244 ۔ اور انہوں نے پڑھ بھی لیا جو کچھ اس میں ہے اور آخرت ہی کا گھر ان لوگوں کے حق میں بہتر ہے جو ڈرتے رہتے ہیں سو کیا وہ عقل سے کام ہی نہیں لیتے،245 ۔

243 ۔ (اس کتاب آسمانی کے مضامین کے عوض میں) یہ بیان ہورہا ہے یہود کے کسب مال رشوت خواری و بددیانتی کا۔ پیسہ کے ایسے حریص ہیں کہ اپنی ہدایات آسمانی تک اس کے عوض میں بیچ ڈالتے ہیں حالانکہ ان کی شریعت اس باب میں اتنی سخت ہے کہ رشوت اور خیانت تو الگ رہی ہدیہ تک اس میں ممنوع ہے۔” تو ہدیہ نہ لینا کیونکہ یہ دنشمندوں کو اندھاکر دیتا ہے اور صادقوں کی باتوں کو پھیر دیتا ہے۔ (خروج 23:8) (آیت) ” خلف “۔ (بسکون لام) کے معنی نالایق وارث کے ہیں۔ المتاخر بقصور منزلتہ یقال لہ خلف (راغب) قال ابن الاعرابی الخلف بالفتح الصالح وبالجزم الطالح (قرطبی) فخلف بالاسکان فی الذم وخلف بالفتح فی المدح ھذا ھو المستعمل المشھور (قرطبی) قیل ان الا غلب فی خلف بتسکین العین انہ للذم (جصاص) (آیت) ” عرض ھذالادنی “۔ عرض کے لفظ سے مال کے مفہوم میں پہلو بےثباتی اور زود فنائی کا بھی آگیا۔ اور یہاں مراد رشوت سے لی گئی ہے۔ جو انہیں احکام دین میں تحریف پر ملتی تھی۔ وروی ان معناۃ الرشوۃ علی الحکم (جصاص) المراد ماکانوا یاخذونہ من الرشافی الاحکام علی تحریف الکلام (کبیر) (آیت) ” وان یتھم عرض مثلہ یاخذوہ “۔ یہ اشارہ یہود کی طمع غلیظ اور رشوت خواری وغیرہ کی جانب ہے۔ والاشارۃ فی ھذہ الایۃ الی الرشا والمکاسب الخبیثۃ (قرطبی) (آیت) ” یاخذون عرض ھذا الادنی “۔ یعنی اپنی طمع غلیظ کے آگے ہر سامان دنیوی پر گرے پڑتے ہیں العرض متاع الدنیا واخبرعنھم انہم یاخذون ما یعرض لھم من متاع الدنیا لشدۃ حرصھم ونھمھم (قرطبی) (آیت) ” بانھم “۔ میں ضمیر یہود مدینہ معاصرین رسول اللہ ﷺ کی جانب ہے۔ یعنی جیسے ان کے اسلاف مال حرام کے حرایص تھے ویسے ہی یہ بھی ہی۔ اے ان یات یھود یثرب الذین کانوا علی عہد النبی ﷺ عرض مثلہ یاخذوہ کما اخذ اسلافھم (قرطبی) (آیت) ” یقولون سیغفرلنا “۔ یہود کی اپنی نجات ومغفوریت پر گھمنڈ اپنے اسی غرور نسب وفخر نسل کی بناء پر تھا۔ پارۂ اول کی آیت (آیت) ” لن تمسنا النار الا ایاما معدودۃ “۔ اور دوسری متقارب المعانی آیتوں کے ماتحت حاشیے گزر چکے۔ مفسر آلوسی (رح) بغدادی نے اس موقعہ پر جو کچھ لکھا ہے وہ اس قابل ہے کہ اس کو عبرت کے لیے ڈیڑھ سو سال کے بعد آج کے اہل ہند کے سامنے بجنسہ پیش کردیا جائے۔ ھذا حال کثیر من المتصوفۃ رأینا فانھم یتھافتون علی شھوات تھا فۃ الفراش علی النار ویقولون ان ذالک لایضرنا لانا واصلون۔ وحکی عن بعضھم انہ یا کل الحرام الصرف ویقول ان النفی والاثبات رافع ضررہ وھو خطا فاحش وضلال بین اعاذنا اللہ تعالیٰ من ذلک (روح) (ترجمہ) یہی حال ہمارے زمانے کے بہ کثرت صوفیہ کا ہے شہوات ولذات دنیوی پر پروانوں کی طرح گرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کو مضر نہیں اس لیے کہ ہم واصل ہیں اور کسی کسی کی بابت تو یہ بھی سنا گیا ہے کہ وہ خالص حرام کھاتا تھا اور کہتا تھا کہ ذکر نفی و اثبات اس کے ضرر کو دفع کردیتا ہے۔ یہ لغزش صریح اور کھلی ہوئی گمراہی ہے۔ اللہ ہم سب کو سے محفوظ رکھے۔ 244 ۔ توریت موجودہ کے صرف چند حوالے ملاحظہ ہوں :۔ ” تو ہر ایک بات پر جس کا حکم میں تمہیں دیتا ہوں دھیان رکھ کے عمل کیجیوتو اس سے زیادہ نہ کرنا اور نہ اس سے کم کرنا۔ “ (استثناء 12 :32) فقط تو مضبوط ہو اور خوب دل اوری کرنا تاکہ تو اس سب شریعت کے موافق جس کا میرے بندہ موسیٰ نے تجھ کو حکم کیا کہ دھیان کرکے عمل کرے اس سے دہنے یا بائیں ہاتھ کو مت پھرتا کہ تم ہر جگہ جہاں جہاں تو جاتا ہے کامیاب ہو۔ “ (یشوع 1:7) (آیت 9” میثاق الکتب “۔ اس ترکیب اضافی میں اضافت فی کے قائم مقام ہے یعنی المیثاق المذکور فی الکتاب۔ اے المیثاق المذکور فی الکتاب (کشاف) الاضافۃ بمعنی فی (جلالین) 245 ۔ (اس لیے کہ عقل سے ذرا بھی کام لیں تو یہ حقایق ان پر خود روشن ہو کر رہیں) (آیت) ” ودرسوا مافیہ “۔ یعنی یہ لوگ اس مضمون سے خوب واقف بھی ہوچکے ہیں۔ اور اس لیے ناواقفیت کا عذر بھی پیش نہیں کرسکتے۔ (آیت) ” الذین یتقون “۔ یعنی جو لوگ اللہ سے تقوی اور خشیت اختیار کئے رہتے ہیں۔ اور عقاید کفر و اعمال فسق سے پرہیز کئے رہتے ہیں۔
Ayah 7:170

وَ الَّذِیْنَ یُمَسِّكُوْنَ بِالْكِتٰبِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ١ؕ اِنَّا لَا نُضِیْعُ اَجْرَ الْمُصْلِحِیْنَ Open ayah 7:170 in the Quran reader

اور جو لوگ کتاب (آسمانی) کے پابند ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں (سو) ہم ان لوگوں کا اجر ضائع نہیں کرتے جو اپنی اصلاح کرچکے ہوتے ہیں،246 ۔

