21. Surah Al-Anbiyaa
الأنبياءThe Prophets · 112 ayahsاشرف الحواشی
اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ مُّعْرِضُوْنَۚ Open ayah 21:1 in the Quran reader
لوگوں کے حساب کا وقت نزدیک آن پہنچا (یعنی قیامت کا دن)2 اور وہ غفلت میں ٹال رہے ہیں3
مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنْ رَّبِّهِمْ مُّحْدَثٍ اِلَّا اسْتَمَعُوْهُ وَ هُمْ یَلْعَبُوْنَۙ Open ayah 21:2 in the Quran reader
ان کے مالک کے پاس سے ان پر جب کوئی نئی نصیحت آئی4 تو اس کو کھیل بنا کر سنتے ہیں5 ان کے6
لَاهِیَةً قُلُوْبُهُمْ١ؕ وَ اَسَرُّوا النَّجْوَى١ۖۗ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۖۗ هَلْ هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ١ۚ اَفَتَاْتُوْنَ السِّحْرَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ Open ayah 21:3 in the Quran reader
دل کھیل میں لگے رہیں اور یہ ظالم چپکے چپکے صلاح کرتے ہیں کہ یہ شخص (یعنی پیغمبر) ہے کیا ایک آدمی ہے تمہاری طرح اور پیغمبر تو کوئی فرشتہ ہونا چاہیے) کیا تم دیکھ بھال کر جادو (کے پھیر) میں پڑتے ہو
قٰلَ رَبِّیْ یَعْلَمُ الْقَوْلَ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١٘ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 21:4 in the Quran reader
پیغمبر نے ان کی یہ کانا پھوسیاں سن کر کہا (یہ چپکے چپکے باتیں کرنے سے کیا فائدہ) میرے مالک کو تو آسمان اور زمین میں کوئی بات کہی جائے (چپکے سے یا پکار کر اس کو معلوم ہے اور وہ (سب) سنتا جانتا ہے
بَلْ قَالُوْۤا اَضْغَاثُ اَحْلَامٍۭ بَلِ افْتَرٰىهُ بَلْ هُوَ شَاعِرٌ١ۖۚ فَلْیَاْتِنَا بِاٰیَةٍ كَمَاۤ اُرْسِلَ الْاَوَّلُوْنَ Open ayah 21:5 in the Quran reader
بلکہ کہنے لگے پریشان خوابوں کا کچھ (یا پریشان خیالات کا مجموعہ ہے نہیں بلکہ اس نے اپنے دل سے (جھوٹ) بٹایا ہے نہیں بلکہ دشمن شاعر ہے8 (مضمون باندھتا ہے اگر واقعی پہنچا پیغمبر ہے) تو جس طرح اگلے پیغمبر (نشانیاں دیکر) بھیجے گئے تھے یہ بھی کوئی نشانی (جیسے ہم چاہتے ہیں) ہمارے پاس لیکر آئے
مَاۤ اٰمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا١ۚ اَفَهُمْ یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 21:6 in the Quran reader
(فرمائشی نشانی دیکھنے پر بھی) ان سے پہلے کوئی بستی والے ایمان9 نہیں لایء جن کو ہم نے تباہ کردیا یہ (بھلا) کیا ایمان لائیں گے10
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 21:7 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر جو بکتے ہیں کہ پیغمبر آدمی کیونکر ہوسکتا ہے) ہم نے تجھ سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے وہ عمرو (آدمی) ہی تھے ہم ان پر وحی اتارا کرتے تھے (اے کافرو) اگر تم اس بات کا کم نہیں تو علم والوں (یہود اور نصاریٰ کے عالموں سے پوچھ لو
وَ مَا جَعَلْنٰهُمْ جَسَدًا لَّا یَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَ مَا كَانُوْا خٰلِدِیْنَ Open ayah 21:8 in the Quran reader
اور ہم نے ان پیغمبروں ن کے بدن ایسے نہیں بنائی تھے جو کھانا نہ کھائیں اور وہ (دنیا) میں سدا رہنے والے تھے۔
ثُمَّ صَدَقْنٰهُمُ الْوَعْدَ فَاَنْجَیْنٰهُمْ وَ مَنْ نَّشَآءُ وَ اَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِیْنَ Open ayah 21:9 in the Quran reader
پھر جو وعدہ ہم نے چاہا (یعنی مئومنوں1 کو) بچا دیا اور حد بڑھ جانیوالوں کو (کافروں) کو تباہ کردیا
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ كِتٰبًا فِیْهِ ذِكْرُكُمْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ Open ayah 21:10 in the Quran reader
