37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsتفسیرِ ماجدی
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:80 in the Quran reader
بیشک ہم مخلصین کو (ایسا ہی) صلہ دیا کرتے ہیں
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:81 in the Quran reader
بیشک وہ ہمارے ایمان دار بندوں میں تھے
ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ Open ayah 37:82 in the Quran reader
پھر ہم نے غرق کردیا اوروں کو،37۔
وَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَۘ Open ayah 37:83 in the Quran reader
اور ان کے طریقہ والوں میں براھیم بھی تھے،38۔
اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ Open ayah 37:84 in the Quran reader
(ان کا قصہ یاد کیجئے) جب وہ اپنے پروردگار کی طرف قلب سلیم کے ساتھ متوجہ ہوئے،39۔
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَۚ Open ayah 37:85 in the Quran reader
جب کہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کس (واہیات) چیز کی عبادت کرتے ہو
اَئِفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَؕ Open ayah 37:86 in the Quran reader
کیا گڑھے ہوئے معبود اللہ کے دوا (معبود بنانا) چاہتے ہو ؟
فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 37:87 in the Quran reader
تو تمہارا پروردگار عالم سے متعلق کیا خیال ہے ؟ ،40۔
فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِۙ Open ayah 37:88 in the Quran reader
پھر ابراہیم نے ستاروں کو ایک نگاہ بھر کے دیکھا
فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ Open ayah 37:89 in the Quran reader
اور کہہ دیا کہ میں مضمحل ہوں
فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ Open ayah 37:90 in the Quran reader
غرض وہ لوگ ان کو چھوڑ کر چلے گئے،41۔
فَرَاغَ اِلٰۤى اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَۚ Open ayah 37:91 in the Quran reader
تو یہ انکے ٹھاکروں میں جا گھسے اور کہنے لگے کیا تم کھاتے نہیں ہو ؟
مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ Open ayah 37:92 in the Quran reader
تمہیں کیا ہوا، تم بولتے ہی نہیں، ؟ ،42۔
فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ Open ayah 37:93 in the Quran reader
پھر ان پر قوت کے ساتھ جا پڑے اور مارنے لگے،43۔
فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ Open ayah 37:94 in the Quran reader
پھر وہ لوگ انکے پاس دوڑتے آئے،44۔
قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَۙ Open ayah 37:95 in the Quran reader
(ابراہیم (علیہ السلام) نے) کہا کیا تم ان چیزوں کی پرستش کرتے ہو جنہیں (خودہی) تراشتے ہو،45۔
وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 37:96 in the Quran reader
حالانکہ تم کو اور جو کچھ تم بناتے ہو (سب کو) اللہ ہی نے پیدا کیا ہے،46۔
قَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْهُ فِی الْجَحِیْمِ Open ayah 37:97 in the Quran reader
وہ لوگ بولے اس کیلئے ایک آتش کدہ تعمیر کرو اور اس دہکتی ہوئی آگ میں اسے ڈال دو
فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ Open ayah 37:98 in the Quran reader
غرض ان لوگوں نے اس کے ساتھ برائی کر ان چاہا سو ہم نے انہیں کو نیچا دکھا دیا،47۔
وَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ Open ayah 37:99 in the Quran reader
اور ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا میں اپنے پروردگار کی طرف چلا جاتا ہوں، سو وہ مجھے پہنچا ہی دے گا،48۔
رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 37:100 in the Quran reader
اے میرے پروردگار مجھے ایک صالح (فرزند) دے
فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ Open ayah 37:101 in the Quran reader
سو ہم نے انہیں ایک حلیم المزاج لڑکے کی بشارت دی،49
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰى١ؕ قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ١٘ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ Open ayah 37:102 in the Quran reader
سو جب وہ لڑکا ان کے ساتھ چلنے پھرنے کے قابل ہوگیا تو انہوں نے کہا بیٹا ! میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں تمہیں ذبح کررہا ہوں، سو تم بھی سوچ لو تمہاری کیا رائے ہے وہ بولے اے میرے باپ آپ کر ڈالیے جو کچھ آپ کو حکم ملا ہے، آپ انشاء اللہ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے،50۔
فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ Open ayah 37:103 in the Quran reader
پھر جب دونوں نے حکم کو تسلیم کرلیا اور (باپ نے بیٹے کو) کروٹ پر لٹا دیا،51۔
وَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ Open ayah 37:104 in the Quran reader
اور ہم نے انہیں آواز دی کہ اے ابراہیم
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا١ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:105 in the Quran reader
تم نے خواب کو خوب سچ کردکھایا،52۔ (وہ وقت ہی عجب تھا) ہم مخلصین کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں،53۔
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ Open ayah 37:106 in the Quran reader
بیشک یہ تھا بھی کھلا ہوا امتحان،54۔
وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ Open ayah 37:107 in the Quran reader
اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے عوض میں دیا،55۔
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ Open ayah 37:108 in the Quran reader
اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں یہ بات رہنے دی
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ Open ayah 37:109 in the Quran reader
کہ ابراہیم (علیہ السلام) پر سلام ہو
كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:110 in the Quran reader
ہم مخلصین کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں،56۔
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:111 in the Quran reader
بیشک وہ ہمارے ایمان دار بندوں میں تھے،57۔
وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 37:112 in the Quran reader
اور ہم نے اسے بشارت دی اسحاق (علیہ السلام) کی کہ نبی اور نیک بندوں میں ہوں گے،58۔
وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَ١ؕ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠ Open ayah 37:113 in the Quran reader
اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) پر اور اسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل کیں،59۔ اور ان دونوں کی نسل میں بعض بعض اچھے بھی ہیں اور بعض صریحا اپنے اوپر ظلم کررہے ہیں،60۔
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ Open ayah 37:114 in the Quran reader
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) پر بھی احسان کیا
وَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ Open ayah 37:115 in the Quran reader
اور ہم نے ان دونوں کو اور ان کی قوم کو بڑے غم سے نجات دی،61۔
وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ Open ayah 37:116 in the Quran reader
اور ہم نے ان سب کی مدد کی، سو یہی لوگ غالب رہے،62۔
وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ Open ayah 37:117 in the Quran reader
اور ہم نے ان دونوں کو ایک واضح کتاب دی
وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ Open ayah 37:118 in the Quran reader
اور ہم نے انہیں سیدھے راستہ پر قائم رکھا،63۔