26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsکشف الرحمٰن
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:161 in the Quran reader
جب کہ ان لوگوں سے ان کے بھائی لوط (علیہ السلام) نے کہا کیا تم لوگ ڈرتے نہیں
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:162 in the Quran reader
میں تم سب کے لئے ایک امانت دار پیغمبر ہوں
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:163 in the Quran reader
سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:164 in the Quran reader
اور میں تم سے اس تبلیغ پر کوئی اجرت طلب نہیں کرتا میرا صلہ تو بس رب العالمین ہی کے ذمہ ہے
اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 26:165 in the Quran reader
کیا تم ساری خدائی میں سے مردوں یعنی لڑکوں ہی پر مائل ہوتے ہو
وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ Open ayah 26:166 in the Quran reader
اور تمہارے پروردگار نے جو تمہارے لئے بیویاں پیدا کی ہیں تم ان کو چھوڑے رکھتے ہو اصل بات یہ ہے کہ تم حد فطرت و انسانی ت سے بڑھ جانے والے لوگ ہو
قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ Open ayah 26:167 in the Quran reader
ان لوگوں نے جواب دیا اے لوط (علیہ السلام) ! اگر تو اپنی ان باتوں سے باز نہ آئے گا تو تو یقینا بستی سے نکال دیاجائے گا
قَالَ اِنِّیْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَؕ Open ayah 26:168 in the Quran reader
لوط (علیہ السلام) نے کہا بلاشبہ میں تمہارے اس ناشائستہ کام سے سخت نفرت رکھتا ہوں
رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 26:169 in the Quran reader
اے میرے پروردگار ! مجھ کو اور میرے متعلقین کو ان کے کاموں سے جو یہ کر رہے ہیں نجات دے
فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 26:170 in the Quran reader
سو ہم نے لوط (علیہ السلام) کو اور اس کے جملہ متعلقین کو بچا لیا
اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَۚ Open ayah 26:171 in the Quran reader
مگر ہاں ! ایک بڑھیا یعنی لوط (علیہ السلام) کی بیوی کہ وہ رہ گئی رہ جانیوالوں میں
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَۚ Open ayah 26:172 in the Quran reader
پھر ہم نے اور دوسرے سب لوگوں کو ہلاک کر ڈلا
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ Open ayah 26:173 in the Quran reader
اور ہم نے ان پر ایک عجیب قسم کا مینہ برسایا یعنی پتھروں کا سو کیا ہی برا مینہ تھا جو ان لوگوں پر ساجن کو ڈرایا گیا تھا
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:174 in the Quran reader
بیشک اس لوط (علیہ السلام) کے واقعہ میں بڑی سبق آموز عبرت ہے اور باوجود اس کے ان کافروں میں سے اکثر ایمان نہیں لاتے
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:175 in the Quran reader
اور بیشک آپ کا رب ہی کمال قوت کا مالک نہایت مہربانی کرنیوالا ہے ۔
كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:176 in the Quran reader
مدین کے باشندوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:177 in the Quran reader
جبکہ ان لوگوں سے شعیب (علیہ السلام) نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:178 in the Quran reader
میں تم سب کے لئے ایک امانت دار پیغمبر ہوں
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:179 in the Quran reader
سو اللہ سے ڈرو اور میرا کہنا مانو
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:180 in the Quran reader
اور میں تم سے اس تبلیغ پر کوئی اجرت طلب نہیں کرتا میرا صلہ تو بس رب العالمین ہی کے ذمے ہے
اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَۚ Open ayah 26:181 in the Quran reader
تم پیمانہ کو پورا بھرا کرو اور نقصان پہونچانے والے مت بنو
وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِۚ Open ayah 26:182 in the Quran reader
اور ترازو کی ڈنڈی سیدھی رکھ کر تولا کرو
وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَۚ Open ayah 26:183 in the Quran reader
اور لوگوں کو ان کی چیزوں میں نقصان نہ پہونچایا کرو اور ملک میں فساد برپا کرتے نہ پھرا کرو
وَ اتَّقُوا الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 26:184 in the Quran reader
اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور اگلی تمام مخلوقات کو پیدا کیا ہے
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۙ Open ayah 26:185 in the Quran reader
مدین کے باشندوں نے جواب دیا سوائے اس کے نہیں کہ تو تو سحر زدہ اور جادو کے مارے لوگوں میں سے ہے
وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۚ Open ayah 26:186 in the Quran reader
اور تو تو صرف ہم ہی جیسا ایک آدمی ہے اور اصل بات یہ ہے کہ ہم تو تجھ کو جھوٹے لوگوں میں سے سمجھتے ہیں
فَاَسْقِطْ عَلَیْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَؕ Open ayah 26:187 in the Quran reader
سو اگر تو سچوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے
قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 26:188 in the Quran reader
شعیب نے کہا جو کام تم کر رہے ہو ان کو میرا رب خوب جانتا ہے
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 26:189 in the Quran reader
سو یہ لوگ شعیب (علیہ السلام) کی تکذیب کرتے رہے آخر کاران کو سائبان والے دن کے عذاب نے آپکڑا بلاشبہ وہ ایک بڑے خوف ناک دن کا عذاب تھا
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:190 in the Quran reader
بیشک ان لوگوں کے واقعہ میں بڑی عبرت آموز نشانی ہے اور باوجود اس کے ان کافروں میں سے اکثر ایمان نہیں لاتے
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:191 in the Quran reader
اور بیشک آپ کا رب ہی کمال قوت کا مالک اور بڑی مہربانی کرنے والا ہے ۔
وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:192 in the Quran reader
اور بلاشبہ یہ قرآن رب العالمین کا بھیجا ہوا ہے
نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُۙ Open ayah 26:193 in the Quran reader
ایک امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے
عَلٰى قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ Open ayah 26:194 in the Quran reader
اس کو آپ کے قلب پر تاکہ آپ ڈرانے والوں میں سے ہوں
بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍؕ Open ayah 26:195 in the Quran reader
وہ فرشتہ اس قرآن کو صاف اور واضح عربی میں لے کر آیا ہے
وَ اِنَّهٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 26:196 in the Quran reader
اور بلاشبہ اس قرآن کا ذکر امم سابقہ کی کتابوں میں موجود ہے
اَوَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ اٰیَةً اَنْ یَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 26:197 in the Quran reader
کیا ان کفار مکہ کے لئے یہ بات کافی دلیل نہیں ہے کہ اس پیشن گوئی کو بنی اسرائیل کے علماء جانتے ہیں
وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِیْنَۙ Open ayah 26:198 in the Quran reader
اگر ہم اس قرآن کو کسی عجمی شخص پر نازل کردیتے
فَقَرَاَهٗ عَلَیْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِیْنَؕ Open ayah 26:199 in the Quran reader
اور وہ ان کے روبرو ان کو پڑھتا تب بھی یہ لوگ اس کو نہ مانتے
كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَؕ Open ayah 26:200 in the Quran reader
اور اسی طرح ہم نے اس کفرو انکار کو ان گناہ گاروں ک ے قلوب میں داخل کردیا ہے