Sunan At-Tirmidhi 1578

جہاد کا بیان

1578Sunan At-Tirmidhi

سجدہ شکر۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا بَكَّارُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَاهُ أَمْرٌ فَسُرَّ بِهِ، فَخَرَّ لِلَّهِ سَاجِدًا ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ بَكَّارِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ رَأَوْا سَجْدَةَ الشُّكْرِ، وَبَكَّارُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ.

ابوبکرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک خبر آئی، آپ اس سے خوش ہوئے اور اللہ کے سامنے سجدہ میں گرگئے ١ ؎۔

Sayyidina Abu Bakrah (RA) reported that when the Prophet ﷺ was conveyed a good news with which he was pleased, he bowed down in prostration. [Abu Dawud 2774, Ibn e Majah 1394]

حسن، ابن ماجة (1394)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1578
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن غریب ہے، ٢ - ہم اس کو صرف اسی سند سے بکار بن عبدالعزیز کی روایت سے جانتے ہیں، ٣ - بکار بن عبدالعزیز بن ابی بکرہ مقارب الحدیث ہیں، ٤ - اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے، وہ سجدہ شکر کو درست سمجھتے ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: کعب بن مالک ؓ کا سجدہ شکر بجا لانا صحیح روایات سے ثابت ہے، اور مسیلمہ کذاب کے قتل کی خبر سن کر ابوبکر ؓ بھی سجدہ میں گرگئے تھے، گویا ایسی خبر جس سے دل کو خوشی و مسرت حاصل ہو اس پر سجدہ شکر بجا لانا مشروع ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/ الجہاد ١٧٤ (٢٧٧٤)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ١٩٢ (١٣٩٤)، (تحفة الأشراف: ١١٦٩٨) (حسن )