Sunan At-Tirmidhi 2777

آداب اور اجازت لینے کا بیان

2777Sunan At-Tirmidhi

اچانک نظر پڑجانے کے بارے میں

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي رَبِيعَةَ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، رَفَعَهُ قَالَ: يَا عَلِيُّ، لَا تُتْبِعِ النَّظْرَةَ النَّظْرَةَ فَإِنَّ لَكَ الْأُولَى وَلَيْسَتْ لَكَ الْآخِرَةُ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ شَرِيكٍ.

بریدہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: علی! نظر کے بعد نظر نہ اٹھاؤ، کیونکہ تمہارے لیے پہلی نظر (معاف) ہے اور دوسری (معاف) نہیں ہے ١ ؎۔

Sayyidina Buraida (RA) reported in a marfu form that the Prophet ﷺ said, “O Ali! Do not follow a gaze with another gaze, for, the first is forgiven you, but not the second.” [Ahmed 2335,Abu Dawud 2149]

حسن الحجاب (34)، صحيح أبي داود (1865)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2777
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف شریک کی روایت سے جانتے ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اگر اچانک پہلی مرتبہ تمہاری نگاہ کسی پر پڑگئی تو یہ معاف ہے، لیکن تمہارا دوبارہ دیکھنا قابل گرفت ہوگا (اور پہلی والی بھی فوراً ہٹا لینی ہوگی)۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/ النکاح ٤٤ (٢١٤٩) (تحفة الأشراف: ٢٠٠٧) (حسن )