26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsکشف الرحمٰن
طٰسٓمّٓ Open ayah 26:1 in the Quran reader
طسم
تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ Open ayah 26:2 in the Quran reader
یہ سورت ایک واضح کتاب یعنی قرآن کریم کی آیتیں ہیں
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:3 in the Quran reader
اے پیغمبر آپ شاید ان کافروں کے ایمان نہ لانے کی وجہ سے اپنی جان کھو بیٹھیں گے
اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِیْنَ Open ayah 26:4 in the Quran reader
اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے ایک بڑی نشانی نازل کردیں کہ اس نشانی کے سامنے ان کی گردنیں پست ہوکر رہ جائیں
وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ Open ayah 26:5 in the Quran reader
اور ان کافروں کے پاس کوئی نیا نصیحت آمیزحکم رحمان کی جانب سے نہیں پہونچتا مگر یہ کہ وہ اس حکم سے روگردانی کرتے ہیں
فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَیَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 26:6 in the Quran reader
بہرحال ! یہ تکذیب کرچکے اب عنقریب ان کو اس بات کی حقیقت معلوم ہوجائے گی جس کا یہ لوگ مذاق اڑا یا کرتے تھے
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ Open ayah 26:7 in the Quran reader
کیا ان لوگوں نے زمین کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اس سے ہر قسم کی کتنی اچھی اچھی چیزیں اگائی ہیں
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:8 in the Quran reader
بیشک اس روئیدگی میں بڑی نشانی ہے اور ان میں کے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:9 in the Quran reader
اور بیشک آپ کا ہی رب کمال قوت کا مالک اور بڑی مہربانی کرنیوالا ہے ۔
وَ اِذْ نَادٰى رَبُّكَ مُوْسٰۤى اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَۙ Open ayah 26:10 in the Quran reader
اور اے پیغمبر وہ واقعہ قابل ذکر ہے جب آپ کے رب نے موسیٰ کو پکارا کہ تو اس ظالم قوم کے پاس جا
قَوْمَ فِرْعَوْنَ١ؕ اَلَا یَتَّقُوْنَ Open ayah 26:11 in the Quran reader
جو فرعون کی قوم ہے کیا وہ لوگ ڈرتے نہیں
قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِؕ Open ayah 26:12 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا اے میرے پروردگار میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ کہیں وہ مجھ کو جھٹلا دیں
وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ Open ayah 26:13 in the Quran reader
اور میرا دل رکتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی لہٰذا آپ ہارون (علیہ السلام) پر بھی وحی بھیج دیجئے
وَ لَهُمْ عَلَیَّ ذَنْۢبٌ فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِۚ Open ayah 26:14 in the Quran reader
اور میرے ذمہ ان لوگوں کا ایک جرم بھی ہے تو میں ڈرتا ہوں کہ کہیں وہ مجھ کو قتل کر ڈالیں
قَالَ كَلَّا١ۚ فَاذْهَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ Open ayah 26:15 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ایسا ہگرز نہیں ہوگا سو تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جائو کہ ہم تمہارے ساتھ سننے والے موجود ہیں
فَاْتِیَا فِرْعَوْنَ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 26:16 in the Quran reader
پس تم دونوں فرعون کے پاس جائو اور اس سے کہو کہ ہم رب العالمین کے فرستادے ہیں
اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 26:17 in the Quran reader
اور یہ پیغام لائے ہیں کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے
قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِیْنَا وَلِیْدًا وَّ لَبِثْتَ فِیْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِیْنَۙ Open ayah 26:18 in the Quran reader
فرعون نے موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں رکھ کر بچپنے میں تیری پرورش نہیں کی اور کیا تو نے اپنی زندگی کے کتنے ہی سال ہمارے ہاں نہ گذارے
وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِیْ فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 26:19 in the Quran reader
اور تو نے اپنا ایک اور کام بھی کیا تھا جو کیا تھا اور تو بڑا ہی ناسپاس ہے
قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیْنَؕ Open ayah 26:20 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا وہ حرکت مجھ سے اس وقت سرزد ہوگئی تھی اور میں غلطی کرنے والوں میں سے تھا
فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِیْ رَبِّیْ حُكْمًا وَّ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 26:21 in the Quran reader
