20. Surah Taa-Haa
طهTaa-Haa · 135 ayahsاشرف الحواشی
فَاَكَلَا مِنْهَا فَبَدَتْ لَهُمَا سَوْاٰتُهُمَا وَ طَفِقَا یَخْصِفٰنِ عَلَیْهِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِ١٘ وَ عَصٰۤى اٰدَمُ رَبَّهٗ فَغَوٰى۪ۖ Open ayah 20:121 in the Quran reader
آخر انہوں نے اس درخت میں کچھ کھایا اسی وقت ان کی شرم کی چیزیں ان پر کھل گئیں بہشتی لباس اتر گیا اور دونوں بہشت (باغ) کے پتے (اپنا ستر چھپانے کی اپنے اوپر چپکانے لگے اور آدم نے اپنا سر چھپانے کو اپنے مالک کا فرمانا نہ3 سنا آخر بھٹک گیا
ثُمَّ اجْتَبٰهُ رَبُّهٗ فَتَابَ عَلَیْهِ وَ هَدٰى Open ayah 20:122 in the Quran reader
پھر اس کے مالک نے اس کو سرفراز کیا اور اس کی توجہ قبول کی اور اس کو ہدایت4 کی
قَالَ اهْبِطَا مِنْهَا جَمِیْعًۢا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ١ۚ فَاِمَّا یَاْتِیَنَّكُمْ مِّنِّیْ هُدًى١ۙ۬ فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَایَ فَلَا یَضِلُّ وَ لَا یَشْقٰى Open ayah 20:123 in the Quran reader
(کہ اب تو یہ پر قائم رہنا گناہ کرنا) (جب آدم اور حوا نے اس درخت میں سے کھایا) تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم دونوں بہشت میں سے (زمین پر) اترو تم میں سے ایک دوسرے کا دشمن رہے گا5 پھر اگر میری طرف سے تم پر ہدایت آئے (میرا پیغمبر آئے یا میرا کلام تو جو کوئی میری ہدایت پر چلے نہ وہ (دنیا میں) بہکے گا اور (آخرت میں) بدنصیب6 ہوگا
وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِیْ فَاِنَّ لَهٗ مَعِیْشَةً ضَنْكًا وَّ نَحْشُرُهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ اَعْمٰى Open ayah 20:124 in the Quran reader
اور جس نے میری کتاب (قرآن اسے منہ موڑ7 لیا (دنیا میں اس کی زندگیتنگ (گذرے گی) اور قیامت کے دن ہم اس کو اندھا اٹھائیں گے۔
قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِیْۤ اَعْمٰى وَ قَدْ كُنْتُ بَصِیْرًا Open ayah 20:125 in the Quran reader
وہ کہے گا مالک تو نے مجھ کو اندھا کیوں اٹھایا اور میں تو (دنیا میں) دیکھتا بھالتا تھا۔
قَالَ كَذٰلِكَ اَتَتْكَ اٰیٰتُنَا فَنَسِیْتَهَا١ۚ وَ كَذٰلِكَ الْیَوْمَ تُنْسٰى Open ayah 20:126 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ فرمائے گا تو نے ایسے ہی کیا ہماری آیتیں8 پاس آئیں تو نے ان کا خیال نہ کیا اور اسی طرح آج کے ن تو بھی چھوڑ دیا جائے گا
وَ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ مَنْ اَسْرَفَ وَ لَمْ یُؤْمِنْۢ بِاٰیٰتِ رَبِّهٖ١ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَشَدُّ وَ اَبْقٰى Open ayah 20:127 in the Quran reader
اور جو شخص حد سے گذر جائے اور اپنے مالک کی آیتوں پر ایمان نہ لائے اس کو ہم ایسیہی سزا دیں گے اور بیشک آخرت کا عذاب (دنیا) تکلیف سے بہت سخت اور بہت دیرپا ہے (ہمیشہ رہنے والا ہے)
اَفَلَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّهٰى۠ Open ayah 20:128 in the Quran reader
کیا ان کو خبر نہیں ہوئی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں تباہ کردیں یہ تو ان کے گھروں میں بستیوں میں) آتے جاتے رہتے ہیں۔ بیشک اس میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں
وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَّ اَجَلٌ مُّسَمًّىؕ Open ayah 20:129 in the Quran reader