246 ۔ (چنانچہ جو لوگ اس معیار پر پورے اتر جاتے ہیں وہ یقیناً اپنا صلہ دنیا وآخرت دونوں عالموں میں پا کر رہتے ہیں۔ ) یہاں یہ بتلا دیا کہ اپنی اصلاح کے اہم ترین اجزاء یہ دو ہیں ایک کتاب آسمانی کے احکام کی تعمیل دوسرے نماز کی پابندی۔ (آیت) ” الذین یمسکون بالکتب “۔ اور ” کتاب “۔ میں رسول اسلام پر ایمان لانے کا حکم بھی درج ہے تو تمسک بالکتب بغیر اسلام کی حلقہ بگوشی کے ممکن نہیں۔ (آیت) ” الکتب “۔ سے اس سیاق میں کھلی ہوئی مراد توریت سے ہے۔ ای بالتورۃ (قرطبی) (آیت) ” اقاموالصلوۃ “۔ اقامت صلوۃ کا حکم تو تمسک بالکتب میں شامل ہی ہے۔ پھر الگ سے جو اس کا تصریحا ذکر ہے تو وہ اس حکم کی عظمت خاص و امتیاز کے اظہار کے لیے ہے۔ اظھار العلو مرتبۃ الصلوۃ وانھا اعظم العبادات بعد الایمان (کبیر)
Ayah 7:171

وَ اِذْ نَتَقْنَا الْجَبَلَ فَوْقَهُمْ كَاَنَّهٗ ظُلَّةٌ وَّ ظَنُّوْۤا اَنَّهٗ وَاقِعٌۢ بِهِمْ١ۚ خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اذْكُرُوْا مَا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ۠ Open ayah 7:171 in the Quran reader

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے ان کے اوپر پہاڑ معلق کردیا تھا اس طرح کہ گویا وہ سائبان ہے اور انہیں یہ یقین ہوگیا تھا کہ وہ ان کے اوپر گرا ہی چاہتا ہے (اور فرمایا تھا کہ) جو (کتاب) ہم نے تم کو دی ہے اسے مضبوطی کے ساتھ اختیار کرو اور یاد رکھو جو کچھ اس میں ہے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ،247 ۔

247 ۔ (جیسا کہ ہر صالح موحد قوم کو ہونا چاہیے) اس رفع طور پر حاشیے سورة البقرہ پارۂ اول رکوع 8 میں گزر چکے۔ (آیت) ” واذکروا مافیہ “۔ اور توریت میں اہم ترین تعلیم توحید کی تھی۔ (آیت) ” ظنوا “۔ ظن۔ یہاں گمان و خیال کے معنی میں نہیں علم ویقین کے معنی میں ہے۔ قال المفسرون اے علموا وایقنوا (کبیر) اے تیقنوا (بیضاوی)
Ayah 7:172

وَ اِذْ اَخَذَ رَبُّكَ مِنْۢ بَنِیْۤ اٰدَمَ مِنْ ظُهُوْرِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ اَشْهَدَهُمْ عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ١ؕ قَالُوْا بَلٰى١ۛۚ شَهِدْنَا١ۛۚ اَنْ تَقُوْلُوْا یَوْمَ الْقِیٰمَةِ اِنَّا كُنَّا عَنْ هٰذَا غٰفِلِیْنَۙ Open ayah 7:172 in the Quran reader

اور (اس واقعہ کا ذکر کیجیے) جب آپ کے پروردگار نے نکالا اولاد آدم (علیہ السلام) کی پشت سے ان کی نسل کو پیدا کیا اور خود انہی کو انکی جانوں پر گواہ کیا،248 ۔ (اور کہا) کہ کیا میں تمہارا پروردگا نہیں ہوں ؟ بولے ضرور ہیں ہم گواہی دیتے ہیں (یہ اس لیے ہوا) کہ کہیں تم قیامت کے دن یہ نہ کہنے لگو کہ ہم تو اس سے بیخبر تھے،249 ۔

248 ۔ (بقدر ضرورت انہیں سمجھ عطا کرکے) واقعہ عالم ارواح کا بیان ہورہا ہے۔ اوپر ذکر بنی اسرائیل کے میثاق توحید کا تھا۔ اور اس سے پہلے بھی بنی اسرائیل کو بار بار ان کا میثاق توحید یاد دلایا جاچکا ہے۔ اس پر سوال ہوسکتا تھا کہ اسرائیلی میثاق دنیا کی غیر اسرائیلی آبادی کے لیے کیونکر حجت بن سکتا ہے ؟ اب بیان اس کا ہورہا ہے کہ توحید کا عہد تو ساری نسل انسانی سے لیا جا چکا ہے اور توحید شناسی، توحید پرستی انسان کی فطرت میں راسخ کی جا چکی، اور بشر کی سرشت میں رچی جاچکی ہے۔ فطرت اگر مسخ نہیں ہوچکی ہے تو ایک خالق و رازق ومربی کا اعتراف ہر فطرت سلیم کا جزو ہے۔ ھی عامۃ لجمیع الناس لان کل احد یعلم انہ کان طفلا فغذی وربی وان لہ مدبرا وخالقا (قرطبی) (آیت) ” من ظھورھم ذریتھم “۔ یہ اس وقت کا ذکر ہے جب پہلے پشت آدم (علیہ السلام) سے نسل آدم وجود میں آچکی ہے۔ من ظھورھم ترکیب میں من بنی ادم سے بدل اشتمال ہے۔ بدل اشتمال من قولہ من بنی ادم والفاظ الایۃ تقتضی ان الا خذانھا کان من بنی ادم۔ (قرطبی) 249 ۔ (اور ہم پر اس کی ذمہ داری ہی نہیں عاید ہوتی) (آیت) ” عن ھذا “۔ یعنی اس عقیدۂ ربوبیت اور عقیدۂ توحید سے (آیت) ” شھدنا “۔ یہ قول بلی کے تسلسل میں ذریت آدم ہی کی زبان سے ہے۔ شھدنا من بقیۃ کلام الذریۃ (کبیر) قال ابن عباس وابی بن کعب قولہ شھدنا ھو من قول بنی ادم (قرطبی) معنی یہ ہوئے کہ اعتراف توحید ان کے دل میں اتر گیا اور یہ نقش ان کی فطرت میں جم گیا۔ اے نصب لھم دلائل ربوبیتہ ورکب فی عقولھم مایدعوھم الی الاقرار بھا حتی صاروا بمنزلۃ من قیل لھم الست بربکم قالوا بلی فنزل تمکینھم من العلم بھا وتمکنھم منہ بمنزلۃ الاشھاد والاعتراف علی طریق التمثیل (بیضاوی) ایک قول یہ بھی نقل ہوا ہے کہ (آیت) ” شھدنا “۔ کلام باری تعالیٰ ہے اور بلی کا تتمہ نہیں بلکہ مستقل عبارت ہے یعنی بنی آدم کے اس میثاق توحید پر حق تعالیٰ کی شہادت۔ ھو خبر من اللہ عن نفسہ وملائکتہ (ابن جریر عن السدی) وقد قیل ان قولہ شھدنا من قول اللہ تعالیٰ والملائکۃ والمعنی فشھدنا علی اقرارکم قالہ ابومالک وروی عن السدی ایضا (قرطبی) (آیت) ” قالوا بلی “۔ یہ اقرار خالق گویا ان پر واجب ہوگیا ہے۔ اے ان ذالک واجب علیھم (قرطبی) (آیت) ” ان تقولوا “۔ یعنی تاکہ کہیں یہ نہ کہنے لگو۔ ای کراھۃ ان تقولوا (بیضاوی)
Ayah 7:173

