Sunan At-Tirmidhi 2936

قرأت کا بیان

2936Sunan At-Tirmidhi

قرائت کے متعلق رسول اللہ ﷺ سے منقول احادیث کے ابواب

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ مَيْسَرَةَ النَّحْوِيُّ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ: قَرَأَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلَقَكُمْ مِنْ ضَعْفٍ سورة الروم آية 54، فَقَالَ: مِنْ ضُعْفٍ . حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی ﷺ کے سامنے «خَلَقَكُمْ مِنْ ضَعْفٍ» (ضاد کے فتحہ کے ساتھ) پڑھا تو آپ نے فرمایا:«مِنْ ضَعْفٍ» نہیں «مِنْ ضُعْفٍ» ١ ؎ (ضاد کے ضمہ کے ساتھ) پڑھو ۔

Sayyidina Ibn Umar (RA) said that he recited before the Prophet ﷺ ‘khalaka qum min dha’fin’ He said, ‘Recite ‘khalaka qum min dhu’fin’. (30:54) --------------------------------------------------------------------------------

حسن، الروض النضير (530) حسن، الروض النضير (530)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2936 ہم سے عبد بن حمید نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ ہم سے بیان کیا یزید بن ہارون نے اور یزید بن ہارون نے فضیل بن مرذوق سے کی حدیث روایت کی فضل بن مرذوق نے عطیہ سے اور عطیہ نے ابن عمر کے واسطہ سے نبی ﷺ سے اسی طرح کی حدیث روایت کی۔ صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2936
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن غریب ہے، ٢ - ہم اسے صرف فضیل بن مرزوق کی روایت سے جانتے ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یہی مشہور قراءت ہے، اور ضاد کے فتحہ کے ساتھ عاصم اور حمزہ کی قراءت ہے، یعنی ہے: اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے تمہیں کمزوری کی حالت میں پیدا کیا۔ (الروم: ٥٤ )
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/ الحروف (٣٩٧٨) (تحفة الأشراف: ٧٣٣٤) (حسن ) انظر ماقبلہ (حسن )