26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsکشف الرحمٰن
لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَۙ Open ayah 26:201 in the Quran reader
یہ لوگ اس وقت تک اس قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک یہ درد ناک عذاب نہ دیکھ لیں گے
فَیَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ Open ayah 26:202 in the Quran reader
وہ عذاب ان پر اچانک آ پہونچے گا اور ان کو اس کے آنے کی خبر بھی نہ ہوگی
فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ Open ayah 26:203 in the Quran reader
اس وقت یہ لوگ یوں کہیں گے کیا ہم کچھ مہلت دئیے جاسکتے ہیں
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 26:204 in the Quran reader
کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے وقوع کو جلد ی چاہتے ہیں
اَفَرَءَیْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِیْنَۙ Open ayah 26:205 in the Quran reader
اے مخاطب بھلا دیکھ تو سہی اگر ہم ان کو چند سال تک عیش کرنیکا موقع دیدیں
ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا یُوْعَدُوْنَۙ Open ayah 26:206 in the Quran reader
پھر ان پر وہ عذاب آ پہونچے گا جس سے ان کو ڈرایا جارہا ہے
مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یُمَتَّعُوْنَؕ Open ayah 26:207 in the Quran reader
تو وہ ان کا چند سالہ عیش جس سے وہ بہرہ مند کئے گئے ہیں ان کو کیا فائدہ پہونچو سکتا ہے
وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ٥ۗۛۖ Open ayah 26:208 in the Quran reader
اور ہم نے بستیوں میں سے کسی ایسی بستی کو ہلاک نہیں کیا کہ جس میں ڈرانے والے نہ ائے ہوں
ذِكْرٰى١ۛ۫ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 26:209 in the Quran reader
نصیحت کی غرض سے اور ہمارا شیوہ طلم نہیں ہے
وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّیٰطِیْنُ Open ayah 26:210 in the Quran reader
اور اس قرآن کو شیاطین لیکر نہیں آئے
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَؕ Open ayah 26:211 in the Quran reader
اور یہ کام نہ تو ان کے لئے مناسب اور سزا دار ہے اور نہ وہ اس پر قدرت ہی رکھتے ہیں
اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَؕ Open ayah 26:212 in the Quran reader
کیونکہ وہ شیاطین تو آسمانی خبروں کے سننے ہی سے روک دئیے گئے ہیں
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَۚ Open ayah 26:213 in the Quran reader
سو اے پیغمبر آپ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کی عبادت نہ کریں ورنہ آپ ان لوگوں میں سے ہوجائیں گے جن کو سزا دی جائے گی
وَ اَنْذِرْ عَشِیْرَتَكَ الْاَقْرَبِیْنَۙ Open ayah 26:214 in the Quran reader
اور آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیے
وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 26:215 in the Quran reader
اور مسلمانوں میں سے جو لوگ بھی آپ کے پیرو ہیں ان کے سامنے اپنے بازو پست رکھیے یعنی فروتنی اور تواقع کے ساتھ پیش آئیے
فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ Open ayah 26:216 in the Quran reader
پھر جن کو آپ ڈرائیں اگر وہ آپ کا کہنا نہ مانیں تو آپ فرما دیجئے کہ میں تمہارے اعمال سے بےتعلق اور بری الذمہ ہوں
وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ Open ayah 26:217 in the Quran reader
اور آپ اس زبردست اور رحم کرنے والے پر بھروسہ رکھیئے
الَّذِیْ یَرٰىكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ Open ayah 26:218 in the Quran reader
جو آپ کو اس وقت بھی دیکھتا ہے جب آپ تہجد کی نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں
وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ Open ayah 26:219 in the Quran reader
اور اسوقت بھی آپ کی نشست و برخاست کو دیکھتا ہے جب آپ نمازیوں میں ہوتے ہیں
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 26:220 in the Quran reader
بیشک وہی خوب سننے والا جاننے والا ہے
هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّیٰطِیْنُؕ Open ayah 26:221 in the Quran reader
اے پیغمبر ! لوگوں سے کہہ دیجئے کہ میں تم کو بتائوں کہ شیاطین کس پر اترا کرتے ہیں
تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 26:222 in the Quran reader
وہ ہر اس جھوٹے بد کردار پر اترا کرتے ہیں
یُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ اَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَؕ Open ayah 26:223 in the Quran reader
جو شیاطین کی باتوں پر کان لگایا کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر بہت ہی جھوٹ بولا کرتے ہیں
وَ الشُّعَرَآءُ یَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَؕ Open ayah 26:224 in the Quran reader
اور شاعروں کی بات پر وہی چلتے ہیں جو بےراہ ہیں
اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِیْ كُلِّ وَادٍ یَّهِیْمُوْنَۙ Open ayah 26:225 in the Quran reader
اے مخاطب کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ یہ شاعر ہر میدان میں حیران و سرگرداں پڑے پھرتے ہیں
وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَۙ Open ayah 26:226 in the Quran reader
اور یہ شاعر وہ باتیں کہا کرتے ہیں ج و کرتے ہیں
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ ذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ انْتَصَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا١ؕ وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ۠ Open ayah 26:227 in the Quran reader
مگر ہاں وہ شاعر مستثنیٰ ہیں جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے اور انہوں نے اپنے اشعار میں بکثرت اللہ کا ذکر کیا اور انہوں نے اس ظلم کے بعد جو ان پر کیا جاچکا ہے اس ظلم کا بدلہ لیا اور عنقریب ان لوگوں کو معلوم ہوجائیگا جنہوں نے ظلم پر کمر باندھ رکھی ہے کہ انکو کس جگہ پر پلٹ کر جانا ہے