26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsتفسیرِ حقانی
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَؕ Open ayah 26:211 in the Quran reader
اور نہ یہ ان کا کام ہے اور نہ وہ اس کو کرسکتے ہیں۔
اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَؕ Open ayah 26:212 in the Quran reader
وہ تو سننے کی جگہ سے بھی دور کردیے گئے ہیں۔
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَۚ Open ayah 26:213 in the Quran reader
پس (اے نبی ! ) اللہ کے ساتھ اور کسی معبود کو نہ پکارنا ورنہ آپ بھی عذاب میں مبتلا ہوجائوگے۔
وَ اَنْذِرْ عَشِیْرَتَكَ الْاَقْرَبِیْنَۙ Open ayah 26:214 in the Quran reader
اور اپنے نزدیکی قرابت داروں کو بھی ڈراؤ
وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 26:215 in the Quran reader
اور جو ایمان والے آپ کے تابع ہیں ان کے لیے اپنا بازو جھکائے رکھو (یعنی بتواضع پیش آیا کرو)
فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ Open ayah 26:216 in the Quran reader
پھر مشرک نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ میں تمہارے افعال سے بری الذمہ ہوں
وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ Open ayah 26:217 in the Quran reader
اور (اے نبی ! ) خدائے زبردست ‘ مہربان پر بھروسہ رکھو
الَّذِیْ یَرٰىكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ Open ayah 26:218 in the Quran reader
جو آپ کو نماز کے وقت اٹھے دیکھا کرتا ہے
وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ Open ayah 26:219 in the Quran reader
اور آپ کا نمازیوں کی صف میں پھرنا بھی دیکھتا ہے۔
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 26:220 in the Quran reader
بیشک وہی سنتا ‘ جانتا ہے۔
هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّیٰطِیْنُؕ Open ayah 26:221 in the Quran reader
میں (کہہ دو ) تم کو بتلائوں کہ کس پر شیاطین اترا کرتے ہیں۔
تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 26:222 in the Quran reader
وہ ہر جھوٹے بدکردار پر اترا کرتے ہیں۔
یُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ اَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَؕ Open ayah 26:223 in the Quran reader
جن پر کہ شیاطین بےاصل باتیں لا کر ڈالا کرتے ہیں اور بہت تو ان میں سے سرے سے جھوٹے ہی ہوا کرتے ہیں۔
وَ الشُّعَرَآءُ یَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَؕ Open ayah 26:224 in the Quran reader
اور شاعروں کی بات پر تو بد راہ لوگ چلا کرتے ہیں۔
اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِیْ كُلِّ وَادٍ یَّهِیْمُوْنَۙ Open ayah 26:225 in the Quran reader
(اے مخاطب ! ) کیا تو نہیں دیکھتا کہ وہ ہر میدان (سخن) میں بھٹکتے پھرا کرتے ہیں
وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَۙ Open ayah 26:226 in the Quran reader
اور وہ ایسی (باتیں) کہا کرتے ہیں جو کرتے نہیں
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ ذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ انْتَصَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا١ؕ وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ۠ Open ayah 26:227 in the Quran reader
مگر وہ شاعر جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام بھی کئے اور (اپنے کلام میں) انہوں نے اللہ کا بہت ذکر کیا اور اپنے اوپر زیادتی ہونے کے بدلہ لیا کرتے 1 ؎ ہیں (تو وہ مستثنیٰ ہیں) اور ظالموں کو تو ابھی معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس کروٹ پر پڑتے 2 ؎ ہیں۔