3. Surah Aal-i-Imraan
آل عمرانThe Family of Imraan · 200 ayahsبصیرتِ قرآن
لَتُبْلَوُنَّ فِیْۤ اَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ١۫ وَ لَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مِنَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا اَذًى كَثِیْرًا١ؕ وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ Open ayah 3:186 in the Quran reader
یقیناً تم اپنی جان اور مال دونوں سے آزمائے جاؤ گے۔ اور تم سے پہلے جنہیں کتاب دی گئی اور مشرکین ان سے بہت سی تکلیف دینے والی باتیں سنو گے۔ اگر تم نے صبر کیا اور تقویٰ اختیار کیا تو یہ بڑے عزم و ہمت کا کام ہوگا۔
وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَتُبَیِّنُنَّهٗ لِلنَّاسِ وَ لَا تَكْتُمُوْنَهٗ١٘ فَنَبَذُوْهُ وَرَآءَ ظُهُوْرِهِمْ وَ اشْتَرَوْا بِهٖ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ فَبِئْسَ مَا یَشْتَرُوْنَ Open ayah 3:187 in the Quran reader
وہ وقت قابل ذکر ہے جب اللہ نے اہل کتاب سے عہد لیا تھا کہ تمہیں اللہ کی کتاب کو پوری طرح لوگوں پر ظاہر کردینا ہوگا اور اسے چھپا کر نہیں رکھنا ہوگا۔ مگر انہوں نے اس کتاب کو پیٹھ پیچھے پھینک دیا اور گھٹیا قیمت پر بیچ ڈالا کیسی بری رقم ہے جس کے بدلہ وہ (اللہ کا کلام) فروخت کر رہے ہیں۔
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّ یُحِبُّوْنَ اَنْ یُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ یَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 3:188 in the Quran reader
وہ لوگ جو اپنے کرتوتوں پر خوش ہیں اور ایسے کاموں کی تعریف کرانا بھی چاہتے ہیں جو انہوں نے نہیں کئے ۔ کیا ایسے لوگ اللہ کے عذاب سے چھوٹ جائیں گے۔ ایسا گمان بھی نہ کرنا ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠ Open ayah 3:189 in the Quran reader
اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے وہ اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی الْاَلْبَابِۚۙ Open ayah 3:190 in the Quran reader
بلاشہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات دن کے آنے جانے میں عقل و فکر رکھنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔
الَّذِیْنَ یَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ قِیٰمًا وَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰى جُنُوْبِهِمْ وَ یَتَفَكَّرُوْنَ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا١ۚ سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ Open ayah 3:191 in the Quran reader
اہل عقل و فکروہ ہیں جو کھڑے بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے ہوئے ہر حال میں اللہ کو یاد کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے ہوئے کہہ اٹھتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار آپ نے کائنات کا یہ نظام بےفائدہ نہیں بنایا ہے۔ آپ کی ذات اس سے پاک ہے آپ ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لیجئے گا۔
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَیْتَهٗ١ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ Open ayah 3:192 in the Quran reader
اے پروردگار ، بلاشبہ آپ نے جسے جہنم میں داخل کردیا تو اس کو رسوا کردیا۔ اور ان ظالموں کا کوئی بھی مدد گار نہیں ہے ۔
رَبَّنَاۤ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَاٰمَنَّا١ۖۗ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَیِّاٰتِنَا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِۚ Open ayah 3:193 in the Quran reader
اے ہمارے پروردگار بیشک ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی طرف بلاتا تھا اور کہتا تھا کہ تم اپنے پروردگار کو مانو۔ تو ہم ایمان لے آئے ۔ اے ہمارے پروردگار ہمارے گناہوں کو معاف فرما اور ہم سے ہماری خطاؤں کو دور کر دیجئے۔ اور ہمارا خاتمہ نیک لوگوں کے ساتھ فرما دیجئے۔
رَبَّنَا وَ اٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰى رُسُلِكَ وَ لَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ Open ayah 3:194 in the Quran reader
ہمارے پروردگار ہمیں وہ عطا کیجئے جو آپ نے ہم سے اپنے پیغمبروں کے ذریعہ وعدہ کیا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رسوانہ کیجئے گا۔ بیشک آپ اپنے وعدے کے خلاف کرنے والے نہیں ہیں۔
فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ اَنِّیْ لَاۤ اُضِیْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى١ۚ بَعْضُكُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ١ۚ فَالَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ وَ اُوْذُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ وَ قٰتَلُوْا وَ قُتِلُوْا لَاُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَاُدْخِلَنَّهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗ حُسْنُ الثَّوَابِ Open ayah 3:195 in the Quran reader
تو ان کے پروردگار نے ان کی دعاء قبول کرلی اور کہا کہ میں تم میں سے کسی کا عمل ضائع کرنے والا نہیں ہوں۔ عورت ہو کہ مرد تو سب آپس میں ایک دوسرے کی جنس سے ہو۔ پھر جن لوگوں نے میری وجہ سے ہجرت کی وہ گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں تکلیفیں پہنچائے گئے۔ وہ لڑے اور مارے گئے تو میں ان کی خطائیں ضرور معاف کر دوں گا۔ اور میں انہیں ایسے باغوں میں ضرور داخل کروں گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ اللہ کے پاس سے ان کو ثواب ملے گا۔ اور اللہ ہی کے پاس بہترین ثواب ہے۔
لَا یَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِی الْبِلَادِؕ Open ayah 3:196 in the Quran reader
اے نبی ﷺ ! اللہ کے منکروں کی شہروں میں یہ چلت پھرت اور بھاگ دوڑ آپ کو دھوکے میں نہ ڈال دے۔
مَتَاعٌ قَلِیْلٌ١۫ ثُمَّ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ Open ayah 3:197 in the Quran reader
یہ چند دنوں کی بہار ہے پھر ان کا ٹھکانا جہنم ہے جو بدترین ٹھکانا ہے۔
لٰكِنِ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا نُزُلًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ لِّلْاَبْرَارِ Open ayah 3:198 in the Quran reader
لیکن وہ لوگ جو اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے ایسی جنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ کی طرف سے ان کی مہمان داری ہوگی اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ نیک لوگوں کے حق میں کہیں بہتر ہے۔
وَ اِنَّ مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَمَنْ یُّؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِمْ خٰشِعِیْنَ لِلّٰهِ١ۙ لَا یَشْتَرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ Open ayah 3:199 in the Quran reader
اور بیشک اہل کتاب میں وہ بھی ہیں جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ آپ کی طرف اور جو کچھ ان کی طرف نازل کیا گیا ہے اس پر وہ ایمان لاتے ہیں۔ یہی اللہ سے ڈرنے والے ہیں۔ وہ اللہ کی آیتوں کا ادنیٰ قیمتوں پر سودا نہیں کرتے۔ ان لوگوں کے لئے اللہ کے پاس اجر ہے۔ بیشک اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا وَ رَابِطُوْا١۫ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠ Open ayah 3:200 in the Quran reader
اے ایمان والو ! خود بھی صبر کرو اور ایک دوسرے کو صبر دلاتے رہو، اللہ سے ڈرتے رہو تا کہ فلاح و کامیابی حاصل کرسکو۔