اَوْ تَقُوْلُوْۤا اِنَّمَاۤ اَشْرَكَ اٰبَآؤُنَا مِنْ قَبْلُ وَ كُنَّا ذُرِّیَّةً مِّنْۢ بَعْدِهِمْ١ۚ اَفَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ الْمُبْطِلُوْنَ Open ayah 7:173 in the Quran reader

یا یوں کہنے لگو کہ شرک تو ہمارے باپ دادا پہلے ہی سے کرتے آئے اور ہم تو ان کے بعد ان کی نسل میں ہوئے تو کیا تو ہلاک کردے گا ہمیں (اصلی) اہل باطل کے کرتوت کی بناء پر،250 ۔

250 ۔ یہاں قرآن نے گویا تصریح کردی کہ نسل انسانی کا اصل اور ابتدائی دین توحید ہے اور شرک بہت بعد کی پیداوار ہے۔” دانایان فرنگ “۔ ابھی چند سال ادھر کی بات ہے کہ زور دے دے کر اس کے برعکس کہہ رہے تھے کہ نسل انسانی کا ابتدائی دین شرک ہے، اور توحید تک تو انسان بہت بعد کو رفتہ ہی رفتہ پہنچا ہے، لیکن اب ان کے ماہرین فن (Ethnologists.) کی آنکھیں کھلی ہیں اور اب علانیہ اقرار ہونے لگا ہے کہ انسان کا ابتدائی دین توحید ہی تھا۔ ملاحظہ ہوں حاشیے انگریزی تفسیر القرآن کے۔
Ayah 7:174

وَ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ وَ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ Open ayah 7:174 in the Quran reader

اور ہم اسی طرح نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں تاکہ وہ (لوگ) لوٹ آئی۔251 ۔

251 ۔ (دین توحید کی طرف اور باز آجائیں کفر وشرک سے)
Ayah 7:175

وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ الَّذِیْۤ اٰتَیْنٰهُ اٰیٰتِنَا فَانْسَلَخَ مِنْهَا فَاَتْبَعَهُ الشَّیْطٰنُ فَكَانَ مِنَ الْغٰوِیْنَ Open ayah 7:175 in the Quran reader

اور ان لوگوں کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنائیے جس کو ہم نے اپنی نشانیاں دی تھیں پھر وہ ان سے بالکل نکل گیا سو شیطان اس کے پیچھے لگ گیا اور وہ گمراہوں میں داخل ہوگیا،252 ۔

252 ۔ ایسا کوئی شخص حقیقۃ سلف میں گزر چکا ہے۔ کون تھا ؟ کہاں کا تھا ؟ کب تھا ؟ یہ متعین نہیں اور جب قرآن اس بارے میں ساکت ہے تو کسی فرد کی تعیین پر اصرار صحیح ہی نہیں۔ ایک گروہ کا خیال ہے کہ اشارہ رسول اللہ ﷺ کے معاصر امیہ بن ابی الصلت کی جانب ہے۔ وھو صاحبکم امیہ بن ابی الصلت (ابن جریر۔ عن ابن عمر) ایک گروہ کی رائے میں اشارہ عہد بنی اسرائیل کے مشہور زاہد بلعم باعور کنعانی کی طرف ہے ھو بلعم بن باعورا (ابن جریر عن ابن عباس ؓ رجل من بنی اسرائیل یقال لہ بلعم (ابن جریر، عن ابن مسعود ؓ) قال اخرون کان من الکنعانیین (ابن جریر) قال ابن مسعود ؓ وابن عباس ؓ ھو بلعام بن باعوراء (قرطبی) اسی بلعم باعور اء (قرطبی) اسی بلعم باعور کا ذکر توریت میں بھی ہے۔ (گنتی۔ باب 22 ۔ باب 23 ۔ باب 24) بہرحال اشارہ جس بھی فرد متعین کی طرف ہو اہل تحقیق کا اس پر اتفاق ہے کہ مثال عام ہے اور ہر اس شخص پر صادق آتی ہے کہ جو دین حق کی نعمت پاچکنے کے بعد پھر اس کا تارک ہوگیا ہو۔ قتادہ۔ عکرمہ۔ وغیرہ تابعین اور اکثر مفسرین کا مسلک یہی ہے۔ (آیت) ” واتل علیھم “۔ الخ، یعنی ایک ایسے شخص کا حال بہ طور مثال ونظیر پڑھ کر سنائیے۔ (آیت) ” الذی اتینہ ایتنا “۔ یعنی اسے اپنے احکام علم کی نعمت ہم نے عطاء کی تھی۔ (آیت) ” فانسلخ منھا “۔ یعنی اس نے ان نعمتوں کی قدر نہ کی بلکہ تمردد سرکشی پر آمادہ ہوگیا۔ ضمیر ھا، ایات کی طرف ہے اے من معرفۃ اللہ تعالیٰ اے نزع منہ العلم الذی کان یعلمہ (قرطبی) فانسلخ من الایات (مدارک) (آیت) ” فاتبعہ الشیطن “۔ سو شیطان اس پر مسلط ہوگیا۔ انسان جب اپنے ارادہ سے فسق اختیار کرتا ہے تو شیطان لازمی طور پر اس سے مستقل رفاقت پیدا کرلیتا ہے۔ “ محدث طیبی نے لکھا ہے کہ جو شخص اس مثال میں غور کرے گا اس پر روشن ہوجائے گا کہ علماء سوء اس سے بھی ابتر حالت میں ہیں مال وجاہ دنیوی اور اس کی لذتوں میں کھپے ہوئے۔ عن الطیبی ان من تفکر فی ھذ المثل تحقق لہ ان علماء السوء اسوء واقبح من ذلک (روح)
Ayah 7:176

وَ لَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنٰهُ بِهَا وَ لٰكِنَّهٗۤ اَخْلَدَ اِلَى الْاَرْضِ وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ١ۚ فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ الْكَلْبِ١ۚ اِنْ تَحْمِلْ عَلَیْهِ یَلْهَثْ اَوْ تَتْرُكْهُ یَلْهَثْ١ؕ ذٰلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ۚ فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ Open ayah 7:176 in the Quran reader

اور اگر ہم چاہتے تو ہم اس کا مرتبہ ان (اپنی نشانیوں) کے ذریعہ سے اونچا کردیتے،253 ۔ لیکن وہ زمین کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی خواہش نفسانی کی پیروی کرنے لگا،254 ۔ سو اسکی مثال کتے کی سی ہوگئی کہ اگر تو اس پر حملہ کرے (جب بھی) ہانپے اسے چھوڑے رہ (جب بھی) ہانپے،255 ۔ یہ مثال ہے ان (سب) لوگوں کی جنہوں نے جھٹلایا ہماری نشانیوں کو، سو آپ بیان کیجیے (یہ) حالات شاید کہ لوگ،256 ۔

253 ۔ یعنی بہرحال وبہر صورت اسے ان آیات پر عمل کی توفیق دیتے ہی رہتے۔ (آیت) ” لوشئنا “۔ یعنی اگر ہماری مشیت تکوینی یہی ہوتی کہ ہم بندہ کے ارادہ میں دخل دے کر اسے بہ جبر سیدھی راہ پر ڈال دیا کرتے۔ (آیت) ” لرفعنہ بھا “۔ بھا کے معنی بالعمل بھا کے کئے گئے ہیں۔ اے بالعمل بھا (قرطبی) 254 ۔ یعنی عقیدہ وعمل کا معیار بجائے وحی الہی کے اپنی ہوائے نفس کو بنالیا۔ (آیت) ” ولکنہ “۔ یعنی یہ قانون تکوینی تو ہم نے رکھا ہی نہیں۔ چناچہ (آیت) ” اخلد الی الارض “۔ وہ اپنے قصد واختیار سے دنیا کی پستیوں کی طرف جھک گیا، اے مال الی زینۃ الحیوۃ الدنیا وزھر تھا (ابن کثیر) رای الی شھوات الدنیا ورغب فیھا (بحر) 255 ۔ تشبیہ پریشانی وپریشان خاطری کے لحاظ سے ہے، یعنی ایسے شخص کو راحت کسی حال میں بھی نہیں۔ پریشانی، ذلت اس کے نصیب میں دائمی طور پر آگئی۔ کفر و ارتداد پر جو یہاں ذلت و پریشانی کو مرتب فرمایا گیا، تو آخرت میں اس کا تحقق ظاہر ہی ہے۔ دنیا میں بھی اگر قلب کو ٹٹولا جائے تو اہل حق کی سی عزت و راحت نصیب نہیں ہوتی خصوصا ارتداد کی حالت میں ھذا المثل فی قول کثیر من اھل العلم بالتاویل عام فی کل من اوتی القرآن فلم یعمل بہ وقیل ھو فی کل منافق (قرطبی) 256 ۔ یہاں یہ صاف کردیا کہ مقصود کسی فرد متعین کی تاریخ یا سیرت کو سنانا نہیں بلکہ کل منکرین، مکذبین، مرتدین کی حالت پر آگاہ کرنا اور اس سے عبرت دلانا ہے۔ اے ھو مثل جمیع الکفار (قرطبی)
Ayah 7:177

سَآءَ مَثَلَا اِ۟لْقَوْمُ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اَنْفُسَهُمْ كَانُوْا یَظْلِمُوْنَ Open ayah 7:177 in the Quran reader

(کیسی) بری مثال ہے ان لوگوں کی جو ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں اور اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہتے ہیں،257 ۔

257 ۔ آیات الہی کی تکذیب سے شامت زدہ انسان نقصان کسی اور کا نہیں، خود اپنا ہی کرتا ہے۔ اسی حقیقت کا یہاں ایک بار پھر اعادہ ہے۔
Ayah 7:178

مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِیْ١ۚ وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ Open ayah 7:178 in the Quran reader

جسے اللہ راہ دکھائے بس وہی راہ پانے والا ہے اور جسے وہ بےراہ کرے سو یہی لوگ نقصان وٹھانے والے ہیں،258 ۔

258 ۔ اور اللہ کا کسی کو بےراہ کرنا خود بہ خود نہیں ہوگا۔ بلکہ بندہ کے قصد ضلالت پر محض نتیجہ کے طور پر مرتب ہوگا۔
Ayah 7:179

وَ لَقَدْ ذَرَاْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِیْرًا مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ۖ٘ لَهُمْ قُلُوْبٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ بِهَا١٘ وَ لَهُمْ اَعْیُنٌ لَّا یُبْصِرُوْنَ بِهَا١٘ وَ لَهُمْ اٰذَانٌ لَّا یَسْمَعُوْنَ بِهَا١ؕ اُولٰٓئِكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْغٰفِلُوْنَ Open ayah 7:179 in the Quran reader

اور بیشک ہم نے دوزخ کے لئے بہت سے جنات اور انسان پیدا کئے ہیں،259 ۔ ان کے دل ہیں (مگر) یہ ان سے سوچتے سمجھتے نہیں اور ان کی آنکھیں ہیں (مگر) ان سے دیکھتے نہیں اور انکے کان ہیں (مگر) ان سے سنتے نہیں، یہ لوگ مثل چوپایوں کے ہیں بلکہ یہ ان سے بھی بڑھ کر بےراہ ہیں یہی لوگ تو غافل ہیں،260 ۔

259 ۔ یعنی ایسے لوگ پیدا کئے ہیں جو نہ قصد اور طلب ہدایت کی کریں گے۔ اور نہ ہدایت انہیں نصیب ہوگی اس لیے لامحالہ انکا ٹھکانا دوزخ میں ہوگا۔ حق تعالیٰ کی طرف اس فعل کا انتساب محض تکوینی حیثیت سے یعنی بہ طور العلل کے ہے نہ یہ کہ نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ کی مرضی ہی یہ ہے۔ (آیت) ” لجھنم “۔ میں ل عاقبت کا ہے یعنی ان کی غرض آفرینش یہ نہیں بلکہ وہ اعمال ایسے اختیار کریں گے جس کا نتیجہ یہ ہو کر رہے گا۔ واللام للعاقبۃ عند الکثیر (روح) توریت وانجیل، دونوں میں یہ مضمون وارد ہوا ہے :۔ ” شریر ہلاکت کے دن کے لیے رکھ چھوڑا گیا ہے۔ “ (ایوب 2 1:30) ” خداوند نے ہر ایک چیز اپنے لئے بنائی ہاں شریروں کو بھی اس نے برے دن کے لیے بنایا۔ (امثال 16:4) یہ لوگ بےعقل جانوروں کی مانند ہیں جو پکڑے جانے اور ہلاک ہونے کے لیے حیوان مطلق پیدا ہوئے ہیں۔۔۔ اپنی خرابی میں خود خراب کیے جائیں گے۔ “ (2 پطرس 2: 12) ۔ 260 ۔ یعنی عقل سے کام لینے میں اور فکر آخرت رکھنے سے بےپروارہتے ہیں۔ (آیت) ” بل ھم اضل “۔ کیونکہ چوپائے تو ہدایت کے مکلف ہی نہیں یہ مکلف ہونے پر بھی اس قدر بےتوجہ ہیں۔ جو لوگ انسان انسان کو بلاقید کفر واسلام مساوی سمجھتے ہیں وہ دیکھیں کہ قرآن نے کافر کا درجہ مراتب انسانیت میں کتنا پست رکھا ہے کہنا چاہیے کہ اسے دائرہ انسانیت ہی سے خارج کردیا ہے۔ (آیت) ” لھم اعین لا یبصرون بھا ولھم اذان لایسمعون بھا “۔ یعنی یہ لوگ دل، آنکھ اور کان سے حق کے سوچنے سمجھنے حق کے دیکھنے بھالنے، حق کے سننے سنانے کا کبھی کام ہی نہیں لیتے۔ (آیت) ” اولئک کالانعام “۔ ایک مضمون توریت میں اس سے ملتا جلتا ہوا ملتا ہے :۔ بیل اپنے مالک کو پہچانتا ہے اور گدھا اپنے صاحب کی چرنی کو۔ بنی اسرائیل نہیں جانتے یہ لوگ کچھ نہیں سوچتے۔ (یسعیاہ۔ 1:3) مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا کہ آیت کا مدلول لفظی تو یہ ہے کہ غفلت عن اللہ سبب ہوتی ہے دوزخ کا۔ لیکن مدلول قیاسی یہ ہے کہ غفلت عن اللہ سبب بن جاتی ہے شہوات وحرص دنیا کے جہنم کی۔ جیسا کہ ذکر الہی سبب بن جاتا ہے دنیا میں جنت قناعت وانوار کا۔ اور یہ دونوں مشاہدات دنیا میں برابر ہوتے رہتے ہیں۔
Ayah 7:180