سو جب مجھ کو تم سے خطرہ محسوس ہوا تو میں تمہارے ہاں سے فرار ہوگیا پھر میرے رب نے مجھ کو حکمت و دانش عطا فرمائی اور مجھ کو پیغمبروں میں سے کردیا
وَ تِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَیَّ اَنْ عَبَّدْتَّ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 26:22 in the Quran reader
اور وہ احسان جو تو مجھ پر کر رہا ہے وہ یہی ہے کہ تو نے تمام بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے
قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:23 in the Quran reader
فرعون نے کہا اچھا اور رب العالمین کی حقیقت کیا ہے
قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ Open ayah 26:24 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ وہ پروردگار ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور ان چیزوں کا جو ان دونوں کے مابین ہیں بشرطیکہ تم لوگ یقین کرو
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ Open ayah 26:25 in the Quran reader
فرعون نے اپنے گرد و پیش کے لوگوں سے کہا تم سن رہے ہو
قَالَ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 26:26 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا وہی تمہارا پروردگار ہے اور وہی تمہارے اگلے باپ دادوں کا پروردگار ہے
قَالَ اِنَّ رَسُوْلَكُمُ الَّذِیْۤ اُرْسِلَ اِلَیْكُمْ لَمَجْنُوْنٌ Open ayah 26:27 in the Quran reader
فرعون نے کہا یہ تمہارا رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے بلاشبہ کوئی دیوانہ ہے
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ Open ayah 26:28 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا وہی مشرق اور مغرب کا اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے ان کا پروردگار ہے اگر تم کچھ سمجھ رکھتے ہو
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ Open ayah 26:29 in the Quran reader
فرعون نے کہا اگر موسیٰ (علیہ السلام) تو نے میرے سوا کوئی اور معبود تجویز کیا تو بلاشبہ میں تجھ کو قیدیوں میں شامل کردوں گا
قَالَ اَوَ لَوْ جِئْتُكَ بِشَیْءٍ مُّبِیْنٍۚ Open ayah 26:30 in the Quran reader
اس پر موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کیا اگر میں کوئی صاف وصریح چیز تیرے پاس لایا ہوں
قَالَ فَاْتِ بِهٖۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 26:31 in the Quran reader
فرعون نے کہا اچھا اگر تو سچا ہے تو وہ صاف وصریح چیز پیش کر
فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌۚۖ Open ayah 26:32 in the Quran reader
اس پر موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنا عصا ڈال دیا تو وہ اسی وقت ایک صاف و نمایاں اژدہا بن گیا
وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ۠ Open ayah 26:33 in the Quran reader
اور موسیٰ نے اپنا ہاتھ باہر نکالا تو وہ ہاتھ اسی وقت سب دیکھنے والوں کے سامنے بہت ہی چمکدار ہوگیا
قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌۙ Open ayah 26:34 in the Quran reader
فرعون نے اپنے گردو پیش کے سرداروں سے کہا کہ واقعی یہ شخص کوئی بڑا ماہر اور سمجھ دار جادوگر ہے
یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ١ۖۗ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ Open ayah 26:35 in the Quran reader
جو یہ چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو تمہارے ملک سے باہر نکال دے سو اب تم لوگ اس بارے میں کیا مشورہ دیتے ہو
قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ وَ ابْعَثْ فِی الْمَدَآئِنِ حٰشِرِیْنَۙ Open ayah 26:36 in the Quran reader
سرداروں نے جواب دیا کہ تو موسیٰ (علیہ السلام) اور اس کے بھائی کو کچھ مہلت دے دے اور تو مختلف شہروں میں اپنے ہرکارے بھیجدے
یَاْتُوْكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِیْمٍ Open ayah 26:37 in the Quran reader
کہ وہ ہر ہوشیار جادوگر کو تیرے پاس لے آئیں
فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۙ Open ayah 26:38 in the Quran reader
آخر کار وہ جادوگر مقررہ دن کے ایک خاص وقت پر جمع کرلئے گئے
وَّ قِیْلَ لِلنَّاسِ هَلْ اَنْتُمْ مُّجْتَمِعُوْنَۙ Open ayah 26:39 in the Quran reader
اور لوگوں میں اعلان کیا گیا کہ کیا تم سب لوگ جمع ہوتے ہو یعنی تم کو جمع ہوناچاہئے
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنْ كَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَ Open ayah 26:40 in the Quran reader
تاکہ اگر جادو گروں کا غلبہ حاصل ہو تو ہم سب انہیں کے پیرو رہیں