Sunan At-Tirmidhi 1694

جہاد کا بیان

1694Sunan At-Tirmidhi

گھوڑوں کی فضلیت

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْخَيْرُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِي الْخَيْلِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، الْأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، وَأَبِي سَعِيدٍ، وَجَرِيرٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ، وَالْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، وَجَابِرٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَعُرْوَةُ هُوَ ابْنُ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيُّ وَيُقَالُ: هُوَ عُرْوَةُ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: وَفِقْهُ هَذَا الْحَدِيثِ: أَنَّ الْجِهَادَ مَعَ كُلِّ إِمَامٍ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.

عروہ بارقی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: گھوڑوں کی پیشانی میں قیامت تک خیر (بھلائی) بندھی ہوئی ہے، خیر سے مراد اجر اور غنیمت ہے ١ ؎۔

Sayyidina Urwah Bariqi reported that Allah’s Messenger ﷺ said, Goodness is tied to the forelocks of horses till the day of resurrection...it is reward and value. [Bukhari 2850, Muslim 1873]

صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1694
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں ابن عمر، ابو سعید خدری، جریر، ابوہریرہ، اسماء بنت یزید، مغیرہ بن شعبہ اور جابر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں، ٣ - امام احمد بن حنبل کہتے ہیں، اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ جہاد کا حکم ہر امام کے ساتھ قیامت تک باقی ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ وہ گھوڑے ہیں جو جہاد کے لیے استعمال یا جہاد کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجہاد ٤٣ (٢٧٥٠)، و ٤٤ (٢٧٥٢)، والخمس ٨ (٣١١٩)، والمناقب ٢٨ (٣٦٤٣)، صحیح مسلم/الإمارة ٢٦ (١٨٧٣)، سنن النسائی/الخیل ٧ (٤٦٠٤، ٣٦٠٥)، سنن ابن ماجہ/التجارات ٦٩ (٢٣٠٥)، والجہاد ١٤ (٢٧٨٦)، (تحفة الأشراف: ٩٨٩٧)، و مسند احمد (٤/٣٧٥، ٣٧٦)، سنن الدارمی/الجہاد ٢٤ (٣١١٩) (صحیح )