(اے قریش کے لوگو) بیشک ہم نے تم پر ایسی کتاب اتاری ہے جس سے تمہاری عزت یہ کیا تم کو عقل نہیں
وَ كَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْیَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَّ اَنْشَاْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ Open ayah 21:11 in the Quran reader
اور بہت سی بستیاں جہاں کے لوگ شریر تھے ہم نے توڑ پھوڑ ڈالیں (تباہ کردیں) اور ان کے بعد دوسرے لوگ پیدا کئے
فَلَمَّاۤ اَحَسُّوْا بَاْسَنَاۤ اِذَا هُمْ مِّنْهَا یَرْكُضُوْنَؕ Open ayah 21:12 in the Quran reader
جب انہوں نے ہمارے عذاب کی آہٹ پائی تو لگے وہاں سے جلدی بھاگنے
لَا تَرْكُضُوْا وَ ارْجِعُوْۤا اِلٰى مَاۤ اُتْرِفْتُمْ فِیْهِ وَ مَسٰكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْئَلُوْنَ Open ayah 21:13 in the Quran reader
(انکو فرشتوں نے آواز دی) بھاگو نہیں اور جہاں تم مزے کرتے تھے3 (چین اڑاتے تھے اور اپنے گھروں کو لوٹ جائو وہاں شاید کوئی تم کو پوچھے
قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 21:14 in the Quran reader
کہنے لگے ہائے ہماری خرابی ہم (خود) قصور وار تھے
فَمَا زَالَتْ تِّلْكَ دَعْوٰىهُمْ حَتّٰى جَعَلْنٰهُمْ حَصِیْدًا خٰمِدِیْنَ Open ayah 21:15 in the Quran reader
بیشک4 بھرو وہی کہتے رہے لوٹنے وائے اپنے قصور کا اقرار کرتے رہے یہاں تک کہ ہم نے شکر (کھیت کی طرح) کا طعو (آگ کی طرح) کا ط کر (آگ کی طرح) بجھا دیا (یعنی مار ڈالا5
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ Open ayah 21:16 in the Quran reader
اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو ان کے بیچ میں ہے کھیل (بیکار) نہیں بنایا6
لَوْ اَرَدْنَاۤ اَنْ نَّتَّخِذَ لَهْوًا لَّاتَّخَذْنٰهُ مِنْ لَّدُنَّاۤ١ۖۗ اِنْ كُنَّا فٰعِلِیْنَ Open ayah 21:17 in the Quran reader
اگر ہم کو دل بہلا وا منظور ہوتا (جو رویا اولاد تو ہم اپنے پاس سے اس کو بنا سکتے تھے اگر ہم ایسا کرنے والے ہوتے7
بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَیَدْمَغُهٗ فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌ١ؕ وَ لَكُمُ الْوَیْلُ مِمَّا تَصِفُوْنَ Open ayah 21:18 in the Quran reader
بات یہ ہے کہ ہم سچ کو (پتھر کی طرح) جھوٹ پر پھینک مارتے ہیں وہ انس کو کچل ڈالات ہے پھر وہ (یعنی جھوٹ) اسی دم فنا ہوجاتا ہے8 اور جو باتیں تم بناتے ہو ان سے خراب ہو گے9
وَ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَنْ عِنْدَهٗ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ لَا یَسْتَحْسِرُوْنَۚ Open ayah 21:19 in the Quran reader
اور آسمانوں اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب اس کے ملک ہیں اور جو خود اس کے پاس ہیں (یعنی فرشتے) اس کے پوجنے میں شیخی نہیں کرتے10 اور نہ تھپکتے ہیں
یُسَبِّحُوْنَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ لَا یَفْتُرُوْنَ Open ayah 21:20 in the Quran reader
رات اور دن تسبیح کرتے ہیں اور سست نہیں ہوتے11
اَمِ اتَّخَذُوْۤا اٰلِهَةً مِّنَ الْاَرْضِ هُمْ یُنْشِرُوْنَ Open ayah 21:21 in the Quran reader
کیا انہوں نے زمین (میں) سے نکال نکال کر مثلاً پتھر سونا چاندی پیتل وغیرہ سے جو خدا بنائے ہیں (یعنی بت12 وہ کسی کو مرنیکے بعد) زندہ کرسکتے ہیں
لَوْ كَانَ فِیْهِمَاۤ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَا١ۚ فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ Open ayah 21:22 in the Quran reader
