26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsاشرف الحواشی
فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوْا لِفِرْعَوْنَ اَئِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ Open ayah 26:41 in the Quran reader
پھر جب جادو گر آئے تو فرعون سے کہنے لگے بھلا اگر ہم در رہے تو ہم کو کچھ نیک بھی ملے گا کچھ سرکار سے انعام ملے گا یا نہیں
قَالَ نَعَمْ وَ اِنَّكُمْ اِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ Open ayah 26:42 in the Quran reader
فرعون نے کہا ہاں (ضرور) اور تم اور رہے تو (بادشاہ کے) مقرب بھی بن جائو گے10
قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ Open ayah 26:43 in the Quran reader
موسیٰ نے جادوگراں سے کہا جو کچھ تم کو ڈالنا ہو وہ ڈال دو11
فَاَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَ عِصِیَّهُمْ وَ قَالُوْا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ اِنَّا لَنَحْنُ الْغٰلِبُوْنَ Open ayah 26:44 in the Quran reader
پھر انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہنے لگیفرعون کی عزت کی قسم یا فرعون اقبال سے بیشک ضرور ہم میں ور رہیں گے12
فَاَلْقٰى مُوْسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْفِكُوْنَۚۖ Open ayah 26:45 in the Quran reader
پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ ایک آواز ایکا جادوگروں نے جو سوانگ بنایا تھا اس کو نگلنے لگی
فَاُلْقِیَ السَّحَرَةُ سٰجِدِیْنَۙ Open ayah 26:46 in the Quran reader
جادوگر یہ دیکھ کر سجدے میں گرپڑے1
قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 26:47 in the Quran reader
کہنے لگے ہم تو سارے جہان کے مالک پر ایمان لائے
رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ Open ayah 26:48 in the Quran reader
جو موسیٰ اور ہارون کا خدا ہے2
قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ١ۚ اِنَّهٗ لَكَبِیْرُكُمُ الَّذِیْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ١ۚ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ؕ۬ لَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّ لَاُوصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِیْنَۚ Open ayah 26:49 in the Quran reader
فرعن نے کہا یہ تم نے کیا کیا تم میرے اذن دینے سے پہلے ہی موسیٰ پر ایمان لے آئے ہو نہ ہو (بات یہ ہے) کہ موسیٰ تم سب سے بڑا ہے اسی نے تم کو جادو سکھایا3 ہے خیر تم کو اب آگے چل کر معلوم ہوگا تمہارا نتیجہ کیا ہوتا ہے میں تمہارے ہاتھ اور پائوں الٹے4 سیدھے کاٹوں گا اور تم سب کو سولی دوں گا
قَالُوْا لَا ضَیْرَ١٘ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ Open ayah 26:50 in the Quran reader
وہ کہنے لگے پھر ہمارا کیا بگڑے گا آخر ہم کو ایک دن اپنے ملک کے پاس لوٹ جانا ہے5
اِنَّا نَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطٰیٰنَاۤ اَنْ كُنَّاۤ اَوَّلَ الْمُؤْمِنِیْنَؕ۠ Open ayah 26:51 in the Quran reader
ہم کو تو امید ہے کہ ہمارا مالک ہمارے گناہ بخش دے گا کیونکہ (سب سے) پہلے ایمان لائے6
وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ Open ayah 26:52 in the Quran reader
اور ہم نے (ایک مدت کے بعد جب فرعون نے کسی طرح نہ مہانا موسیٰ کو حکم دیا میرے بندوں (بنی اسرائیل کو لے کر راتوں رات مصر سے نکل جا کیونکہ دشمن تمہارا پیچھا کریں گے
فَاَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِی الْمَدَآئِنِ حٰشِرِیْنَۚ Open ayah 26:53 in the Quran reader
تو فرعون نے فوج جمع کرنے کے لئے شہروں میں نقیب بھیجے8
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِیْلُوْنَۙ Open ayah 26:54 in the Quran reader
او کہا یہ بنی اسرائیل تھوڑی سی جماعت میں
وَ اِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُوْنَۙ Open ayah 26:55 in the Quran reader
اور انہوں نے ہم کو غصہ دلایا ہے9
وَ اِنَّا لَجَمِیْعٌ حٰذِرُوْنَؕ Open ayah 26:56 in the Quran reader
اور ہم سب کیل کانٹے سے مستعد ہیں10
فَاَخْرَجْنٰهُمْ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 26:57 in the Quran reader
آخر ہم نے ان کو مصر کے باغوں اور چشموں سے
وَّ كُنُوْزٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ Open ayah 26:58 in the Quran reader
اور خزانوں سے عزت کے محلوں سے نکالا
كَذٰلِكَ١ؕ وَ اَوْرَثْنٰهَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 26:59 in the Quran reader