وَ لِلّٰهِ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى فَادْعُوْهُ بِهَا١۪ وَ ذَرُوا الَّذِیْنَ یُلْحِدُوْنَ فِیْۤ اَسْمَآئِهٖ١ؕ سَیُجْزَوْنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 7:180 in the Quran reader

اور اللہ ہی کے لئے اچھے اچھے (مخصوص) نام ہیں سو انہی سے اسے پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑے رہو جو اس کے صفات سے کجروی کرتے رہتے ہیں ضرور انہیں اس کا بدلہ ملے گا جو کچھ کہ وہ کرتے رہتے ہیں،261 ۔

261 ۔ (آیت) ” وذروالذین یلحدون فی اسمآۂ “۔ یعنی جو لوگ اللہ کے اسماء وصفات میں الحاد سے کام لیتے رہتے ہیں انہیں چھوڑ رہو۔ ایسوں سے بالکل بےتعلق رہو لیکن خود الحاد فی الاسماء کیا چیز ہے ؟ الحد کے لفظی معنی کجروی کے یا انحراف کے ہیں۔ اور یلحدون فی اسماۂ کے دو پہل وہیں ایک یہ کہ جو صفات موصوف میں نہ موجود ہوں، یا جو اس کے مرتبہ کے خلاف ہوں، انہیں اس کی جانب منسوب کردیا جائے، دوسرے یہ کہ جو صفات اس موصوف میں ہوں، ان میں خواہ مخواہ دوسروں کو شریک کرلیاجائے، والالحاد فی اسماۂ علی وجھین احدھما ان یوصف بما لا یصح وصفہ بہ والثانی ان یتأول اوصافہ علی ما لا یلیق بہ (راغب) یہاں ممانعت دونوں چیزوں کی ہے۔ نہ اللہ تعالیٰ کو اس کے کمالات سے خالی سمجھو اور نہ اس کے کمالات میں دیوی، دیوتاؤں اپنے من گھڑت معبودوں کو شریک کرو۔ (آیت) ” للہ الاسمآء الحسنی “۔ اللہ کے اسماء حسنی اس کے صفات کمال کے حامل ہیں۔ اور یہ وہ مخصوص نام ہیں جن کا اسماء الہی ہونا قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔ یونان وغیرہ کے بعض مشرک فلسفیوں کا قول ہے کہ ذات الہی کی نہ کوئی صفت ہے اور نہ کوئی اس کا نام۔ اکابر یہود بھی اس مہمل فلسفہ سے متاثر ہوگئے تھے۔ یہاں ان کی تردید بھی مدنظر ہے۔ ملاحظہ ہوں انگریزی تفسیر القرآن کے حاشیے۔ الاسماء الحسنی سے مراد صفات کمالیہ بھی ہی۔ المراد بھا الالفاظ وقیل الصفات (بیضاوی)
Ayah 7:181

وَ مِمَّنْ خَلَقْنَاۤ اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ۠ Open ayah 7:181 in the Quran reader

اور ہم نے جن کو پیدا کیا ہے ان میں سے ایک جماعت ایسی ہے جو حق کے مطابق (لوگوں کو) ہدایت کرتے ہیں اسی کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں،262 ۔

262 ۔ یعنی ہماری مخلوق میں سب کے سب ہی گمراہ نہیں۔ ایک جماعت اہل حق کی بھی ہے۔ جو دوسروں کی دین حق کے مطابق ہدایت کرتی رہتی ہے اور خود بھی بندوں کے ساتھ معاملات میں اسی قانون حق کے ماتحت برتاؤ کرتی رہتی ہے۔
Ayah 7:182

وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِّنْ حَیْثُ لَا یَعْلَمُوْنَۚۖ Open ayah 7:182 in the Quran reader

اور جو لوگ ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں انہیں ہم رفتہ رفتہ لیے جارہے ہیں اسی طرح کہ انہیں خبر ہی نہیں ہوتی،263 ۔

263 ۔ پھر جب ان لوگوں کو آخری منزل جہنم معلوم ہوگئی تو ان کی ظاہری فلاح سے یا مادی چمک ودمک سے دھوکا کھانا ہی کیا معنی ؟ (آیت) ” سنستدرجھم “۔ یعنی چپکے چپکے انہیں جن ہم کی طرف لیے جارہے ہیں۔ (آیت) ” من حیث لایعلمون “۔ یعنی انہیں اصل منزل مقصود کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ اور اپنی شامت سے ہمیشہ دوسرے اسباب کے الجھاوے میں پڑے رہتے ہیں۔
Ayah 7:183

وَ اُمْلِیْ لَهُمْ١۫ؕ اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌ Open ayah 7:183 in the Quran reader

اور میں انہیں مہلت دیتا رہتا ہوں، بیشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے،264 ۔

264 ۔ اور خدائی تدبیر کی مضبوطی یہی ہے کہ کافروں کو ڈھیل ملتی چلی جاتی ہے۔ اعمال موجب عذاب پر عذاب دنیوی معا نہیں نازل ہوجاتا۔ اور گرفت فورا نہیں ہوتی۔ مجرم کو یہ غرہ ہوجاتا ہے کہ کوئی گرفت کرنے والا نہیں اور اس لیے جرأت عصیاں اور بڑھتی جاتی ہے۔
Ayah 7:184

اَوَ لَمْ یَتَفَكَّرُوْا١ٚ مَا بِصَاحِبِهِمْ مِّنْ جِنَّةٍ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 7:184 in the Quran reader

کیا ان لوگوں نے غور نہیں کیا، ان کے ساتھی کو ذرا بھی جنون نہیں وہ تو بس ایک صاف صاف ڈرانے والے ہیں،265 ۔

265 ۔ (منکروں کو کہ جو قانون الہی کی نافرمانی کریں گے۔ وہ عذاب الہی کے مستحق قرار پائیں گے) (آیت) ” اولم یتفکروا “۔ اشارہ ارسول اللہ ﷺ کے معاصر منکرین کی طرف ہے، صاحبھم “۔ یعنی تمہارے ہر وقت کے ساتھی رسول اللہ ﷺ جن کے مزاج و سیرت واوضاع واطوار اخلاق ومعاملات کی تم ہر طرح جانچ وپڑتال کرسکتے ہو۔ (آیت) ” مابصاحبھم من جنۃ “۔ یعنی شائبہ جنون ہونا تو کجا وہ تو ایسے ایسے کارناموں اور کمالات کے مالک ہیں کہ ایک دنیا ان پر دنگ رہ گئی ہے۔ اور کمال ہے تمہیں کہ تم انہیں مجنون قرار دیئے چلے جارہے ہو !
Ayah 7:185

