Sunan At-Tirmidhi 2867

مثالوں کا بیان

2867Sunan At-Tirmidhi

قرآن پڑھنے اور قرآن نہ پڑھنے والے مومن کی مثال

حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ مِنَ الشَّجَرِ شَجَرَةً لَا يَسْقُطُ وَرَقُهَا، وَهِيَ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ، حَدِّثُونِي مَا هِيَ ؟ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَوَقَعَ النَّاسُ فِي شَجَرِ الْبَوَادِي، وَوَقَعَ فِي نَفْسِي أَنَّهَا النَّخْلَةُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هِيَ النَّخْلَةُ، فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَقُولَ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَحَدَّثْتُ عُمَرَ بِالَّذِي وَقَعَ فِي نَفْسِي، فَقَالَ: لَأَنْ تَكُونَ قُلْتَهَا أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لِي كَذَا وَكَذَا ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَفِي الْبَابِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: درختوں میں ایک درخت ایسا ہے جس کا پتا نہیں جھڑتا، یہ مومن کی مثال ہے تو مجھے بتاؤ یہ کون سا درخت ہے؟ عبداللہ کہتے ہیں: لوگ اسے جنگلوں کے درختوں میں ڈھونڈنے لگے، اور میرے دل میں آیا کہ یہ کھجور کا درخت ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: یہ کھجور ہے ، مجھے شرم آ گئی کہ میں (چھوٹا ہو کر بڑوں کے سامنے) بولوں (جب کہ لوگ خاموش ہیں) پھر میں نے (اپنے والد) عمر ؓ کو وہ بات بتائی جو میرے دل میں آئی تھی، تو انہوں نے کہا (میرے بیٹے) اگر تم نے یہ بات بتادی ہوتی تو یہ چیز مجھے اس سے زیادہ عزیز و محبوب ہوتی کہ میرے پاس اس اس طرح کا مال اور یہ یہ چیزیں ہوتیں ۔

Sayyidina lbn Umar (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “There is among trees, a tree whose leaves do not fall. It is like a believer. Tell me what it is”? Abdullah said the people thought of the trees of the wild while I thought of the date tree.” The Prophet ﷺ disclosed that it is the date (palm) tree. Abdullah siad, “I was shy to speak.” He said, “I narrated to Umar (RA) what had transpired with me. He said, ‘If you had spoken, that would have been dearer to me than that I had this and that.’” [Ahmed 5274,Bukhari 61,Muslim 2811]

صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2867
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں ابوہریرہ ؓ سے بھی روایت ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/العلم ٤ (٦١)، و ٥ (٧٢)، و ٥٠ (١٣١)، وتفسیر سورة ابراہیم ١ (٤٦٩٨)، والأدب ٧٩ (٦١٢٢)، و ٨٩ (٦١٤٤)، صحیح مسلم/المنافقین ١٥ (٢٨١١) (تحفة الأشراف: ٧٢٣٤)، و مسند احمد (٢/٣١، ٦١) (صحیح )