37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsاشرف الحواشی
سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 37:79 in the Quran reader
سارے جہان والے یہی کہتے ہیں نوح پر سلام
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:80 in the Quran reader
ہم نیکوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے (جیسے نوح کو دیا)8
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:81 in the Quran reader
بیشک وہ ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا
ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ Open ayah 37:82 in the Quran reader
پھر دوسروں کو (جو کافر تھے) ہم نے ڈبو دیا
وَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَۘ Open ayah 37:83 in the Quran reader
اور نوح ہی کے راہ پر چلنے والوں میں ایک ابراہیم تھا
اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ Open ayah 37:84 in the Quran reader
جب اپنے مالک کے پاس پاک دلے کر آیا9
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَۚ Open ayah 37:85 in the Quran reader
جب اس نے اپنے باپ (آزر) اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا تم کن چیزوں پوجتے ہو10
اَئِفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَؕ Open ayah 37:86 in the Quran reader
کیا اللہ کو چھوڑ کر تم ان جھوٹے خدائوں کے پیچھے لگیہو
فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 37:87 in the Quran reader
تم نے خدا کو جو سایر جہان کا مالک ہے کیا سمجھ رکھا ہے11
فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِۙ Open ayah 37:88 in the Quran reader
تو اس نے12 ستاروں کو ایک بار دیکھا13
فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ Open ayah 37:89 in the Quran reader
پھر کہنے لگا میں (شاید) بمیار ہوجائوں گا14
فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ Open ayah 37:90 in the Quran reader
وہ اس کو چھوڑ کر پیٹھ موڑ کر چل دیے15
فَرَاغَ اِلٰۤى اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَۚ Open ayah 37:91 in the Quran reader
جب وہ لوگ چل دیئے تو ابراہیم چپکے سے ان کے بتوں میں جا گھسا اور ٹھٹھے کے طور ان سے کہنے لگا تم کھاتے کیوں نہیں
مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ Open ayah 37:92 in the Quran reader
تم کو کیا ہوا ہے بولتے کیوں نہیں پھر
فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ Open ayah 37:93 in the Quran reader
ان پر بل پڑا داہنے ہاتھ سے مارنے لگا
فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ Open ayah 37:94 in the Quran reader
لوگ دوڑتے ہوئے اس کے پاس پہونچے1
قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَۙ Open ayah 37:95 in the Quran reader
ابراہیم نے کہا کیا تم ان چیزوں کو پوجتے ہو جن کو تم خود تراشتے ہو
وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 37:96 in the Quran reader
حالانکہ تم کو اور جن چیزوں کو تم بناتے ہو اللہ نے پیدا کیا ہے2
قَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْهُ فِی الْجَحِیْمِ Open ayah 37:97 in the Quran reader
وہ لوگ (آپس میں) کہنے لگے ابراہیم کے لئے ایک عمارت بنائو پھر سا کو دہتی آگ میں ڈال دو
فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ Open ayah 37:98 in the Quran reader
غرض انہوں نے ابراہیم پر دائوں چلانا چاہا ہم نے انہی کو نیچا دکھایا3
وَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ Open ayah 37:99 in the Quran reader
اور ابراہیم نے آگ سے نکل کر یہ کہا اب میں اپنے مال ک کی (راہ میں) کسی اور طرف چلا جاتا ہوں4 وہ مجھ کو ضرور رہنے کا ٹھکانا بتلائیگا
رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 37:100 in the Quran reader
مالک میرے مجھ کو ایک بیٹا دے جو نیک5 ہو
فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ Open ayah 37:101 in the Quran reader
تو ہم نے ایک تحمل والے لڑکے (کے پیدا ہونے) کی اسکو خوشخبری دی6
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰى١ؕ قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ١٘ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ Open ayah 37:102 in the Quran reader
جب وہ لڑکا اس لائق ہوا کہ ابرایہ مکہ ساتھ سکے تو ابراہیم نے کہا بیٹا میں خواب میں یہ دیکھتا ہوں جیسے تجھ کو ذبح کر رہا ہوں تو بھی سوچ کر دیکھ تیری رائے کیا ہے لڑکے نے کہا باوا جو اللہ کا حکم تجھ کو ہوا ہے اس کو فوراً بجا لائو دیکھے گا اللہ نے چاہا میں ضرور صبر کروں گا
فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ Open ayah 37:103 in the Quran reader
جب پا اور بیٹا دونوں اللہ کا حکم بجا لانے پر مستعد ہوگئے اور اس نے بیٹے کو ماتھے کے بل اوندھا پچھاڑا7
وَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ Open ayah 37:104 in the Quran reader
اور ہم نے ابراہیم کو پکارا
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا١ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:105 in the Quran reader
اے ابراہیم تو نے اپنا خواب سچا کر دکھایا ہم نیکوں کو ایسا انکی نیکی کا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں8
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ Open ayah 37:106 in the Quran reader
بیشک یہ کھلی آزمائش تھی9
وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ Open ayah 37:107 in the Quran reader
اور ہم نے اس لڑکے کے صدقے میں ایک بڑی قرباین دی10
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ Open ayah 37:108 in the Quran reader
اور ابراہیم کا ذکر خیر ہم نے پچھلے لوگوں میں باقی رکھا
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ Open ayah 37:109 in the Quran reader
ہر شخص یہی کہتا ہے سلام ہے ابراہیم پر
كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:110 in the Quran reader
ہم نیکوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں جیسے ابراہیم کو دیا)
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:111 in the Quran reader
بیشک وہ ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا
وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 37:112 in the Quran reader
اور ہم نے اس کو ایک دوسرے لڑکے اسحاق کی خوشخبری دی جو پیغمبر ہوگا نیک بخشوں میں سے1
وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَ١ؕ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠ Open ayah 37:113 in the Quran reader
اور ہم نے ابراہیم اور اس کے فرزند اسحاق پر برکت اتاری2 اور ان دونوں کی اولاد میں کوئی تو نیک ہے کوئی اپنی جان پر کھلا ستم کرنے والا بدکار ہے)
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ Open ayah 37:114 in the Quran reader
اور ہم موسیٰ اور ہارون پر بھی احسان کرچکے ہیں
وَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ Open ayah 37:115 in the Quran reader
ان کو پیغمبر دے کر اور ان کو اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو ہم نے بڑی سختی سے بچا دیا3
وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ Open ayah 37:116 in the Quran reader
اور ہم نے ان مدد کی تو یا تو وہ مغلوب تھے پھر وہی غالب بن گئے
وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ Open ayah 37:117 in the Quran reader
اور ہم نے ان دونوں کو کھلی کتاب دی4