7. Surah Al-A'raaf
الأعرافThe Heights · 206 ayahsتفسیرِ حقانی
حَقِیْقٌ عَلٰۤى اَنْ لَّاۤ اَقُوْلَ عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الْحَقَّ١ؕ قَدْ جِئْتُكُمْ بِبَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَرْسِلْ مَعِیَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 7:105 in the Quran reader
میں اس بات پر قائم ہوں کہ اللہ کی طرف سے بجز سچ کے اور کچھ نہ کہوں۔ بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے میں بڑی نشانی لایا ہوں سو تو میرے ساتھ بنی اسرائیل کو جانے دے۔
قَالَ اِنْ كُنْتَ جِئْتَ بِاٰیَةٍ فَاْتِ بِهَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 7:106 in the Quran reader
اس نے کہا اگر تو کوئی نشانی لایا ہے تو اس کو لے آ۔ اگر تو سچا ہے۔
فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌۚۖ Open ayah 7:107 in the Quran reader
تب موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا تو وہ وہیں اژدہا بن کر ظاہر ہوگیا
وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ۠ Open ayah 7:108 in the Quran reader
اور اپنا ہاتھ نکالا ہی تھا کہ دیکھنے والوں کو چمکتا ہوا نظر آیا۔
قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌۙ Open ayah 7:109 in the Quran reader
قوم فرعون کے سرداروں نے کہا بیشک یہ تو کوئی بڑا ماہر جادوگر ہے۔
یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ١ۚ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ Open ayah 7:110 in the Quran reader
تم کو تمہارے ملک سے نکالنا چاہتا ہے۔ پھر تم کیا رائے دیتے ہو ؟
قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ وَ اَرْسِلْ فِی الْمَدَآئِنِ حٰشِرِیْنَۙ Open ayah 7:111 in the Quran reader
وہ بولے اس کو اور اس کے بھائی کو رہنے دیجئے اور شہروں میں ہر کارے بھیج دیجئے
یَاْتُوْكَ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِیْمٍ Open ayah 7:112 in the Quran reader
کہ وہ تیرے پاس ہر ایک واقف کار جادوگر کو لے آویں
وَ جَآءَ السَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالُوْۤا اِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ Open ayah 7:113 in the Quran reader
اور فرعون کے پاس جادوگروں نے آکر کہا کیا ہم کو کچھ انعام ملے گا اگر ہم ہی غالب آگئے ؟
قَالَ نَعَمْ وَ اِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ Open ayah 7:114 in the Quran reader
اس نے کہا ہاں اور تم کو تقرب بھی حاصل ہوگا۔
قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنْ نَّكُوْنَ نَحْنُ الْمُلْقِیْنَ Open ayah 7:115 in the Quran reader
جادوگروں نے کہا اے موسیٰ ! یا تو تو ہی ڈال اور یا ہم ہی ڈالتے ہیں۔
قَالَ اَلْقُوْا١ۚ فَلَمَّاۤ اَلْقَوْا سَحَرُوْۤا اَعْیُنَ النَّاسِ وَ اسْتَرْهَبُوْهُمْ وَ جَآءُوْ بِسِحْرٍ عَظِیْمٍ Open ayah 7:116 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا تمہیں ڈالو پھر جب انہوں نے ڈالا تو لوگوں کی نظربندی کردی اور لوگوں کو ڈرایا اور وہ بڑا جادو بنا لائے تھے۔
وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ١ۚ فَاِذَا هِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْفِكُوْنَۚ Open ayah 7:117 in the Quran reader
اور ہم نے (اس وقت) موسیٰ کو وحی کی کہ تم بھی اپنا عصا ڈال دو ۔ پھر تو جو کچھ وہ (سانگ) بنا رہے تھے سب کو یکایک نگلنے لگا۔
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَ بَطَلَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ Open ayah 7:118 in the Quran reader
پس حق قائم رہ گیا اور جو وہ کرتے تھے مٹ گئے۔
فَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَ انْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَۚ Open ayah 7:119 in the Quran reader