اس طرح ہم نے ان کو11 کو نکالا اور یہ چیزیں بنی اسرائیل کو دلائیں
فَاَتْبَعُوْهُمْ مُّشْرِقِیْنَ Open ayah 26:60 in the Quran reader
تو ہوا یہ کہ فرعون کے لوگوں نے سورج نکلتے بنی اسرائیل کو جا ملایا
فَلَمَّا تَرَآءَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسٰۤى اِنَّا لَمُدْرَكُوْنَۚ Open ayah 26:61 in the Quran reader
جب دونوں جتھے اتنے نزدیک ہوئے کہ ایک دوسرے کو دکھائی دینے لگے اس وقت موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے اب تو ہم13 پڑے گئے
قَالَ كَلَّا١ۚ اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ Open ayah 26:62 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا واہ یہ نہیں ہوسکتا میرا مالک میرے ساتھ ہے وہ ضرور کوئی صورت مجھ کو بتلائے گا (جس سے ہم بچ جائیں گے)
فَاَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ١ؕ فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِیْمِۚ Open ayah 26:63 in the Quran reader
اسی وقت ہم نے موسیٰ کو وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی سمندر پر مار موسیٰ نے ماری مارتے ہی) وہ پھٹ گیا اور پانی کا) ہر ٹکڑا ایک بڑے پہاڑ کی طرح بن گیا
وَ اَزْلَفْنَا ثَمَّ الْاٰخَرِیْنَۚ Open ayah 26:64 in the Quran reader
اور وہاں ہم دوسروں کو بھی یعنی فرعون اور اس کی قوم والوں کو نزدیک لے آئے
وَ اَنْجَیْنَا مُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۚ Open ayah 26:65 in the Quran reader
اور ہم نے موسیٰ اور اس کے ساتھیوں کو تو بچا دیا
ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَؕ Open ayah 26:66 in the Quran reader
پھر دوسرے لوگوں یعنی فرعون اور اس کے لشکر کو ڈبو دیا1
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:67 in the Quran reader
اس واقعہ میں (خدا کی قدرت کی نشانی ہے اور فرعون والے اکثر ایمان وار نہ تھے2
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:68 in the Quran reader
اور اے پیغمبر تیرا مالک بیشک زبردست ہے رحم والاف 3
وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ اِبْرٰهِیْمَۘ Open ayah 26:69 in the Quran reader
اور اے پیغمبر ان لوگوں کو ابراہیم کا قصہ سنا
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ Open ayah 26:70 in the Quran reader
جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کو کس کو پوجتے ہو4
قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِیْنَ Open ayah 26:71 in the Quran reader
انہوں نے کہا ہم بت پوجتے ہیں انہی کے سامنے پڑے رہتے ہیں یا انہی کی سویا کرتے رہتے ہیں
قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَۙ Open ayah 26:72 in the Quran reader
ابراہیم نیپوچھا جب تم ان کو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری سنتے ہیں
اَوْ یَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ یَضُرُّوْنَ Open ayah 26:73 in the Quran reader
یا اگر تم ان کو پوجا کرو تو تم کو کچھ فائدہ پہنچا سکتے ہیں یا اگر نہ کرو تو5 نقصان پہنچا سکتے ہیں
قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ Open ayah 26:74 in the Quran reader
کہنے لگے6 بات یہ ہے کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو بھی کرتے ہوئے پایا7
قَالَ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 26:75 in the Quran reader
ابراہیم نے کہا کچھ سمجھے جن کو تم پوجتے آئے
اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ٘ۖ Open ayah 26:76 in the Quran reader
اور تمہارے اگلے باپ دادا
فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّیْۤ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 26:77 in the Quran reader
وہ سب میرے مخلاف دشمن میں (یعنی میں ان کا دشمن ہوں) مگر وہ جو سارے جہان کا مالک ہے8
الَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَهُوَ یَهْدِیْنِۙ Open ayah 26:78 in the Quran reader
جس نے مجھ کو پیدا کیا پھر وہی مجھ کو دین اور دنیا کی سمجھ دیتا ہے
وَ الَّذِیْ هُوَ یُطْعِمُنِیْ وَ یَسْقِیْنِۙ Open ayah 26:79 in the Quran reader
اور وہ جو مجھ کو کھلاتا اور پلاتا ہے
وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ۪ۙ Open ayah 26:80 in the Quran reader
اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو وہی مجھ کو چنگا تندرست کرتا ہے9