26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsکشف الرحمٰن
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:121 in the Quran reader
بیشک نوح (علیہ السلام) کے اس واقعہ میں بڑی عبرت ہے اورب اوجود اس کے ان کافروں میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:122 in the Quran reader
اور بیشک تیرا رب کمال قوت کا مالک نہایت مہربانی کرنیوالا ہے۔
كَذَّبَتْ عَادُ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:123 in the Quran reader
اور عاد والوں نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کا شیوہ اختیار کیا
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:124 in the Quran reader
جبکہ ان سے ان کے بھائی ہود (علیہ السلام) نے کہا کیا تم لوگ ڈرتے نہیں
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:125 in the Quran reader
بیشک میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:126 in the Quran reader
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:127 in the Quran reader
میں تم سے اس تبلیغ پر کوئی اجرت نہیں مانگتا میرا اجر و صلہ تو بس رب العالمین ہی کے ذمہ ہے
اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِیْعٍ اٰیَةً تَعْبَثُوْنَ Open ayah 26:128 in the Quran reader
کیا تم لوگ ہر اونچے مقام پر عبث اور بلا ضرورت ایک بلند یادگار بناتے ہو
وَ تَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَۚ Open ayah 26:129 in the Quran reader
اور پختہ پختہ محل بناتے ہو شاید تم کو دنیا میں ہمیشہ رہنا ہے
وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَۚ Open ayah 26:130 in the Quran reader
اور جب تم کسی کو پکڑتے ہو تو بڑے سخت گیر اور بےرحم ہوکر پکڑتے ہو
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:131 in the Quran reader
سو تم اللہ سے ڈرو اور میرا کہنا مانو
وَ اتَّقُوا الَّذِیْۤ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَۚ Open ayah 26:132 in the Quran reader
اور اس خدا سے ڈرو جس نے تمہاری ان چیزوں سے امداد کی جن کو تم خوب جانتے ہو
اَمَدَّكُمْ بِاَنْعَامٍ وَّ بَنِیْنَۚۙ Open ayah 26:133 in the Quran reader
اس نے تمہاری چوپایوں سے اور بیٹوں سے
وَ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚ Open ayah 26:134 in the Quran reader
اور باغوں سے اور چشموں سے امدا کی
اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍؕ Open ayah 26:135 in the Quran reader
میں تم پر ایک بہت بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں
قَالُوْا سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَوَ عَظْتَ اَمْ لَمْ تَكُنْ مِّنَ الْوٰعِظِیْنَۙ Open ayah 26:136 in the Quran reader
ان لوگوں نے ہود (علیہ السلام) کو جواب دیا خواہ تو ہم کو نصیحت کرے یا نصیحت کرنے والا نہ بنے ہمارے لئے دونوں باتیں برابر ہیں
اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 26:137 in the Quran reader
جو باتیں تو کہتا ہے یہ کچھ نہیں مگر محض اگلے لوگوں کی ایک رسم اور عادت ہے
وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَۚ Open ayah 26:138 in the Quran reader
اور ہم ہرگز عذاب دئیے جانیوالے نہیں
فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:139 in the Quran reader
غرض ! ان لوگوں نے ہود (علیہ السلام) کو جھٹلایا سو ہم نے ان کو ہلاک کردیا بیشک عاد کے اس واقعہ میں بڑی سبق آموز عبرت ہے اور باوجود اس کے ان کافروں میں سے اکثر ایمان نہیں لاتے
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:140 in the Quran reader
اور بیشک آپ کا رب ہی کمال قوت کا مالک نہایت رحم والا ہے
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:141 in the Quran reader
قبیلہ ثمود نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:142 in the Quran reader
جبکہ ان لوگوں سے ان کے بھائی حضرت صالح (علیہ السلام) نے فرمایا کیا تم لوگ ڈرتے نہیں
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:143 in the Quran reader
میں تم سب کے لئے ایک امانت دار پیغمبر ہوں
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:144 in the Quran reader
سو اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:145 in the Quran reader
اور میں تم سے اس تبلیغ پر کوئی اجرت طلب نہیں کرتا میرا صلہ تو بس رب العالمین ہی کے ذمہ ہے
اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَۙ Open ayah 26:146 in the Quran reader
کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ تم کو ان نعمتوں میں جو یہاں موجود ہیں بےفکری کے ساتھ چھوڑ دیاجائے گا
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 26:147 in the Quran reader
وہ نعمتیں یہ ہیں کہ باغوں میں چشموں میں
وَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِیْمٌۚ Open ayah 26:148 in the Quran reader
اور کھیتوں میں اور ان کھجوروں میں جن کیخوشے نرم اور لدے ہوئے ہیں
وَ تَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا فٰرِهِیْنَۚ Open ayah 26:149 in the Quran reader
اور کیا تم کمال صنعت کے ساتھ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے رہو گے
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:150 in the Quran reader
سو اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو
وَ لَا تُطِیْعُوْۤا اَمْرَ الْمُسْرِفِیْنَۙ Open ayah 26:151 in the Quran reader
اور ایسے لوگوں کا کہنا نہ مانو جو حد سے بڑھ جانے والے ہیں
الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ Open ayah 26:152 in the Quran reader
وہ ایسے ہیں جو ملک میں فساد برپا کرتے رہتے ہیں اور اصلاح نہیں کیا کرتے
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۚ Open ayah 26:153 in the Quran reader
ان لوگوں نے جواب دیا سوائے اس کے کچھ نہیں کہ تو تو سحر زدہ اور جادو کے مارے لوگوں میں سے ہے
مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۖۚ فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 26:154 in the Quran reader
تو صرف ہم ہی جیسا ایک آدمی ہے سو اگر توسچا ہے تو کوئی معجزہ پیش کر
قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۚ Open ayah 26:155 in the Quran reader
اس پر صالح (علیہ السلام) نے کہا یہ ایک اونٹنی ہے ایک باری پانی پینے کے لئے اس کی ہے اور ایک مقررہ دن کی باری تمہارے مواشی کیلئے ہے
وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 26:156 in the Quran reader
اور اس اونٹنی کو بدی اور برائی کے ساتھ ہاتھ بھی نہ لگانا ورنہ تم کو ایک بڑے دن کا عذاب آپکڑے گا
فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَۙ Open ayah 26:157 in the Quran reader
آخر کار ان لوگوں نے اس اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر وہ پشیمان ہوئے
فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:158 in the Quran reader
انجام کار ان کو عذاب نے آلیا بیشک ثمود کے اس واقعہ میں بڑ ی سبق آموز نشانی ہے اور باوجود اس کے ان کافروں میں سے اکثر ایمان نہیں لاتے۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:159 in the Quran reader
اور بیشک آپ کا رب کمال قوت کا مالک نہایت رحم والا ہے
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:160 in the Quran reader
لوط (علیہ السلام) کی قوم نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا