7. Surah Al-A'raaf
الأعرافThe Heights · 206 ayahsتفسیرِ حقانی
وَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا١ۘ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ قَدْ جَآءَتْكُمْ بَیِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ هٰذِهٖ نَاقَةُ اللّٰهِ لَكُمْ اٰیَةً فَذَرُوْهَا تَاْكُلْ فِیْۤ اَرْضِ اللّٰهِ وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 7:73 in the Quran reader
اور قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا (اس نے) کہا اے قوم ! اللہ کی عبادت کرو کیونکہ اس کے سوا تمہارا اور کوئی معبود نہیں۔ تمہارے پاس تمہارے رب کے ہاں سے دلیل بھی آچکی ہے کہ یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لئے نشانی بنا کر بھیجی گئی ہے سو اس کو اللہ کی زمین پر پڑی چرنے دو اور بری طرح سے اس کو چھیڑنا بھی نہیں (ورنہ) پھر تو تم پر عذاب الیم آپڑے گا
وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَآءَ مِنْۢ بَعْدِ عَادٍ وَّ بَوَّاَكُمْ فِی الْاَرْضِ تَتَّخِذُوْنَ مِنْ سُهُوْلِهَا قُصُوْرًا وَّ تَنْحِتُوْنَ الْجِبَالَ بُیُوْتًا١ۚ فَاذْكُرُوْۤا اٰلَآءَ اللّٰهِ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ Open ayah 7:74 in the Quran reader
اور (اللہ کی نعمتوں کو) یاد کرو جبکہ تم کو قوم عاد کے بعد جانشین کیا اور تم کو زمین پر بسایا کہ تم نرم زمین میں محل چنتے ہو اور پہاڑوں میں کھود کر گھر بناتے ہو۔ سو اللہ کے احسانات یاد کیا کرو اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو۔
قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِمَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ اَتَعْلَمُوْنَ اَنَّ صٰلِحًا مُّرْسَلٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قَالُوْۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلَ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ Open ayah 7:75 in the Quran reader
اس کی قوم کے متکبر سرداروں نے غریب لوگوں سے جو ایمان لائے تھے (یہ) کہا کہ کیا تم صالح کو اس کے رب کی طرف کا رسول جانتے ہو۔ انہوں نے کہا ہم تو جو کچھ اس کی معرفت بھیجا گیا ہے اس پر یقین کرتے ہیں۔
قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا بِالَّذِیْۤ اٰمَنْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ Open ayah 7:76 in the Quran reader
متکبروں نے کہا جس پر کہ تم ایمان لائے ہو ہم تو اس کے منکر ہیں۔
فَعَقَرُوا النَّاقَةَ وَ عَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ وَ قَالُوْا یٰصٰلِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 7:77 in the Quran reader
پھر تو انہوں نے اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں اور اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی اور کہہ دیا کہ اے صالح ! اگر تو رسولوں میں سے ہے
فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَ Open ayah 7:78 in the Quran reader
تو جس چیز سے ہم کو ڈراتا ہے اس کو ہم پر لے آ۔ پھر تو ان کو زلزلہ نے آلیا سو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔
فَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَ قَالَ یٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَةَ رَبِّیْ وَ نَصَحْتُ لَكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُحِبُّوْنَ النّٰصِحِیْنَ Open ayah 7:79 in the Quran reader
پھر صالح نے ان سے الٹا (موڑ کر) پھر کر (یہ) کہا کہ اے قوم بیشک میں تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچا چکا اور تمہیں نصیحت کرچکا تھا لیکن تم تو نصیحت کرنے والوں کو پسند ہی نہیں کرتے تھے۔
وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 7:80 in the Quran reader
اور لوط کو بھیجا جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا تم کیا وہ بےحیائی کا کام کرتے ہو کہ جس کو تم سے پہلے جہان بھر میں کسی نے نہیں کیا۔
اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ Open ayah 7:81 in the Quran reader
تم تو شہوت میں آکر عورتوں کو چھوڑ کر مردوں پر پلے پڑتے ہو بلکہ تم تو ایک بیہودہ قوم ہو اور اس کی قوم کا بجز اس کہنے کے
وَ مَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اَخْرِجُوْهُمْ مِّنْ قَرْیَتِكُمْ١ۚ اِنَّهُمْ اُنَاسٌ یَّتَطَهَّرُوْنَ Open ayah 7:82 in the Quran reader
اور کچھ جواب نہ تھا کہ ان کو اپنے گائوں سے نکال دو کیونکہ یہ لوگ پاکیزگی ڈھونڈتے ہیں۔
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١ۖ٘ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ Open ayah 7:83 in the Quran reader
پھر ہم نے اس کو اور اس کے کنبہ کو بچا لیا مگر اس کی بیوی کو کیونکہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ؕ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ۠ Open ayah 7:84 in the Quran reader
اور ہم نے اس قوم پر (پتھر اور گندھک) کا مینہ برسا دیا۔ پھر دیکھو تو گنہگاروں کا کیا انجام ہوا۔
وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ قَدْ جَآءَتْكُمْ بَیِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَوْفُوا الْكَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَا١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 7:85 in the Quran reader
اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا۔ اس نے کہا اے قوم ! اللہ کی عبادت کیا کرو اس کے سوا تمہارا اور کوئی معبود نہیں۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف کی حجت آچکی ہے۔ پس ماپ تول کو پورا رکھو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کرکے نہ دیا کرو اور اصلاح ہوجانے کے بعد ملک میں فساد نہ مچائو۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم کو ایمان ہے
وَ لَا تَقْعُدُوْا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوْعِدُوْنَ وَ تَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِهٖ وَ تَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ۚ وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ كُنْتُمْ قَلِیْلًا فَكَثَّرَكُمْ١۪ وَ انْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِیْنَ Open ayah 7:86 in the Quran reader
اور تم ہر ایک (نیک) رستہ پر لوگوں کے دھمکانے کو اور جو اللہ پر ایمان لایا اور اس کو اس کے رستہ سے روکنے کو اور اس میں کجی پیدا کرنے کو نہ بیٹھا کرو اور یاد کرو جبکہ تم کم تھے پھر تم کو بہت کردیا اور دیکھو مفسدوں کا کیسا انجام ہوا ؟
وَ اِنْ كَانَ طَآئِفَةٌ مِّنْكُمْ اٰمَنُوْا بِالَّذِیْۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ طَآئِفَةٌ لَّمْ یُؤْمِنُوْا فَاصْبِرُوْا حَتّٰى یَحْكُمَ اللّٰهُ بَیْنَنَا١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ Open ayah 7:87 in the Quran reader
اور (جو کچھ احکام) مجھے دے کر بھیجا ہے اگر اس کو تم میں سے ایک گروہ نے مان لیا ہے۔ اور دوسرے گروہ نے نہیں مانا ہے تو صبر کرو یہاں تک کہ اللہ ہم میں اور تم میں فیصلہ کر دے اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لَنُخْرِجَنَّكَ یٰشُعَیْبُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَكَ مِنْ قَرْیَتِنَاۤ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِیْ مِلَّتِنَا١ؕ قَالَ اَوَ لَوْ كُنَّا كٰرِهِیْنَ۫ Open ayah 7:88 in the Quran reader
اس کی قوم کے سرکش سرداروں نے کہا کہ اے شعیب ! ہم تجھ کو اور جو تیرے ساتھ ایمان لائے ہیں ان کو بھی اپنی بستی سے ضرور نکال دیں گے یا یہ ہو کہ تم پھر ہمارے مذہب میں آ ملو۔ شعیب نے کہا کیا ہمیں نفرت ہو تو بھی (آ ملیں) ۔
قَدِ افْتَرَیْنَا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اِنْ عُدْنَا فِیْ مِلَّتِكُمْ بَعْدَ اِذْ نَجّٰىنَا اللّٰهُ مِنْهَا١ؕ وَ مَا یَكُوْنُ لَنَاۤ اَنْ نَّعُوْدَ فِیْهَاۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّنَا١ؕ وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا١ؕ عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْنَا١ؕ رَبَّنَا افْتَحْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَیْرُ الْفٰتِحِیْنَ Open ayah 7:89 in the Quran reader
ہم نے اللہ پر بڑا ہی جھوٹ باندھا اگر ہم تمہارے مذہب میں آ ملیں بعد اس کے کہ اللہ نے ہم کو نجات بھی دی ہو۔ اور ہمیں نہیں لائق ہے کہ ہم پھر اس میں آ ملیں مگر ہمارا رب اللہ ہی چاہے (تو بےبسی ہے) اللہ نے ہر ایک چیز کو اپنے علم میں لے لیا ہے اللہ ہی پر ہم نے بھروسہ کرلیا ہے۔ اے رب ہم میں اور ہماری قوم میں حق سے فیصلہ کر دے اور تو بہت ہی اچھا فیصلہ کرنے والا ہے۔
وَ قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لَئِنِ اتَّبَعْتُمْ شُعَیْبًا اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ Open ayah 7:90 in the Quran reader
اور شعیب کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا کہ اگر تم شعیب کے تابع ہوگئے تب تو تم برباد ہی ہوجاؤ گے۔
فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۚۖۛ Open ayah 7:91 in the Quran reader
پھر تو ان کو زلزلہ نے آلیا سو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔
الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا شُعَیْبًا كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ۛۚ اَلَّذِیْنَ كَذَّبُوْا شُعَیْبًا كَانُوْا هُمُ الْخٰسِرِیْنَ Open ayah 7:92 in the Quran reader
جنہوں نے شعیب کو جھٹلایا گویا کہ وہ کبھی وہاں بسے بھی نہ تھے جنہوں نے شعیب کو جھٹلایا وہی خراب ہوئے
فَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَ قَالَ یٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ نَصَحْتُ لَكُمْ١ۚ فَكَیْفَ اٰسٰى عَلٰى قَوْمٍ كٰفِرِیْنَ۠ Open ayah 7:93 in the Quran reader
پھر ان سے شعیب نے منہ پھیرا اور (یہ) کہا) اے قوم ! میں تو تم کو اپنے رب کے پیغام پہنچا چکا اور تمہیں نصیحت بھی کرچکا پھر اب منکروں پر میں کیا افسوس کروں۔
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا فِیْ قَرْیَةٍ مِّنْ نَّبِیٍّ اِلَّاۤ اَخَذْنَاۤ اَهْلَهَا بِالْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمْ یَضَّرَّعُوْنَ Open ayah 7:94 in the Quran reader
اور ہم نے جس بستی میں کوئی نبی بھیجا تو یہی کیا کہ وہاں کے لوگوں کو سختی اور تکلیف میں مبتلا کیا تاکہ وہ عاجزی کریں۔
ثُمَّ بَدَّلْنَا مَكَانَ السَّیِّئَةِ الْحَسَنَةَ حَتّٰى عَفَوْا وَّ قَالُوْا قَدْ مَسَّ اٰبَآءَنَا الضَّرَّآءُ وَ السَّرَّآءُ فَاَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 7:95 in the Quran reader