اَوَ لَمْ یَنْظُرُوْا فِیْ مَلَكُوْتِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ١ۙ وَّ اَنْ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ قَدِ اقْتَرَبَ اَجَلُهُمْ١ۚ فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 7:185 in the Quran reader

کیا ان لوگوں نے آسمانوں اور زمین کی حکومت پر نظر نہیں کی اور اس پر جو کچھ اللہ نے پیدا کیا ہے اس پر بھی،266 ۔ اور اس بات پر کہ ممکن ہے ان کی اجل قریب ہی آپہنچی ہو،267 ۔ غرض یہ کہ اس (قرآن) کے بعد یہ کس بات پر ایمان لائیں گے ؟ ،268 ۔

266 ۔ (کہ اس غوروفکر سے انہیں توحید کا علم استدلالی حاصل ہوجاتا) 267 ۔ کہ اس مراقبہ استحضار موت سے احتمال عذاب سے ڈرتے اور اس سے بچنے کی فکر کرتے) ۔ 268 ۔ (کہ سب سے زیادہ مؤثر وبلیغ کلام تو یہ ہے) بعدہ میں ضمیرہ قرآن مجید ہی کی طرف ہے۔
Ayah 7:186

مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَلَا هَادِیَ لَهٗ١ؕ وَ یَذَرُهُمْ فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ Open ayah 7:186 in the Quran reader

جسے اللہ گمراہ کردے اس کے لیے کوئی راہ دکھانے والا نہیں اور وہ انہیں ان کی سرکشی میں بھٹکتا ہوا چھوڑے رکھتا ہے،269 ۔

269 ۔ (اور گرفت ہمیشہ فورا ہی نہیں کرتا) (آیت) ” من یضلل اللہ “۔ اللہ کی طرف سے یہ اضلال، جیسا کہ بارہا پہلے آچکا ہے، بندہ کے عدم طلب ہدایت کے نتیجہ کے طور پر ہوتا ہے۔
Ayah 7:187

یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَا١ؕ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّیْ١ۚ لَا یُجَلِّیْهَا لِوَقْتِهَاۤ اِلَّا هُوَ١ؔۘؕ ثَقُلَتْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ لَا تَاْتِیْكُمْ اِلَّا بَغْتَةً١ؕ یَسْئَلُوْنَكَ كَاَنَّكَ حَفِیٌّ عَنْهَا١ؕ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:187 in the Quran reader

یہ لوگ آپ سے قیامت کی بابت دریافت کرتے ہیں،270 ۔ کہ اس کا وقوع کب ہوگا آپ کہہ دیجیے کہ اس کا علم تو بس میرے پروردگار ہی کے پاس ہے اس کے وقت پر اسے کوئی نہ ظاہر کرے گا بجز،271 ۔ اس (اللہ) کے بھاری) (حادثہ) ہے وہ آسمانوں اور زمین میں وہ تم پر محض اچانک ہی آپڑے گی آپ سے دریافت کرتے بھی ہیں تو (اس طرح کہ) گویا آپ اس کی تحقیق کرچکے ہیں، آپ کہہ دیجیے کہ اس کا علم تو بس اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ (یہ بھی) نہیں جانتے،272 ۔

270 ۔ (علم وواقفیت کے لیے نہیں، بلکہ تمسخر و استہزاء کی راہ سے) منکرین کے اس سوال میں سنجیدگی ذرا بھی نہ ہوتی۔ محض تمسخر مقصود ہوتا۔ کانوا یسئلون عن وقت الساعۃ استبعادا لوقوعھا وتکذیبا لوجودھا (ابن کثیر) 271 ۔ اور وہ ظاہر کرنا یہی ہے کہ قیامت واقع ہو کر رہے گی) التجلیۃ اظھار الشیء (قرطبی) (آیت) ” علمھا “۔ یعنی اس کے وقت وقوع کا تفصیلی علم، (آیت) ” انما “۔ اس کلمہ حصر نے صاف کردیا کہ اس علم میں کوئی بھی مخلوق، نبی ہو یا فرشتہ باری تعالیٰ کا شریک نہیں۔ انجیل تک میں یہ قول موجود ہے :۔ اس دن اور اس گھڑی کی بابت کوئی نہیں جانتا، نہ آسمان کے فرشتے نہ بیٹا مگر صرف باپ (متی 24:36) (آیت) ” ایان “۔ حتی کے معنی میں ہے۔ متی کے معنی میں بھی لیا گیا ہے۔ عبارۃ عن وقت الشیء ویقارب معنی متی (راغب) 272 ۔ جاہل منکرین حشر کے استدلال میں ترتیب مقدمات یہ تھی کہ جب آپ رسالت کے مدعی ہیں تو علم غیب بھی آپ کو ضرور ہی ہوگا اور جب علم غیب ہے، تو وقوع قیامت کا تفصیلی علم بھی آپ کے لیے لازمی ہے۔ اس لیے اگر یہ علم نہیں رکھتے تو آپ کا دعوائے رسالت بھی صحیح نہیں کھلی ہوئی غلطی اس استدلال میں یہ تھی کہ غیب دانی کو کوئی جزومنصب رسالت کا فرض کرلیا گیا تھا۔ (آیت) ” کانک حفی عنھا “۔ وقت قیامت کے علم کی یہ مکرر اور تاکیدی نفی ان تمام ظنی وتخمینی معلومات کی تردید وتغلیط کررہی ہے۔ جو دنیا کی مدت عمر سے متعلق عوام میں کبھی کسی اور کبھی کسی کے حوالہ سے مشہور ہوتے رہتے ہیں۔ فی ھذہ الایۃ دلیل علی بطلان قول من یدعی العلم ببقاء مدۃ الدنیا (جصاص) (آیت) ” ولکن اکثر الناس لایلمون “۔ یعنی اتنی موٹی بات بھی نہیں جانتے کہ وقت قیامت کا تفصیلی علم ہرگز لازمہ نبوت نہیں (آیت) ” ثقلت فی السموت والارض “۔ یعنی وہ ایسا پر ہیبت وعظیم الشان واقعہ ہے کہ آسمان و زمین کوئی بھی اس کی برداشت کی قوت نہیں رکھتے، سب اس وقت ٹوٹ پھوٹ کر رہیں گے۔ قال قتادۃ وغیرہ المعنی لاتطیقھا السموت والارض لعظمھا (قرطبی)
Ayah 7:188

قُلْ لَّاۤ اَمْلِكُ لِنَفْسِیْ نَفْعًا وَّ لَا ضَرًّا اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ وَ لَوْ كُنْتُ اَعْلَمُ الْغَیْبَ لَا سْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَیْرِ١ۛۖۚ وَ مَا مَسَّنِیَ السُّوْٓءُ١ۛۚ اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 7:188 in the Quran reader