اور اے پیغمبر) اگر تیرے مالک نے ایک بات نہ فرمائی ہوتی اور خدا کے لئے ایک میعاد نہ ٹھہرائی ہوتی تو ان پر ضرور (ابھی فوراً )1 عذاب اترتا
فَاصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ غُرُوْبِهَا١ۚ وَ مِنْ اٰنَآئِ الَّیْلِ فَسَبِّحْ وَ اَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضٰى Open ayah 20:130 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر ان کافروں کی بات2 پر صبر کرے اور سورج نکلے سے پہلے اپنے مالک کی پاکی تعریف کے ساتھ بیان کر (یعنی صبح کی نماز پڑھ) اور سورج ڈوبنے سے پہلے (یعنی عصر کی نماز) اور رات کے وقتوں میں بھی پاکی بیان کر (یعنی مغرب اور عشا کی نماز پڑھ یا تہجد کی اور دن کے کناروں3 میں بھی اس لئے کہ تو آخرت میں اس کا ثواب پا کر خوش ہو4
وَ لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۙ۬ لِنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ١ؕ وَ رِزْقُ رَبِّكَ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى Open ayah 20:131 in the Quran reader
اور ہم نے جو کئی قسم کے کافروں کو ان کو آزمانے یا بلا میں ڈالنے کے لئے دنیاوی زندگی کی رونق کا سامان دے رکھا یہ تو اس کی طرف اپنی آنکھیں مت بڑھا (اس کی خواہش مت کر اور تیرے مالک کی دین5 اس سے (کہیں) بہتر اور دیرپا ہے
وَ اْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَا١ؕ لَا نَسْئَلُكَ رِزْقًا١ؕ نَحْنُ نَرْزُقُكَ١ؕ وَ الْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوٰى Open ayah 20:132 in the Quran reader
اور اپنے گھر والوں کو نماز پڑھنے کا حکم دے اور تو بھی نماز کا6 کا پابند رہ۔ ہم کچھ تجھ سے روزی نہیں مانگتے بلکہ ہم خود تجھ کو روزی دیتے ہیں اور پرہیز گاروں ہی کا انجام اچھا ہوگا7
وَ قَالُوْا لَوْ لَا یَاْتِیْنَا بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ اَوَ لَمْ تَاْتِهِمْ بَیِّنَةُ مَا فِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰى Open ayah 20:133 in the Quran reader
اور (کافر) کہتے ہیں (اگر یہ بچا یہ پیغمبر تھا) تو اپنے مالک کے پاس8 سے ہم پر کوئی نشانی کیوں نہیں لایا کیا اگلی کتابوں میں جو گواہی ہے (آنحضرت کی نسبت پیشین گوئی وہ ان کو نہیں پہنچا9
وَ لَوْ اَنَّاۤ اَهْلَكْنٰهُمْ بِعَذَابٍ مِّنْ قَبْلِهٖ لَقَالُوْا رَبَّنَا لَوْ لَاۤ اَرْسَلْتَ اِلَیْنَا رَسُوْلًا فَنَتَّبِعَ اٰیٰتِكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ نَّذِلَّ وَ نَخْزٰى Open ayah 20:134 in the Quran reader
اور اگر ہم ان (کافروں کو) اس کے (یعنی پیغمبر یا قرآن آنے کے) پہلے ہی ہلاک کردیتے تو پھر ضرور یوں کہتے مالک ہمارے تو نے ہم پر ایک پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم اس (دنیا کی) ذلت اور (قیامت کی) رسوائی سے پیش از پیش تیرے حکموں پر چلنے لگتے اور اس آفت میں مبتلا نہ ہوتے)
قُلْ كُلٌّ مُّتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوْا١ۚ فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ اَصْحٰبُ الصِّرَاطِ السَّوِیِّ وَ مَنِ اهْتَدٰى۠ Open ayah 20:135 in the Quran reader
(اے پیغمبر ان سے) کہہ دے سب10 (اپنی اپنی جگہ) منتظر ہیں۔ تم بھی انتظار کرتے رہو۔ آگے چل کر (یا عنقریب) تم جان لو گے کہ سیدھے رستے والے کون لوگ ہیں اور راہ پانے والے کون لوگ ہیں (ہم کہ تم مرتے ہی سب کھل جائیگا)