سو وہ 1 ؎ یہاں پر مات کھا گئے اور ذلیل ہو کر الٹے پھرگئے
وَ اُلْقِیَ السَّحَرَةُ سٰجِدِیْنَۚۖ Open ayah 7:120 in the Quran reader
اور جادوگر سجدے میں گر کر
قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 7:121 in the Quran reader
کہنے لگے کہ ہم رب العالمین پر ایمان لے آئے
رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ Open ayah 7:122 in the Quran reader
جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے۔
قَالَ فِرْعَوْنُ اٰمَنْتُمْ بِهٖ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ١ۚ اِنَّ هٰذَا لَمَكْرٌ مَّكَرْتُمُوْهُ فِی الْمَدِیْنَةِ لِتُخْرِجُوْا مِنْهَاۤ اَهْلَهَا١ۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:123 in the Quran reader
فر عون نے کہا (ہیں) میرے حکم سے پہلے ہی اس پر ایمان لے آئے۔ یہ تو تمہارا ایک بڑا مکر (پکھنڈ) ہے کہ جس کو تم نے (اس) شہر میں آکر گانٹھا ہے تاکہ لوگوں 2 ؎ کو شہر سے نکال کرلے جائو۔ سو تم کو ابھی معلوم ہو ہی جاتا ہے
لَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَاُصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 7:124 in the Quran reader
کہ میں تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پائوں کٹوائے ڈالتا ہوں۔ پھر تم سب کو سولی دیے دیتا ہوں۔
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ Open ayah 7:125 in the Quran reader
وہ بولے ہم کو تو اپنے رب کے پاس پھر کر جانا ہے
وَ مَا تَنْقِمُ مِنَّاۤ اِلَّاۤ اَنْ اٰمَنَّا بِاٰیٰتِ رَبِّنَا لَمَّا جَآءَتْنَا١ؕ رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ۠ Open ayah 7:126 in the Quran reader
اور تو ہم سے اسی لئے بدلہ لیتا ہے تاکہ ہم اپنے رب کی آیتوں پر ایمان لے آئے جبکہ وہ ہمارے پاس آئیں۔ اے ہمارے رب ! ہم پر صبر انڈیل دے اور ہم کو مسلمان کرکے موت دے۔
وَ قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اَتَذَرُ مُوْسٰى وَ قَوْمَهٗ لِیُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ وَ یَذَرَكَ وَ اٰلِهَتَكَ١ؕ قَالَ سَنُقَتِّلُ اَبْنَآءَهُمْ وَ نَسْتَحْیٖ نِسَآءَهُمْ١ۚ وَ اِنَّا فَوْقَهُمْ قٰهِرُوْنَ Open ayah 7:127 in the Quran reader
اور قوم فرعون کے سرداروں نے کہا کہ کیا آپ موسیٰ اور اس کی قوم کو اس لئے چھوڑتے ہیں کہ وہ ملک میں فساد کرتے پھریں اور آپ کو اور آپ کے معبودوں کو چھوڑ بیٹھیں۔ فرعون نے کہا ہم ابھی ان کے بیٹوں کو مارے ڈالتے ہیں اور ان کی عورتوں کو زندہ رہنے دیتے ہیں اور ہم ان پر (ہر طرح) غالب ہیں۔
قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اسْتَعِیْنُوْا بِاللّٰهِ وَ اصْبِرُوْا١ۚ اِنَّ الْاَرْضَ لِلّٰهِ١ۙ۫ یُوْرِثُهَا مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِیْنَ Open ayah 7:128 in the Quran reader
موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو کیونکہ زمین اللہ کی ہے جو اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے اس کا وارث بنا دے اور انجام (بخیر) پرہیزگاروں کا ہے۔
قَالُوْۤا اُوْذِیْنَا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَاْتِیَنَا وَ مِنْۢ بَعْدِ مَا جِئْتَنَا١ؕ قَالَ عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یُّهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَ یَسْتَخْلِفَكُمْ فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرَ كَیْفَ تَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 7:129 in the Quran reader
انہوں نے کہا ہم کو آپ کے آنے سے پہلے بھی ایذائیں دی گئیں اور آپ کے آنے کے بعد بھی۔ موسیٰ نے کہا عنقریب تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک اور تم کو ملک میں خلیفہ کیا چاہتا ہے پھر دیکھے گا کہ تم کیا کرتے ہو۔
وَ لَقَدْ اَخَذْنَاۤ اٰلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّنِیْنَ وَ نَقْصٍ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ Open ayah 7:130 in the Quran reader
اور ہم نے فرعونیوں کو برسوں کی قحط سالی اور میووں کی کمی میں گرفتار کردیا تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔
فَاِذَا جَآءَتْهُمُ الْحَسَنَةُ قَالُوْا لَنَا هٰذِهٖ١ۚ وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌ یَّطَّیَّرُوْا بِمُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗ١ؕ اَلَاۤ اِنَّمَا طٰٓئِرُهُمْ عِنْدَ اللّٰهِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:131 in the Quran reader
پھر جو کبھی ان پر فراغ دستی آتی تو کہتے یہ تو ہمارا حق ہے اور اگر سختی آپڑتی تو موسیٰ اور ان کے ساتھ والوں کی نحوست بتاتے تھے۔ دیکھو نحوست تو اللہ کے نزدیک انہیں کی ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں
وَ قَالُوْا مَهْمَا تَاْتِنَا بِهٖ مِنْ اٰیَةٍ لِّتَسْحَرَنَا بِهَا١ۙ فَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 7:132 in the Quran reader
اور (فرعونی) کہنے لگے جب کبھی تو (اے موسیٰ ! ) ہمارے پاس کوئی نشانی ہمارے جادو کرنے کے لیے لائے گا تو ہم تجھ پر ایمان لانے کے نہیں۔
فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الطُّوْفَانَ وَ الْجَرَادَ وَ الْقُمَّلَ وَ الضَّفَادِعَ وَ الدَّمَ اٰیٰتٍ مُّفَصَّلٰتٍ١۫ فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ Open ayah 7:133 in the Quran reader
پھر تو ہم نے ان پر طوفان اور ٹڈی اور جوئیں اور مینڈک اور خون بھیجا کھلی کھلی نشانیاں بنا کر سو وہ (اس پر بھی) اکڑا ہی کئے اور وہ ایک نافرمان قوم تھی
وَ لَمَّا وَقَعَ عَلَیْهِمُ الرِّجْزُ قَالُوْا یٰمُوْسَى ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ١ۚ لَئِنْ كَشَفْتَ عَنَّا الرِّجْزَ لَنُؤْمِنَنَّ لَكَ وَ لَنُرْسِلَنَّ مَعَكَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَۚ Open ayah 7:134 in the Quran reader
اور جب ان پر عذاب آپڑتا تو موسیٰ سے کہنے لگتے کہ اپنے رب سے ہمارے لئے اس عہد کے وسیلہ سے جو تجھ سے کیا ہے دعا کرو۔ اگر تم نے ہم سے عذاب دور کردیا تو ہم ضرور تم پر ایمان لے آئیں گے اور ان کے ساتھ بنی اسرائیل کو رخصت کردیں گے۔
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الرِّجْزَ اِلٰۤى اَجَلٍ هُمْ بٰلِغُوْهُ اِذَا هُمْ یَنْكُثُوْنَ Open ayah 7:135 in the Quran reader
پھر جب ہم ان سے وہ عذاب ایک وقت تک کہ جس تک ان کو تھا ٗ ٹال دیتے تھے تو فوراً عہد شکنی کرنے لگتے تھے
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَاَغْرَقْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ بِاَنَّهُمْ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ كَانُوْا عَنْهَا غٰفِلِیْنَ Open ayah 7:136 in the Quran reader
(آخرکار) ہم نے ان سے بدلہ لیا سو ان کو دریا میں غرق کردیا کیونکہ وہ ہماری آیتیں جھٹلایا کرتے اور ان سے غفلت کیا کرتے تھے
وَ اَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِیْنَ كَانُوْا یُسْتَضْعَفُوْنَ مَشَارِقَ الْاَرْضِ وَ مَغَارِبَهَا الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَا١ؕ وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ الْحُسْنٰى عَلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۙ۬ بِمَا صَبَرُوْا١ؕ وَ دَمَّرْنَا مَا كَانَ یَصْنَعُ فِرْعَوْنُ وَ قَوْمُهٗ وَ مَا كَانُوْا یَعْرِشُوْنَ Open ayah 7:137 in the Quran reader
اور ہم نے اس قوم کو جو کمزور خیال کی جاتی تھی مشرق سے مغرب تک اس سرزمین (شام) کا وارث کردیا کہ جس میں ہم نے برکت دے رکھی تھی اور آپ کے رب کی خوشخبری بنی اسرائیل کو پوری ہوگئی۔ ان کے صبر کی وجہ سے اور جو کچھ فرعون اور اس کی قوم چنتی اور بلند عمارتیں بناتی تھی سب کو منہدم کردیا۔
وَ جٰوَزْنَا بِبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْبَحْرَ فَاَتَوْا عَلٰى قَوْمٍ یَّعْكُفُوْنَ عَلٰۤى اَصْنَامٍ لَّهُمْ١ۚ قَالُوْا یٰمُوْسَى اجْعَلْ لَّنَاۤ اِلٰهًا كَمَا لَهُمْ اٰلِهَةٌ١ؕ قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُوْنَ Open ayah 7:138 in the Quran reader
اور بنی اسرائیل کو ہم نے دریا سے پار کردیا تو وہ ایک ایسی قوم کے پاس پہنچے کہ جو اپنے بتوں کے ارد گرد بیٹھے تھے 1 ؎ بنی اسرائیل نے کہا اے موسیٰ ہمارے لئے بھی ایک معبود بنا دیجئے جیسے کے ان کے لئے معبود ہیں۔ موسیٰ نے کہا تم بڑی جاہل قوم ہو۔
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِیْهِ وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 7:139 in the Quran reader
یہ لوگ (بت پرست) جس دین میں ہیں وہ خود غلط ہے اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں وہ بھی سب باطل ہے۔
قَالَ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْكُمْ اِلٰهًا وَّ هُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 7:140 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا کیا اللہ کے سوا کوئی اور معبود تمہارے لئے تلاش کروں حالانکہ اسی نے تو تم کو جہان پر بزرگی دی ہے
وَ اِذْ اَنْجَیْنٰكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ١ۚ یُقَتِّلُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِیْمٌ۠ Open ayah 7:141 in the Quran reader
اور (یاد کرو) جبکہ ہم نے تم کو فرعون والوں سے بچا دیا کہ جو تم کو بری طرح کا عذاب دیتے (اور) تمہارے بیٹوں کو قتل کرتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تو تمہارے رب کا بڑا احسان ہے۔
وَ وٰعَدْنَا مُوْسٰى ثَلٰثِیْنَ لَیْلَةً وَّ اَتْمَمْنٰهَا بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِیْقَاتُ رَبِّهٖۤ اَرْبَعِیْنَ لَیْلَةً١ۚ وَ قَالَ مُوْسٰى لِاَخِیْهِ هٰرُوْنَ اخْلُفْنِیْ فِیْ قَوْمِیْ وَ اَصْلِحْ وَ لَا تَتَّبِعْ سَبِیْلَ الْمُفْسِدِیْنَ Open ayah 7:142 in the Quran reader
اور ہم نے موسیٰ سے تیس رات کا وعدہ کیا تھا اور اس کو دس ملا کر پورا کردیا سو اس کے رب کا وعدہ چالیس رات کا (پورا) ہوا اور موسیٰ اپنے بھائی ہارون کو کوہ طور پر جاتے ہوئے کہہ گئے کہ میری قوم میں میری نیابت کرتے رہنا اور اصلاح کرنا اور مفسدوں کے رستہ پر نہ چلنا
وَ لَمَّا جَآءَ مُوْسٰى لِمِیْقَاتِنَا وَ كَلَّمَهٗ رَبُّهٗ١ۙ قَالَ رَبِّ اَرِنِیْۤ اَنْظُرْ اِلَیْكَ١ؕ قَالَ لَنْ تَرٰىنِیْ وَ لٰكِنِ انْظُرْ اِلَى الْجَبَلِ فَاِنِ اسْتَقَرَّ مَكَانَهٗ فَسَوْفَ تَرٰىنِیْ١ۚ فَلَمَّا تَجَلّٰى رَبُّهٗ لِلْجَبَلِ جَعَلَهٗ دَكًّا وَّ خَرَّ مُوْسٰى صَعِقًا١ۚ فَلَمَّاۤ اَفَاقَ قَالَ سُبْحٰنَكَ تُبْتُ اِلَیْكَ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 7:143 in the Quran reader
اور جبکہ موسیٰ ہمارے وقت پر آئے اور اس کے رب نے ان سے کلام کیا تو موسیٰ نے عرض کیا کہ اے رب ! مجھے دکھا کہ آپ کی طرف دیکھوں۔ فرمایا تم مجھ کو ہرگز نہ دیکھ سکو گے ہاں پہاڑ کو دیکھو۔ پھر اگر وہ اپنی جگہ قائم رہا تو تم بھی مجھے دیکھ لو گے پھر جبکہ ان کے رب نے پہاڑ پر تجلی کی تو اس کو چورا چورا کردیا اور موسیٰ غش کھا کر گر پڑے۔ پھر جب ہوش آیا تو کہنے لگے تو پاک ذات ہے۔ میں نے تیرے حضور میں توبہ کی اور میں سب سے پہلے ایمان لانے والوں میں سے ہوں۔
قَالَ یٰمُوْسٰۤى اِنِّی اصْطَفَیْتُكَ عَلَى النَّاسِ بِرِسٰلٰتِیْ وَ بِكَلَامِیْ١ۖ٘ فَخُذْ مَاۤ اٰتَیْتُكَ وَ كُنْ مِّنَ الشّٰكِرِیْنَ Open ayah 7:144 in the Quran reader
فرمایا اے موسیٰ میں نے اپنی پیغمبری اور ہمکلامی سے لوگوں پر تم کو بزرگی بخشی سو جو میں نے تم کو دیا اس کو لے لو اور شکر گذاری کرتے رہو