6. Surah Al-An'aam

الأنعامThe Cattle · 165 ayahsانوار البیان

Ayah 6:161

قُلْ اِنَّنِیْ هَدٰىنِیْ رَبِّیْۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ١ۚ۬ دِیْنًا قِیَمًا مِّلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ۚ وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 6:161 in the Quran reader

کہہ دو کہ میرے پروردگار نے سیدھا راستہ دکھا دیا ہے۔ (یعنی) دین صحیح مذہب ابراہیم کا جو ایک (خدا) ہی کی طرف کے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے۔

(6:161) قیما۔ صیغہ صفت ہے یا قیام کا مخفف ہے۔ درست ، ثابت۔ صلاح وبقاء کا مدار احوال دنیا و آخرت کو درست کرنے والا۔ مستقیم۔ مستحکم ۔ حنیفا۔ تمام باطل راستوں سے ہٹ کر ایک راہ حق اختیار کرنے والا۔ دینا قیما اور ملۃ ابراہیم دونوں صراط مستقیم کی تعریف ہیں۔ حنیفا ابراہیم کی صفت ہے یا دینا قیما۔ (1) صراط کا بدل محلی ہے۔ (2) ھدنی کا دوسرا مفعول ہے (3) اس سے قبل عرفنی وغیرہ محذوف ہے۔ اور ملۃ ابراہیم۔ دین کا عطف بیان ہے۔
Ayahs 6:162–163

قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 6:162 in the Quran reader

(یہ بھی) کہہ دو کہ میری نماز اور میری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا سب خدائے رب العالمین ہی کے لئے ہے۔

لَا شَرِیْكَ لَهٗ١ۚ وَ بِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ Open ayah 6:163 in the Quran reader

جس کا کوئی شریک نہیں اور مجھ کو اسی بات کا حکم ملا ہے۔ اور میں سب سے اوّل فرماں بردار ہوں۔

(6:162) نس کی۔ نسک عبادت ۔ پرستش۔ قربانی۔ النسک کے معنی عبادت کے ہیں۔ ناسک عابد کو کہتے ہیں لیکن یہ لفظ ارکان حج کے ساتھ مخصوص ہوچکا ہے۔ المناسک اعمال حج ادا کرنے کے مقامات فاذا قضیتم پھر کب تم حج کے تمام ارکان پورے ادا کر چکو یہاں عبادت کے معنوں میں آیا ہے یعنی میری عبادت۔ لسان العرب میں ہے النسک والنسک۔ العبادۃ والطاعۃ وکل ما یتقرب بہ الی اللہ تعالیٰ ۔ یعنی ہر وہ عبادت اور اطاعت اور ہر وہ چیز جو اللہ تعالیٰ سے قرب کا ذریعہ ہو۔ بذلک کا اشارہ مندرجہ بالا اقوال کی طرف سے جو آیات 161 میں مذکور ہوئی ہیں۔
Ayah 6:164

قُلْ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْ رَبًّا وَّ هُوَ رَبُّ كُلِّ شَیْءٍ١ؕ وَ لَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ اِلَّا عَلَیْهَا١ۚ وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى١ۚ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ Open ayah 6:164 in the Quran reader

کہو کیا میں خدا کے سوا اور پروردگار تلاش کروں ؟ اور وہی تو ہر چیز کا مالک اور جو کوئی (بُرا) کام کرتا ہے تو اس کا ضرر اسی کو ہوتا ہے۔ اور کوئی شخص کسی (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ پھر تم سب کو اپنے پروردگار کیطرف لوٹ کر جانا ہے۔ تو جن جن باتوں میں تم اختلاف کیا کرتے تھے وہ تم کو بتائے گا۔

(6:164) ابغی۔ میں تلاش کروں۔ بغی یبغی (ضرب) بغی مصدر۔ الاعلیہا۔ مگر اس کا بوجھ (یعنی عمل کا) اس (نفس) پر ہوگا۔ اس کے ذمہ ہوگا۔ وہی اس کا ذمہ دار ہوگا یعنی کوئی شخص بھی ہو عمل کرتا ہے اس کی ذمہ دار اسی کی گردن پر ہوگی۔ تزر۔ وہ بوجھ اٹھاتی ہے یا بوجھ اٹھاوے گی۔ وزر۔ مصدر (باب ضرب ) یعنی بوجھ اٹھانا ۔ وازرۃ بوجھ اٹھانے والی۔ وزر بوجھ۔ وزیر بروزن (فعیل) بادشاہ کا مددگار۔ حکومت کا بوجھ اٹھانے والا۔
Ayah 6:165

وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓئِفَ الْاَرْضِ وَ رَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجٰتٍ لِّیَبْلُوَكُمْ فِیْ مَاۤ اٰتٰىكُمْ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ سَرِیْعُ الْعِقَابِ١ۖ٘ وَ اِنَّهٗ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 6:165 in the Quran reader

اور وہی تو ہے جس نے زمین میں تم کو اپنا نائب بنایا اور ایک دوسرے پر درجے بلند کئے۔ تاکہ جو کچھ اس نے تمہیں بخشا ہے اس میں تمہاری آزمائش کرے۔ بیشک تمہارا پروردگار جلد عذاب دینے والا ہے اور بیشک وہ بخشے والا مہربان (بھی) ہے۔

(6:165) لیبلوکم۔ بلایبلوا (نصر) لام تعلیل کے لئے یبلوا مضارع واحد مذکر غائب کم ضمیر مفعول جمع مذکر حاضر۔ تاکہ تم کو آزمائے۔ بلاء مصدر۔ ما اتکم۔ (وہ نعمت) جو اس نے تم کو دی۔ سریع العقاب۔ سریع۔ سرعت سے کرنے والا۔ فعیل کے وزن پر بمعنی فاعل صفت مشبہ کا صیغہ ہے۔ عقاب سزا۔ عقوبت۔ عذاب۔ سزا دینا۔ عاقب یعاقب (مفاعلۃ) سے ۔ عقوبت۔ معاتبۃ و عقاب تینوں الفاظ عذاب کے لئے مخصوص ہیں۔