آپ کہہ دیجیے کہ میں اپنی ہی ذات کے لیے کسی نفع کا اختیار نہیں رکھتا اور نہ کسی ضرر کا مگر اتنا ہی جتنا اللہ چاہے،273 ۔ اور اگر میں غیب کو جانتا رہتا تو (اپنے لیے) بہت سے نفع حاصل کرلیتا،274 ۔ اور کوئی مضرت مجھ پر واقع نہ ہوتی،275 ۔ میں تو محض ڈرانے والا اور بشارت دینے والا ہوں ان لوگوں کو جو ایمان رکھتے ہیں،276 ۔

273 ۔ (اور جس امر میں اس کی مشیت مجھے اختیار دینے کی متقضی نہیں ہوئی، اس میں ہر بشر کی طرح میں بھی بالکل عاجز وبے بس ہوں) 274 ۔ لیکن چونکہ میرا علم کامل و محیط نہیں اس لئے نفع تکوینی کے بہت سے مواقع ہاتھ سے جاتے ہی رہتے ہیں) مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا کہ یہ نص ہے اس باب میں کہ قدرت مستقل اور علم محیط مقبولین سے بھی منفی ہیں اور جہلاء اپنے مشائخ سے کس کس طرح اس کا گمان رکھتے ہیں۔ 275 ۔ (حالانکہ تکوینی حیثیت سے مجھے بھی مضرتیں حسب مشیت الہی واقع ہوتی رہتی ہیں) پیغمبر بھی کبھی بیمار پڑتے ہیں، کبھی مالی نقصان اٹھاتے ہیں۔ وقس علی ہذا۔ اور یہ امور ان کے کمال نبوت میں ذرا بھی قادح نہیں ہوتے۔ 276 ۔ (تو اس لیے میں علوم شرعی اور احکام شرعی سے تو خوب بہرہ ور کردیا گیا ہوں باقی امور تکوینی کے علم کامل کی توقع ہی مجھ سے کیوں کی جاتی ہے ؟ ) ۔
Ayah 7:189

هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ وَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِیَسْكُنَ اِلَیْهَا١ۚ فَلَمَّا تَغَشّٰىهَا حَمَلَتْ حَمْلًا خَفِیْفًا فَمَرَّتْ بِهٖ١ۚ فَلَمَّاۤ اَثْقَلَتْ دَّعَوَا اللّٰهَ رَبَّهُمَا لَئِنْ اٰتَیْتَنَا صَالِحًا لَّنَكُوْنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِیْنَ Open ayah 7:189 in the Quran reader

وہ وہی (پروردگار) ہے جس نے تمہیں ایک جان واحد سے پیدا کیا،277 ۔ اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا،278 ۔ تاکہ وہ اس (جوڑے) سے تسکین حاصل کرے،279 ۔ پھر جب وہ (یعنی مرد) اسے ڈھانک لیتا ہے اسے ہلکا سا حمل رہ جاتا ہے پھر وہ اسے لیے ہوئے چلتی پھرتی ہے،280 ۔ پھر جب وہ بوجھل ہوجاتی ہے تو وہ دونوں (میاں بیوی) اپنے پروردگار اللہ سے دعا مانگنے لگتے ہیں کہ اگر تو نے ہمیں صحیح وسالم (اولاد) دے دی تو ہم (تیرے) بڑے شکرگزار ہوں گے،281 ۔

277 ۔ یعنی حضرت آدم (علیہ السلام) سے۔ نہ کہ متعدد مورثوں سے۔ قال جمھور المفسرین المراد بالنفس الواحدۃ ادم (قرطبی) (آیت) ” خلقکم “۔ میں ضمیر نوع انسان کی جانب ہے، یعنی کل نسل انسانی ایک ہی ابو البشر کی اولاد میں ہے۔ یہ نہیں کہ مختلف قوموں، نسلوں قبیلوں کے مورث اعلی بھی الگ الگ ہوں۔ 278 ۔ یعنی حضرت حوا کو۔ (آیت) ” منھا “۔ ضمیر نفس کی طرف بالکل ظاہر ہے لیکن خود نفس سے مراد جنس بھی لی جاسکتی ہے اور لی گئی ہے۔ قیل یرید بہ الجنس (جصاص) والمراد خلق من النوع الانسانی زوجۃ ادم والمقصود التنبیہ علی انہ تعالیٰ جعل زوج ادم انسانا مثلہ (کبیر) ای من جنسھا (روح) ملاحظہ ہو پارہ 4 سورة النساء کی آیت اول۔ 279 ۔ گویا عورت کی پیدایش کی غرض ہی یہ ہے کہ مرد اس سے راحت و سکون حاصل کرے اور (آیت) ’ لیسکن الیھا “۔ کے عموم کے تحت میں مادی، روحانی، دماغی، جسمانی، ہر قسم کی راحتیں آگئیں۔ ملاحظہ ہو انگریزی تفسیر القرآن۔ ضمنا یہ مسئلہ بھی نکل آیا کہ مقصود آفرینش اصلا مستقلا مرد ہے اور عورت تو گویا مرد کے لیے ہے۔ اور ایک تبعی حیثیت رکھتی ہے۔ 280 ۔ اب ابوالبشر وام البشر کے قصہ سے گزر کر مرد وزن کی عام خلقت کا بیان شروع ہوگیا۔ خاص سے عام کی جانب التفات قرآن مجید کا ایک عام اور پسندیدہ اسلوب بیان ہے۔ (آیت) ” فلما تغشھا “۔ کنایہ مباشرت سے ہے۔ کنایۃ عن الوقاع (قرطبی) اے جامعھا والغشیان اتیان الرجل المراۃ (کبیر) 281 ۔ (اور ادائے حقوق توحید کریں گے) (آیت) ” فلما اثقلت “۔ یعنی جب عورت کا پیٹ بھاری ہونے لگتا ہے اور طرح طرح کے مشکلات و خطرات کا سامنا شروع ہوجاتا ہے۔
Ayah 7:190

فَلَمَّاۤ اٰتٰىهُمَا صَالِحًا جَعَلَا لَهٗ شُرَكَآءَ فِیْمَاۤ اٰتٰىهُمَا١ۚ فَتَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ Open ayah 7:190 in the Quran reader

لیکن جب (اللہ) انہیں جیتی جاگتی (اولاد) دے دیتا ہے تو وہ لوگ (اللہ) کی دی ہوئی چیز میں (اللہ کے) شریک قرار دینے لگتے ہیں،282 ۔ تو پاک ہے اللہ ان کے شرک سے

