Sunan At-Tirmidhi 1779

لباس کا بیان

1779Sunan At-Tirmidhi

ایک جوتا پہن کر چلنے کی اجازت

حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، ح وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيَمِينِ وَإِذَا نَزَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ فَلْتَكُنْ الْيُمْنَى أَوَّلَهُمَا تُنْعَلُ وَآخِرَهُمَا تُنْزَعُ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی جوتا پہنے تو داہنے پیر سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے، پہننے میں داہنا پاؤں پہلے اور اتارنے میں پیچھے ہو ١ ؎۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, When one of you puts on shoes, let him begin with the right foot. And when, he removes them, let him begin with left foot. Thus, let the right foot be the first while wearing (shoes) and last while removing (them). [Bukhari 5856 Muslim 2097] --------------------------------------------------------------------------------

صحيح، ابن ماجة (3616)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1779
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: جوتا پہننا پاؤں کے لیے عزت و تکریم کا باعث ہے، اس لحاظ سے اس تکریم کا مستحق داہنا پاؤں سب سے زیادہ ہے، کیونکہ دایاں پاؤں بائیں سے بہتر ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/اللباس ٣٩ (٥٨٥٤)، سنن ابی داود/ اللباس ٤٤ (٤١٣٩)، سنن ابن ماجہ/اللباس ٢٨ (٣٦١٦)، (تحفة الأشراف: ١٣٨١٤)، وط/اللباس ٧ (١٥)، و مسند احمد (٢/٢٨٣، ٤٣٠، ٤٧٧) (صحیح )