26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsاشرف الحواشی
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۚ Open ayah 26:119 in the Quran reader
تب ہم نے نوح اور اس کے ساتھیوں کو بھری ہوئی یا بھاری وزنی کشتی میں بٹھا کر ڈوبنے سے بچا لیا
ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبٰقِیْنَؕ Open ayah 26:120 in the Quran reader
اس کے بعد باقی لوگوں کو جو کافر تھے ڈبو دیا
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:121 in the Quran reader
بیشک اس واقعہ میں اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانی ہے اور نوح کی قوم کے لوگ اکثر ایمان لانے والے نہ تھے
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:122 in the Quran reader
اور بیشک تیرا مالک زبردست رحم والا
كَذَّبَتْ عَادُ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:123 in the Quran reader
عاد کی قوم نے ابھی پیغمبروں کو جھٹلایا10
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:124 in the Quran reader
جب ان کے بھائی ہود نے ان سے کہا کیا تم خدا سے نہیں ڈرتے11
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:125 in the Quran reader
میں تمہارا سچا امانت دار پیغمبر ہوں12
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:126 in the Quran reader
تو اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میرا کہا مانو
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:127 in the Quran reader
اور میں تم سے نصیحت کرنے پر کوئی نیک نہیں مانگتا میرا نیک تو بس اسی پر ہے جو سارے جہاں کا مالک ہے13
اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِیْعٍ اٰیَةً تَعْبَثُوْنَ Open ayah 26:128 in the Quran reader
کیا تم ہر ٹیلے (یا نا کے پر) ایک مکان بنا کر کھیل کرتے ہو کبوتر بازی یا لوگوں کو ستاتے ہو ان سے مخسرہ پن کرتے ہو
وَ تَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَۚ Open ayah 26:129 in the Quran reader
اور ایسی2 عمارتیں ٹھونکتے ہو گو یا تم دنیا میں ہمیشہ رہو گے
وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَۚ Open ayah 26:130 in the Quran reader
اور جب تم کسی پر ہاتھ ڈالنے پر تو بےرحمی کے ساتھ ہاتھ ڈالتے ہو3
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:131 in the Quran reader
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
وَ اتَّقُوا الَّذِیْۤ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَۚ Open ayah 26:132 in the Quran reader
اور اس خدا سے ڈرو جس نے تم کو وہ نعمتیں دیں جو تم ک معلوم میں
اَمَدَّكُمْ بِاَنْعَامٍ وَّ بَنِیْنَۚۙ Open ayah 26:133 in the Quran reader
تم کو چوپائے جانور عنایت کئے اور بیٹے
وَ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚ Open ayah 26:134 in the Quran reader
اور باغ اور چشمے
اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍؕ Open ayah 26:135 in the Quran reader
مجھے ڈر ہے کہیں تم کو بڑے دن کا عذاب نہ ہو یعنی قیامت کا عذاب یا قیامت اور دنیا دونوں کا عذاب
قَالُوْا سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَوَ عَظْتَ اَمْ لَمْ تَكُنْ مِّنَ الْوٰعِظِیْنَۙ Open ayah 26:136 in the Quran reader
وہ کہنے لگے تو ہم کو نصیحت کر یا نہ کرے ہم کو تو سب برابر ہے4
اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 26:137 in the Quran reader
یہ تو اگلے لوگوں کا طرز ہے اور کچھ نہیں5
وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَۚ Open ayah 26:138 in the Quran reader
اور عذاب روز اب کچھ بھی ہم پر نہیں آئیگا6
فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:139 in the Quran reader
آخر انہوں نے ہود کو جھٹلایا پھر ہم7 لے اس کی سزا میں ان کو تباہ کر ڈالا بیشک اس میں ہود کے قصے میں نشانی ہے اور ان میں اکثر لوگ ایمان لانیوالے نہ تھے9
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:140 in the Quran reader
اور بیشک تیرا مالک زبردست ہے رحم والا
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:141 in the Quran reader
ثمود کی قوم نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:142 in the Quran reader
جب ان کے بھائی صالح نے ان سے کہا کیا تم اللہ تعالیٰ سے نہیں ڈرتے10
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:143 in the Quran reader
میں تمہارا سچا پیغمبر ہوں ہا امانت دار ہوں11
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:144 in the Quran reader
تو اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میرا کہا مانو
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:145 in the Quran reader
اور میں اس نصیحت کرنے پر تم سے کچھ نیک نہیں چاہتا میرا نیک تو بس اسی پر ہے جو سارے جہان کا مالک ہے
اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَۙ Open ayah 26:146 in the Quran reader
کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ جو چیزیں یہاں دنیا میں ہیں ان میں ہمیشہ چین سے جھوڑ دیئے جائو گے
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 26:147 in the Quran reader
باغ اور چشمے
وَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِیْمٌۚ Open ayah 26:148 in the Quran reader
اور کھیت اور کھجور کے درخت جن کے گابھے نازک اور ملائم یا جن کی گیلیں بوجھ سے لٹکی اور ٹوٹی پڑتی ہیں12
وَ تَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا فٰرِهِیْنَۚ Open ayah 26:149 in the Quran reader
اور فراغت سے پہاڑوں میں تراش کر گھر بناتے رہو گے13
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:150 in the Quran reader
تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو
وَ لَا تُطِیْعُوْۤا اَمْرَ الْمُسْرِفِیْنَۙ Open ayah 26:151 in the Quran reader
اور جو لوگ حد سے بڑھ گئے ہیں1 ان کا کہنا سنو2
الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ Open ayah 26:152 in the Quran reader
ملک میں دھند مچاتے ہیں اور سنوارتے نہیں
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۚ Open ayah 26:153 in the Quran reader
وہ کہنے لگے (صالح) تجھ پر تو کسی نے جادو کردیا ہے3
مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۖۚ فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 26:154 in the Quran reader
تو ہماری طرح ایک آدمی ہے اور کچھ نہیں4 اگر سچا ہے تو کوئی نشانی بتا جس سے ہم جانیں کہ تو سچا پیغمبر ہے
قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۚ Open ayah 26:155 in the Quran reader
صالح نے کہا لو یہ اونٹنی اللہ تعالیٰ کی بڑی نشانی5 ہے ایک دن بستی کا پانی پئے ایک دن تمہارا مقرر ہے تم پیو6 اور اپنے جانوروں کو پلائو
وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 26:156 in the Quran reader
اور دیکھو خیال رکھو کہیں اس کو ستانا نہیں پھر بڑیدن کا عذاب تم کو آد بوچے
فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَۙ Open ayah 26:157 in the Quran reader
آخر انہوں نے نہ مانا اونٹنی کو زخمی کیا7 پھر شرمندہ ہوئے8
فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:158 in the Quran reader
پھر عذاب نے ان ک آدبوچا9 بیشک اس واقعہ میں (خدا کی قدرت کی) نشانی ہے اور صالح کی قوم کے لوگ اکثر ایمان لانے والے نہ تھے