اگر آسمان اور زمین میں13 اللہ تعالیٰ کے سوا دوسرے خدا بھی ہوتے تو دونوں (آسمان اور زمین) برباد ہوجاتے وہ تخت والا خداوند ان کی (بیہودہ) باتوں سے پاک ہے۔
لَا یُسْئَلُ عَمَّا یَفْعَلُ وَ هُمْ یُسْئَلُوْنَ Open ayah 21:23 in the Quran reader
وہ جو کرے اس سے کوئی پوچھ نہیں سکتا (کیا مجال) اور ان بندوں سے ان کے اعمال کی پوچھ ہوگی
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً١ؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ١ۚ هٰذَا ذِكْرُ مَنْ مَّعِیَ وَ ذِكْرُ مَنْ قَبْلِیْ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ١ۙ الْحَقَّ فَهُمْ مُّعْرِضُوْنَ Open ayah 21:24 in the Quran reader
کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا دوسرے خدا بنائے ہیں (اے پیغمبر ان سے) کہہ اچھا اپنی دلیل لائو1 یہ (قرآن ان لوگوں کی کتاب ہے جو میرے ساتھ ہیں (مسلمانوں کی) اور ان لوگوں کی جو مجھ سے پہلے کر دے یہ کتابیں ہیں2 بات یہ ہے کہ ان میں کے اکثر کافر حق کی بات کو نہیں جانتے (جب حق بات بیان کی جاتی ہے) تو ٹال دیتے ہیں (منہ پھیر لیتے ہیں)
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْۤ اِلَیْهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ Open ayah 21:25 in the Quran reader
اور ہم نے تجھ سے پہلے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اس پر یہی وحی بھیجتے رہے دیکھو میرے سوا کوئی سچا خدا نہیں تو مجھ کو یاد جتنے رہنا3
وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا سُبْحٰنَهٗ١ؕ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُوْنَۙ Open ayah 21:26 in the Quran reader
اور (کافر) کہتے ہیں (رحمٰن (خدا) اولاد رکھتا ہے وہ ایسی باتوں سے پاک ہے (فرشتے اس کی بیٹیاں نہیں ہیں ض بلکہ سرفراز بندے ہیں (جن کو اس نے عزت دی ہے )
لَا یَسْبِقُوْنَهٗ بِالْقَوْلِ وَ هُمْ بِاَمْرِهٖ یَعْمَلُوْنَ Open ayah 21:27 in the Quran reader
اور وہ اس کے سامنے بڑھ کر بات نہیں کرسکتے اور وہ5 اس کے حکم پر چلتے ہیں
یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لَا یَشْفَعُوْنَ١ۙ اِلَّا لِمَنِ ارْتَضٰى وَ هُمْ مِّنْ خَشْیَتِهٖ مُشْفِقُوْنَ Open ayah 21:28 in the Quran reader
اس کو معلوم ہے جو ان کے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے6 اور (فرشتے) کسی کی سفارش نہیں کرسکتے مگر جس کے لئے خدا کی مرضی ہو7 اور وہ اس کی میت سے کافر رہے ہیں (یا اس کے جلال سے ڈر رہے ہیں )
وَ مَنْ یَّقُلْ مِنْهُمْ اِنِّیْۤ اِلٰهٌ مِّنْ دُوْنِهٖ فَذٰلِكَ نَجْزِیْهِ جَهَنَّمَ١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ۠ Open ayah 21:29 in the Quran reader
اور ان میں سے جو کہے میں خدا کے سوا8 سوا بندگی کے لائق ہوں تو اس کو ہم جہنم کی سزا دیں گے اور شریروں کو ہم ایسی سزا دیتے ہیں
اَوَ لَمْ یَرَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنٰهُمَا١ؕ وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ كُلَّ شَیْءٍ حَیٍّ١ؕ اَفَلَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 21:30 in the Quran reader
کیا کافروں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ (پہلے) آسمان اور زمین دونوں ملے جلے (چسپاں)9 تھے پھر ہم نے ان کو الگ10 الگ کیا اور ہم نے ہر زندہ چیز کو پانی سے بنایا11 کیا (اس پر بھی) وہ ایمان نہیں لاتے12
وَ جَعَلْنَا فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِهِمْ١۪ وَ جَعَلْنَا فِیْهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ Open ayah 21:31 in the Quran reader