پھر ہم نے سختی کی جگہ راحت بدل دی یہاں تک کہ لوگ بڑھ گئے اور کہنے لگے کہ ہمارے باپ دادا کو بھی سختی اور راحت پہنچی ہے پھر تو ہم نے ان کو یکایک پکڑ لیا کہ ان کو خبر بھی نہ ہوئی
وَ لَوْ اَنَّ اَهْلَ الْقُرٰۤى اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَرَكٰتٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ وَ لٰكِنْ كَذَّبُوْا فَاَخَذْنٰهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 7:96 in the Quran reader
اور اگر بستیوں کے لوگ ایمان لاتے اور ڈرتے تو ہم ان پر آسمانوں اور زمین کی برکتیں کھول دیتے لیکن انہوں نے تو جھٹلایا پھر تو ہم نے ان کو ان باتوں پر جو وہ کرتے تھے پکڑ لیا۔
اَفَاَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى اَنْ یَّاْتِیَهُمْ بَاْسُنَا بَیَاتًا وَّ هُمْ نَآئِمُوْنَؕ Open ayah 7:97 in the Quran reader
کیا بستیوں کے رہنے والوں کو اس بات کا خوف نہیں رہا کہ ان پر ہمارا عذاب راتوں رات آپڑے اور وہ سوتے ہوں
اَوَ اَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى اَنْ یَّاْتِیَهُمْ بَاْسُنَا ضُحًى وَّ هُمْ یَلْعَبُوْنَ Open ayah 7:98 in the Quran reader
اور کیا بستیوں کے رہنے والے اس سے نڈر ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن دہاڑے آپڑے اور وہ کھیلتے ہوں
اَفَاَمِنُوْا مَكْرَ اللّٰهِ١ۚ فَلَا یَاْمَنُ مَكْرَ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْخٰسِرُوْنَ۠ Open ayah 7:99 in the Quran reader
کیا وہ اللہ کے فتنہ سے بےخوف ہوگئے پھر اللہ کے فتنہ سے نڈر تو وہی قوم ہوتی ہے کہ جو خرابی میں پڑنے والی ہوتی ہے۔
اَوَ لَمْ یَهْدِ لِلَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ اَهْلِهَاۤ اَنْ لَّوْ نَشَآءُ اَصَبْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ١ۚ وَ نَطْبَعُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ Open ayah 7:100 in the Quran reader
کیا ان لوگوں کو کہ جو زمین کے مالکوں کے بعد اس کے وارث بنتے ہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کو بھی ان کے گناہوں کی سزا دیں اور ہم ان کے دلوں پر مہر لگا دیں۔ تب وہ سن بھی نہ سکیں۔
تِلْكَ الْقُرٰى نَقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآئِهَا١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ١ۚ فَمَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوْا مِنْ قَبْلُ١ؕ كَذٰلِكَ یَطْبَعُ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 7:101 in the Quran reader
یہ ہیں وہ بستیاں کہ جن کی خبریں (اے نبی ! ) ہم تمہیں سنا رہے ہیں اور بیشک ان کے پاس ان کے رسول معجزات لے کر آئے تھے۔ پھر جس کو وہ پہلے جھٹلا چکے تھے اس پر کب ایمان لانے والے تھے۔ یوں مہر کیا کرتا ہے اللہ کافروں کے دلوں پر
وَ مَا وَجَدْنَا لِاَكْثَرِهِمْ مِّنْ عَهْدٍ١ۚ وَ اِنْ وَّجَدْنَاۤ اَكْثَرَهُمْ لَفٰسِقِیْنَ Open ayah 7:102 in the Quran reader
اور ہم نے تو ان میں سے اکثر کو عہد کا پابند نہ پایا اور ان میں سے اکثر کو تو نافرمان ہی پایا۔
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَظَلَمُوْا بِهَا١ۚ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِیْنَ Open ayah 7:103 in the Quran reader
پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا۔ سو ان لوگوں نے معجزوں کی بڑی بےادبی کی۔ پھر دیکھ مفسدوں کا کیسا انجام ہوا
وَ قَالَ مُوْسٰى یٰفِرْعَوْنُ اِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 7:104 in the Quran reader
اور موسیٰ نے کہا ٗ اے فرعون میں ایک رسول ہوں رب العالمین کی طرف سے۔