37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsبصیرتِ قرآن
فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ Open ayah 37:11 in the Quran reader
( اے نبی ﷺ آپ ان سے پوچھئے کیا ان کو پیدا کرنا مشکل ہے یا وہ تمام چیزیں جو ہم نے پیدا کی ہیں ۔ بیشک ہم نے انہیں ( لوگوں کو) چپکتی ہوئی مٹی ( گارے) سے پیدا کیا ہے ۔
بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪ Open ayah 37:12 in the Quran reader
بلکہ آپ تو ان ( کے آخرت کے انکار پر) تعجب کرتے ہوئے اور وہ مذاق اڑاتے ہیں ۔
وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪ Open ayah 37:13 in the Quran reader
اور جب ان کو نصیحت کی جاتی ہیں تو وہ نصیحت کو قبول نہیں کرتے ۔
وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪ Open ayah 37:14 in the Quran reader
اور جب وہ کوئی نشانی ( معجزہ) دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں
وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚۖ Open ayah 37:15 in the Quran reader
اور کہتے ہیں کہ یہ کھلا ہوا جادو ہے۔
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 37:16 in the Quran reader
کہتے ہیں کہ جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن جائیں گے کیا ہم پھر سے اٹھائے ( پیدا کئے ) جائیں گے ؟
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَؕ Open ayah 37:17 in the Quran reader
اور کیا ہمارے باپ دادا بھی ؟
قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ Open ayah 37:18 in the Quran reader
( اے نبی ﷺ آپ کہہ دیجئے کہ ہاں ( تم دوبارہ پیدا کئے جائو گے) اور تم ذلیل و خوار کئے جائو گے۔
فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ Open ayah 37:19 in the Quran reader
وہ ایک (تیز آواز) جھڑکی ہوگی اور پھر وہ اچانک دیکھنے لگیں گے۔
وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ Open ayah 37:20 in the Quran reader
اور کہیں گے کہ ہائے ہماری بد نصیبی کہ یہ تو بدلہ کا دن ہے
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠ Open ayah 37:21 in the Quran reader
(اللہ فرمائیں گے کہ ہاں) یہ وہی فیصلے کا دن ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔
اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 37:22 in the Quran reader
ان ظالموں کو ، ان کے ساتھیوں کو ان معبودوں کو جن کی وہ اللہ کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:23 in the Quran reader
ان سے کہا جائے گا کہ فیصلے والے دن جمع کر کے ان کو جہنم کا راستہ دکھائو ۔
وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْئُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:24 in the Quran reader
ابھی انہیں روکے رکھو ان سے کچھ پوچھا جائے گا ۔
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ Open ayah 37:25 in the Quran reader
پوچھا جائے گا کہ تمہیں کیا ہوا کہ تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے
بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ Open ayah 37:26 in the Quran reader
بلکہ وہ آج تو اپنے آپ کو (سر جھکا کر) سپرد کر رہے ہیں ۔
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 37:27 in the Quran reader
ان میں سے ایک دوسرے کی طرف متوجہ کر کے سوال کریں گے
قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ Open ayah 37:28 in the Quran reader
اور کہیں گے کہ بیشک تم ہمارے اوپر دائیں طرف سے ( قوت و طاقت کے ساتھ) آیا کرتے تھے
قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 37:29 in the Quran reader
(کفار کے سردار) کہیں گے کہ نہیں ۔ تم ہی ایمان لانے والے نہ تھے
وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ١ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ Open ayah 37:30 in the Quran reader
ہمارا تمہارے اوپر کوئی زور زبردستی نہ تھا بلکہ تم ہی نافرمان (سر کش) قوم تھے
فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ١ۖۗ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ Open ayah 37:31 in the Quran reader
ہم سب پر ہمارے رب کی ہی بات ثابت ہوچکی تھی کہ ہم سب کو عذاب کا مزہ چکھنا ہے
فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ Open ayah 37:32 in the Quran reader
بیشک ہم نے تمہیں گم راہ کیا اور ہم خود بھی گمراہ تھے
فَاِنَّهُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ Open ayah 37:33 in the Quran reader
بیشک وہ سب اس دن عذاب میں مشترک ہوں گے
اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 37:34 in the Quran reader
(اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ) بیشک ہم مجرموں کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کیا کرتے ہیں
اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ١ۙ یَسْتَكْبِرُوْنَۙ Open ayah 37:35 in the Quran reader
(ان کا یہ حال تھا کہ) جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو وہ تکبر کرتے ہوئے
وَ یَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍؕ Open ayah 37:36 in the Quran reader
کہتے تھے کہ کیا ہم ایک شاعر اور دیوانے کے پیچھے لگ کر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں
بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 37:37 in the Quran reader
حالانکہ یہ ایک سچائی تھی (جس کو یہ جھٹلا رہے ہیں) اور دوسرے پیغمبروں کی تصدیق کرتی ہے ۔
اِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِۚ Open ayah 37:38 in the Quran reader
بیشک تم سب درد ناک عذاب کا مزہ چکھو گے
وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ Open ayah 37:39 in the Quran reader
مگر تمہیں اس کے مطابق ہی بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:40 in the Quran reader
مگر اللہ کے مخلص بندے (اس عذاب سے) بچ جائیں گے۔
اُولٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ Open ayah 37:41 in the Quran reader
یہی وہ لوگ ہوں گے جن کا رزق متعین و مقرر ہے۔
فَوَاكِهُ١ۚ وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ Open ayah 37:42 in the Quran reader
(ان جنتوں میں) میوے اور ہر طرح کا اعزازو اکرام ہو گا
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِۙ Open ayah 37:43 in the Quran reader
جنت نعمتوں سے بھر پور ہوں گے
عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ Open ayah 37:44 in the Quran reader
ایک دوسرے کے سامنے تخت (مسہریوں پر بیٹھے ہوئے ہوں گے
یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۭۙ Open ayah 37:45 in the Quran reader
ان کے آگے بہتے ہوئے مشروب ہوں گے
بَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَۚۖ Open ayah 37:46 in the Quran reader
جن کی رنگت صاف و شفاف اور پینے والوں کو لذت دیں گے
لَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ Open ayah 37:47 in the Quran reader
نہ اس میں درد سر ہوگا اور نہ وہ بہکیں گے۔
وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ Open ayah 37:48 in the Quran reader
اور ان کے پاس نیچی نگاہ والی اور بڑی بڑی آنکھوں والی (عورتیں ، حوریں) ہوں گی
كَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ Open ayah 37:49 in the Quran reader
وہ حوریں خوبصورتی میں انڈے کے چھلکے کے نیچی چھپی ہوئی جھلی جیسی ہوں گی ( جیسے صاف و شفاف نرم و نازک) ۔