37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsبصیرتِ قرآن
فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 37:50 in the Quran reader
پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر پوچھیں گے ( اور گفتگو کریں گے)
قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌۙ Open ayah 37:51 in the Quran reader
ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ ( دنیا میں) میرا ایک ساتھی تھا
یَّقُوْلُ اَئِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ Open ayah 37:52 in the Quran reader
وہ کہتا تھا کیا تم ( قیامت کے دن کو) سچ ماننے والوں میں سے ہو ؟
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ Open ayah 37:53 in the Quran reader
کیا جب ہم مر کھپ جائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گی تو کیا ہمیں بدلہ اور جزا دی جائے گی
قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ Open ayah 37:54 in the Quran reader
(فرمایا جائے گا) کیا تم جھانک کر اس شخص کو دیکھنا چاہتے ہو ؟
فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:55 in the Quran reader
وہ جھانک کر دیکھے گا تو وہ جہنم کے بیچ میں ( آگ سے جھلس رہا) ہوگا ۔
قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِۙ Open ayah 37:56 in the Quran reader
وہ کہے گا کہ اللہ کی قسم تو نے مجھے برباد کردیا ہوتا ۔
وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ Open ayah 37:57 in the Quran reader
اگر میرے پروردگار کا مجھ پر فضل و کرم نہ ہوتا تو میں ان ہی لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑ کر لائے گئے ہیں ۔
اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَۙ Open ayah 37:58 in the Quran reader
تو کیا ہم اب دوبارہ نہیں مریں گے
اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ Open ayah 37:59 in the Quran reader
پہلی مرتبہ مرنے کے بعد ، اور نہ عذاب دیئے جائیں گے
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 37:60 in the Quran reader
بیشک یہ تو بہت بڑی کامیابی ہے
لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ Open ayah 37:61 in the Quran reader
ایسی کامیابی کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے
اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ Open ayah 37:62 in the Quran reader
(اللہ تعالیٰ نے پوچھا ہے کہ بتا دو ) یہ مہمان نوازی بہتر ہے یا ” زقوم “ کا درخت
اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ Open ayah 37:63 in the Quran reader
جسے ہم نے ظالموں کے لئے ایک آزمائش بنایا ہے۔
اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِۙ Open ayah 37:64 in the Quran reader
وہ (زقوم) ایک درخت ہے جو جہنم کی جڑ (تہہ) سے نکلتا ہے۔
طَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ Open ayah 37:65 in the Quran reader
اس کے خوشے ایسے ہیں جیسے شیطان کے سر ۔
فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَؕ Open ayah 37:66 in the Quran reader
پھر وہ اس کو کھائیں گے اور اسی سے اپنا پیٹ بھریں گے۔
ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍۚ Open ayah 37:67 in the Quran reader
پھر بیشک ان کو کھولتا ہوا گرم پانی ملے گا ۔
ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَى الْجَحِیْمِ Open ayah 37:68 in the Quran reader
پھر ان کی واپسی اسی جہنم کی طرف ہوگی ۔
اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَۙ Open ayah 37:69 in the Quran reader
حالانکہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہی میں پایا تھا
فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ Open ayah 37:70 in the Quran reader
مگر پھر بھی وہ ان ہی کے نقش قدم پر دوڑتے چلے گئے
وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 37:71 in the Quran reader
حالانکہ اس سے پہلے بہت سے لوگ گمراہی میں مبتلا ہوچکے تھے
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ Open ayah 37:72 in the Quran reader
اور ہم نے ان میں سے ( برے عمل کے برے انجام سے ڈرانے والے) رسول بھیجے تھے
فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَۙ Open ayah 37:73 in the Quran reader
تو پھر دیکھو جن کو ڈرایا گیا تھا اور وہ نہیں مانے تو ان کا انجام کیسا ہوا
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ۠ Open ayah 37:74 in the Quran reader
سوائے اللہ کے ان خاص مخالص بندوں کے جنہیں چن لیا گیا تھا
وَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ٘ۖ Open ayah 37:75 in the Quran reader
اور جب ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو ہم بہترین ( دعائوں کو) قبول کرنے والے ہیں
وَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘ۖ Open ayah 37:76 in the Quran reader
اور ہم نے ان کو (نوح (علیہ السلام) کو) اور ان کے گھر والوں ( ان کے تمام ماننے والوں) کو بڑی مصیبت سے نجات عطاء کی ۔
وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘ۖ Open ayah 37:77 in the Quran reader
اور ہم نے ان کی اولاد کو ( ان کی جگہ) باقی رہنے دیا ۔
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ٘ۖ Open ayah 37:78 in the Quran reader
اور ہم نے بعد میں آنے والے میں ان کے ذکر ( خیر) کو چھوڑا
سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 37:79 in the Quran reader
کہ سارے جہانوں میں نوح (علیہ السلام) پر سلامتی ہو
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:80 in the Quran reader
بیشک ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:81 in the Quran reader
بیشک وہ ہمارے ایمان والے بندوں میں سے تھے
ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ Open ayah 37:82 in the Quran reader
اور پھر ہم نے دوسروں کو ( کفار و مشرکین کو) غرق کر دیا