282 ۔ آیت کے اندر شرک کی ساری قسمیں آگئیں۔ (آیت) ” جعلا “۔ کی ضمیر تثنیہ کس کی جانب ہے ؟ بعض اس طرف گئے ہیں کہ آدم (علیہ السلام) وحوا مراد ہیں۔ لیکن قول محقق یہ ہے کہ بنی آدم میں سے ہر نفس اور زوج نفس مراد ہیں بعض تابعین سے بھی یہی منقول ہے۔ قال الحسن وقتادۃ الضمیر فی جعلا عائد الی النفس وزوجہ من والد ادم لا الی ادم وحواء (جصاص) جعل الزوج والزوجۃ للہ شرکاء (کبیر۔ عن القفال) امام رازی (رح) نے قفال کے حوالہ سے لکھا ہے کہ یہ قصہ بہ طور تمثیل کے مشرکین کی عام حالت کو بیان کررہا ہے اور اس تفسیر کو بہت ہی پسند فرمایا ہے۔ ھذا جواب فی غایۃ الصحۃ والسداد (کبیر) اور محققین نے یہ بھی کہا ہے کہ آیت میں ضمیر کو آدم (علیہ السلام) وحوا (علیہما السلام) کی طرف راجع کرنے کی کوئی تائید نہ قرآن سے ملتی ہے نہ حدیث صحیح سے اور نہ ایسے قصہ پیغمبروں کے لائق ہیں۔ لم تثبت فی قران ولا حدیث صحیح فاطر حت ذکرھا (بحر) وامثال ذالک لا تلیق بالانبیاء (بیضاوی)
Ayah 7:191

اَیُشْرِكُوْنَ مَا لَا یَخْلُقُ شَیْئًا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَ٘ۖ Open ayah 7:191 in the Quran reader

کیا (اللہ کے ساتھ) یہ انہیں شریک کرتے ہیں جو کسی چیز کو پیدا نہ کرسکیں (بلکہ) خود ہی پیدا کیے گئے ہیں،283 ۔

283 ۔ اس میں مورتیوں بت، عناصر طبعی وغیرہ سارے ہی معبودان باطل آگئے۔
Ayah 7:192

وَ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ لَهُمْ نَصْرًا وَّ لَاۤ اَنْفُسَهُمْ یَنْصُرُوْنَ Open ayah 7:192 in the Quran reader

وہ انہیں کسی قسم کی مدد بھی نہیں دے سکتے ہیں (بلکہ) خود اپنی ہی مدد نہیں کرسکتے،284 ۔

284 ۔ مشرکوں کی کمال، حماقت دکھائی ہے کہ ایسوں کے آگے جھکتے ہیں اور کرتے ہیں۔ جو کسی کو تو پیدا کیا کرتے خود اپنے پیدا کرنے پر قادر نہیں۔ بلکہ اپنی پیدائش تک کے لئے دوسرے ہی کے تمام تر محتاج ہیں۔ دوسری آیت میں ترقی کرکے ارشاد ہوا ہے کہ اتناہی نہیں بلکہ تخلیق الگ رہی وہ تو امداد تک پر قادر نہیں۔ نہ کسی دوسرے کی نہ خود اپنی ہی ! حیرت اور کمال حیرت ہے کہ ایسی بےبس ہسیتوں کو معبود کے درجہ پر رکھا جائے !
Ayah 7:193

وَ اِنْ تَدْعُوْهُمْ اِلَى الْهُدٰى لَا یَتَّبِعُوْكُمْ١ؕ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ اَدَعَوْتُمُوْهُمْ اَمْ اَنْتُمْ صَامِتُوْنَ Open ayah 7:193 in the Quran reader

اور اگر تم انہیں کوئی بات بتلانے کو پکارو تو تمہاری پیروی نہ کرسکیں برابر ہیں (دونوں امر) تمہارے اعتبار سے کہ خواہ انہیں پکارو خواہ خاموش رہو،285 ۔

285 ۔ (آیت) ” تدعوھم الی الھدی “۔ کے ایک معنی تو یہی ہیں کہ اگر تم انہیں اس غرض سے پکارو کہ یہ تمہیں کوئی راہ بتلائیں تو تمہارا کہنا یہ نہ کرسکیں۔ یعنی راہ نہ بتلا سکیں۔ اور دوسرے معنی یہ ہوسکتے ہیں کہ اگر تم انہیں اس لئے پکارو کہ تم انہیں راہ دکھلادو تو یہ تمہارے کہنے پر نہ چلیں یعنی ہدایت پر عمل نہ کرسکیں۔ (آیت) ” تدعوھم “۔ میں خطاب مشرکین سے ہے اور ضمیر ھم اصنام کی جانب ہے۔ قیل الخطاب للمشرکین وھم ضمیر الاصنام (بیضاوی)
Ayah 7:194

اِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ عِبَادٌ اَمْثَالُكُمْ فَادْعُوْهُمْ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 7:194 in the Quran reader

بیشک جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو وہ تمہارے ہی جیسے بندے ہیں سو تم انہیں پکارو وہ تمہیں جواب دیں گے اگر تم سچے ہو،286 ۔

286 ۔ (لیکن وہ جواب کہاں دے پاتے ہیں ؟ اور یہی ایک بات تمہارے دعوے کو بدیہی البطلان بنا دینے کے لئے کافی ہے) (آیت) ” عباد امثالکم “۔ یہ مثلیت ومشابہت انسان اور ان دیوتاؤں کے مخلوق ہونے اور بےبس وبے اختیار ہونے میں ہے۔ قال الحسن فی کونھا مملوکۃ اللہ وقال التبریزی فی کونھا مخلوقۃ (بحر) اے مماثلۃ لکم من حیث مملوکۃ للہ تعالیٰ مسخرۃ لامرہ عاجزۃ عن النفع والضر (روح) من حیث انھا مملوکۃ مسخرۃ (بیضاوی) اشارہ ہے جاہلی قوموں کے دیوتاؤں، سورج، چاند، زہرہ مشتری، آکاش دیوتا وغیرہ کی جانب۔ (آیت) ” ان کنتم صدقین “۔ اگر تم سچے ہو۔ ان کے معبود ورب ہونے کے باب میں۔ توریت میں بعل پرستوں اور بعل کے نبیوں کے سلسلہ ذکر میں ہے :۔” انہوں نے وہ بیل جو انہیں د یا گیا تھا لیا اور اسے تیار کیا اور صبح سے دوپہر تک بعل کا نام لیاکئے کہ اے بعل ہماری سن، پر کچھ آواز نہ ہوئی اور نہ کوئی جواب دینے والا تھا۔ اور وہ اس مذبح پر جو بنا تھا کو دا کئے اور دوپہر کو ایسا ہوا کہ ایلیاہ ان پر ہنسا اور بولا، بلندآواز سے پکارو کیونکہ وہ تو ایک خدا ہے، شاید وہ باتیں کررہا ہے یا خلوت میں ہے یا کہیں سفر میں ہے اور شاید کہ وہ سوتا ہے۔ سو ضرور ہے کہ وہ جگایا جائے ( 1 ۔ سلاطین 18:26، 27) (آیت) ” تدعون “۔ میں دعاء سے مراد ان بتوں کو معبود قرار دینا اور فادعوھم میں دعاء سے مراد ان سے طلب نفع ودفع ضرر چاہنا ہے۔ عنی بالدعاء الاول تسمیتھم الاصنام الھۃ۔ والدعاء الثانی طلب المنافع وکشف المضار من جھتھم (جصاص) تدعون اے تعبدونھم وتسمونھم الھۃ (بیضاوی) مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا کہ نداء غیر اللہ بہ طور استغاثہ آیت کی رو سے ناجائز ثابت ہورہی ہے۔