اور ہم نے زمین میں گڑے ہوئے (یا بھاری) پہاڑ رکھے (ایسا نہ ہو) وہ ان کو لے کر جھک پڑے13 اور ہم نے ان پہاڑوں میں کھلے راستے رکھے14 اس لئے کہ ان کو راہ ملے1
وَ جَعَلْنَا السَّمَآءَ سَقْفًا مَّحْفُوْظًا١ۖۚ وَّ هُمْ عَنْ اٰیٰتِهَا مُعْرِضُوْنَ Open ayah 21:32 in the Quran reader
اور ہم نے آسمان کو مضبوط چھت بنایا اور وہ زمین پر نہیں کرتا یا محفوظ2 چھت کہ شیطان وہاں جانے نہیں پاتے اور یہ لوگ آسمان کی نشانیوں3 پر دھیان نہیں کرتے
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ Open ayah 21:33 in the Quran reader
اور وہی خدا ہے جس نے رات اور دن بنائے اور سورج اور چاند (اور تارے) ہر ایک اپنے اپنے چرخ دواڑے) میں تیر رہے ہیں
وَ مَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ١ؕ اَفَاۡئِنْ مِّتَّ فَهُمُ الْخٰلِدُوْنَ Open ayah 21:34 in the Quran reader
اور ہم نے تجھ سے پہلے کسی آدمی کے لئے (دنیا میں) ہمیشہ4 جینا نہیں رکھا بھلا ان سے پوچھنا چاہیے) اگر تو مرجائے تو کیا یہ ہمیشہ زندہ رہیں گے
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ١ؕ وَ نَبْلُوْكُمْ بِالشَّرِّ وَ الْخَیْرِ فِتْنَةً١ؕ وَ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ Open ayah 21:35 in the Quran reader
ہر ایک (مخلوق) جاندار موت5 (کامزہ) چکھے گا اور ہم تم کو برائی اور بھلائی پہنچا اگر آزماتے ہیں اور تم (سب) کو ہمارے ہی پاس لوٹ آنا ہے
وَ اِذَا رَاٰكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ یَّتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا هُزُوًا١ؕ اَهٰذَا الَّذِیْ یَذْكُرُ اٰلِهَتَكُمْ١ۚ وَ هُمْ بِذِكْرِ الرَّحْمٰنِ هُمْ كٰفِرُوْنَ Open ayah 21:36 in the Quran reader
(مرنے کے بعد اسی پاس جانا ہے) اور (اے پیغمبر) یہ کافر جب تجھ کو دیکھتے ہیں تو اور کچھ نہیں تجھ کو مسخرہ بناتے ہیں (کہتے ہیں) کیا یہی وہ شخص ہے جو تمہارے معبودوں کو (برائی سے) یاد کرتا ہے اور وہ خود اللہ تعالیٰ کی یاد سے پھرے ہوئے ہیں
خُلِقَ الْاِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ١ؕ سَاُورِیْكُمْ اٰیٰتِیْ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْنِ Open ayah 21:37 in the Quran reader
آدمی کی پیدائش میں جلد بازی7 ہے اب میں تم کو اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھلاتا ہوں تو مجھ سے جلدی نہ کرو8
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 21:38 in the Quran reader
اور (کافر) کہتے ہیں (اچھا) اگر تم سچے ہو (بتلائو) یہ وعدہ (دنیا کا عذاب یا قیامت کا آنا) کب پورا ہوگا
لَوْ یَعْلَمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا حِیْنَ لَا یَكُفُّوْنَ عَنْ وُّجُوْهِهِمُ النَّارَ وَ لَا عَنْ ظُهُوْرِهِمْ وَ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ Open ayah 21:39 in the Quran reader
کاش ان کو معلوم ہوتا (ایک وقت ایسا آنے والا ہے) جب (چار طرف سے ان کو دوزخ کی آگ گھیر لے گی اور یہ لوگ) نہ اپنے منہ پر سے آگ کو ہٹا سکیں گے نہ پیٹھ پر سے اور نہ (کہیں سے) ان کو مدد ملے گی
بَلْ تَاْتِیْهِمْ بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ رَدَّهَا وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ Open ayah 21:40 in the Quran reader
وہ آگ (یا قیامت) ان پر ایک دم سے آموجود ہوگی (کہہ کر تھوڑے آئے گی) پھر ان کو ہکا بکا کر دے گی نہ اس کو مٹا سکیں گے نہ مہلت ملے گی9